Connect with us

Today News

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

Published

on



نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش برسائے گا، جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، آندھی، طوفان اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش اور آندھی متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، واشک، پنجگور، تربت، گوادر اور لسبیلہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جبکہ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری کے باعث راستے بند ہونے کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم سے متعلق تازہ صورتحال کے لیے ’’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘‘ ایپ سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا اسرائیل کی ایران جنگ نے عالمی معیشت کو کورونا وبا کیطرح ہلا کر رکھدیا؛ پوٹن

Published

on


روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ عالمی معیشت کو اسی طرح متاثر کرسکتی ہے جیسے کورونا وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت ماسکو میں روسی صنعت کاروں اور تاجروں کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر پوٹن نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع بین الاقوامی پیداوار اور لاجسٹکس کے نظام کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ تیل و گیس، دھاتوں، کھادوں اور دیگر اہم شعبوں سے وابستہ صنعتیں براہِ راست اس بحران کی زد میں آ چکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی اندازوں میں اس صورتحال کا موازنہ کورونا وبا سے کیا جا رہا ہے۔ جس نے دنیا کے تمام خطوں کی ترقی کو سست کر دیا تھا۔

صدر پوٹن نے مزید کہا کہ اگر جنگ اسی طرح جاری رہی تو عالمی سپلائی چین مزید متاثر ہوگی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال بڑھ سکتی ہے۔

روسی صدر نے اپنی حکومت اور توانائی کمپنیوں کو خبردار کیا کہ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو غیر محتاط طریقے سے خرچ نہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ وقتی فائدہ اٹھانے کے بجائے محتاط مالی پالیسی اپنانی چاہیے کیونکہ عالمی منڈی کسی بھی وقت الٹ رخ اختیار کرسکتی ہے۔

صدر پوٹن نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں روس نے مشکلات اور پابندیوں کے باوجود اپنی معیشت کو مستحکم رکھا ہے تاہم بدلتی عالمی صورتحال کے پیش نظر ملک کو مزید مضبوط اور متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خودمختاری کے بغیر کسی بھی ملک کے لیے اپنے بنیادی مفادات کا تحفظ ممکن نہیں اور یہ اصول معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور مالیاتی نظام سمیت تمام شعبوں پر لاگو ہوتا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

صوبائی وزیر تعلیم کا بیان متعصبانہ اور نسلی منافرت پھیلانے کی کوشش ہے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

Published

on



کراچی:

ایم کیو ایم پاکستان یرترجمان نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ سندھ میں نسلی تعصب اور نفرت کے بیج بونے کی شرمناک کوشش دراصل صوبائی کابینہ کی کلیدی پالیسی کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔

اور سردار شاہ سندھ کے کروڑوں عوام کے نمائندے بننے کے بجائے محض سندھی قوم پرستوں کے ترجمان کے روپ میں سامنے آئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سیاسی بردباری اور برداشت کی اقدار سے مکمل طور پر نابلد ہوچکی ہے۔ 

ترجمان نے واضح کیا کہ انتظامی نااہلی اور عوامی وسائل کی لوٹ مار کے بعد اب پیپلز پارٹی کی قیادت شدید اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے اور اقتدار کی ہوس میں اندھے سندھ کے یہ قابض حکمران اپنے بیانات میں بھارتی وزیر جے شنکر کی طرح ہذیان بکنے لگے ہیں جو ان کی پست ذہنی سوچ کا عکاس ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سیاسی سوچ اور جدوجہد کا محور سندھ کے چپے چپے کو وڈیروں، جاگیرداروں اور وڈیرہ شاہی کے سیاہ تسلط سے آزاد کروانا ہے اور ان کی پالیسی گاؤں، گوٹھوں اور شہروں کے مقامی افراد کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانا ہے تاکہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عام آدمی کی محرومیاں ختم ہوسکیں۔ 

ایم کیو ایم پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اپنے صوبائی وزیر کے اس اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیان کا فوری نوٹس لے کر ان سے سخت بازپرس کرے ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ اس تمام تر نسلی منافرت کی پشت پناہی خود بلاول ہاؤس سے کی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پانی بھرنے کے دوران 72 انچ کی پائپ لائن میں گرنے والی لڑکی کی 45 گھنٹے بعد لاش برآمد

Published

on



شہر قائد کے علاقے  اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید کے قریب پانی بھرنے کے دوران واٹر کارپوریشن کی 72 انچ قطر کی لائن میں گرنے والی لڑکی کی لاش نکال لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو 14 سالہ صنم  پانی بھرتے ہوئے 72 انچ کی پائپ لائن میں گر کر لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے تلاش کا کام شروع کیا۔

 رضا کاروں نے 45 گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد 45 کلومیٹر دور زیرو پوائنٹ سے برآمد کیا۔

ترجمان کے مطابق بچی کی تلاش میں ریسکیو 1122 کی اسپیشلائزڈ ریسکیو ٹیموں اور غوطہ خوروں نے مسلسل اور مربوط کارروائی جاری رکھی اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں بچی کی لاش کو تلاش کرلیا جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Trending