Today News
پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی میں ناکام ہوگئی اب یہ ذمہ داری ہمارے کارکنوں کو دیدے، جے یو آئی
سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات اور جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تین سال میں عمران خان کو رہا نہیں کرواسکی اب یہ ذمہ داری جے یو آئی کارکنوں کو دیددے۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں جے یو آئی کے زیر اہتمام فضلاء کانفرنس میں مولانا اسعد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، امن و امان اور گورننس کی صورتحال ابتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور محکمہ صحت و تعلیم میں بے ضابطگیوں نے کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں، صوبے میں تعلیمی سہولیات کا فقدان، لاکھوں بچے تعلیم سے محروم، مدارس کو رجسٹریشن میں مشکلات سامنا ہے۔
مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی تشویشناک ہے اور حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تین سال میں اپنے قائد کو رہا نہ کر سکی، یہ ذمہ داری جے یو آئی کے کارکنوں کو دیدے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے بجائے مخصوص سیاسی نعروں سے عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔
قبل ازیں فضلاء کانفرنس کے اختتام پر طلبہ میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ 500 سے زائد علماء کرام کی دستاربندی بھی کی گئی۔
Source link
Today News
امریکا اسرائیل کی ایران جنگ نے عالمی معیشت کو کورونا وبا کیطرح ہلا کر رکھدیا؛ پوٹن
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ عالمی معیشت کو اسی طرح متاثر کرسکتی ہے جیسے کورونا وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت ماسکو میں روسی صنعت کاروں اور تاجروں کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر پوٹن نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع بین الاقوامی پیداوار اور لاجسٹکس کے نظام کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ تیل و گیس، دھاتوں، کھادوں اور دیگر اہم شعبوں سے وابستہ صنعتیں براہِ راست اس بحران کی زد میں آ چکی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ابتدائی اندازوں میں اس صورتحال کا موازنہ کورونا وبا سے کیا جا رہا ہے۔ جس نے دنیا کے تمام خطوں کی ترقی کو سست کر دیا تھا۔
صدر پوٹن نے مزید کہا کہ اگر جنگ اسی طرح جاری رہی تو عالمی سپلائی چین مزید متاثر ہوگی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال بڑھ سکتی ہے۔
روسی صدر نے اپنی حکومت اور توانائی کمپنیوں کو خبردار کیا کہ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو غیر محتاط طریقے سے خرچ نہ کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ وقتی فائدہ اٹھانے کے بجائے محتاط مالی پالیسی اپنانی چاہیے کیونکہ عالمی منڈی کسی بھی وقت الٹ رخ اختیار کرسکتی ہے۔
صدر پوٹن نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں روس نے مشکلات اور پابندیوں کے باوجود اپنی معیشت کو مستحکم رکھا ہے تاہم بدلتی عالمی صورتحال کے پیش نظر ملک کو مزید مضبوط اور متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خودمختاری کے بغیر کسی بھی ملک کے لیے اپنے بنیادی مفادات کا تحفظ ممکن نہیں اور یہ اصول معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور مالیاتی نظام سمیت تمام شعبوں پر لاگو ہوتا ہے۔
Today News
صوبائی وزیر تعلیم کا بیان متعصبانہ اور نسلی منافرت پھیلانے کی کوشش ہے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
کراچی:
ایم کیو ایم پاکستان یرترجمان نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ سندھ میں نسلی تعصب اور نفرت کے بیج بونے کی شرمناک کوشش دراصل صوبائی کابینہ کی کلیدی پالیسی کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔
اور سردار شاہ سندھ کے کروڑوں عوام کے نمائندے بننے کے بجائے محض سندھی قوم پرستوں کے ترجمان کے روپ میں سامنے آئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سیاسی بردباری اور برداشت کی اقدار سے مکمل طور پر نابلد ہوچکی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ انتظامی نااہلی اور عوامی وسائل کی لوٹ مار کے بعد اب پیپلز پارٹی کی قیادت شدید اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے اور اقتدار کی ہوس میں اندھے سندھ کے یہ قابض حکمران اپنے بیانات میں بھارتی وزیر جے شنکر کی طرح ہذیان بکنے لگے ہیں جو ان کی پست ذہنی سوچ کا عکاس ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سیاسی سوچ اور جدوجہد کا محور سندھ کے چپے چپے کو وڈیروں، جاگیرداروں اور وڈیرہ شاہی کے سیاہ تسلط سے آزاد کروانا ہے اور ان کی پالیسی گاؤں، گوٹھوں اور شہروں کے مقامی افراد کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانا ہے تاکہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عام آدمی کی محرومیاں ختم ہوسکیں۔
ایم کیو ایم پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اپنے صوبائی وزیر کے اس اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیان کا فوری نوٹس لے کر ان سے سخت بازپرس کرے ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ اس تمام تر نسلی منافرت کی پشت پناہی خود بلاول ہاؤس سے کی جا رہی ہے۔
Today News
پانی بھرنے کے دوران 72 انچ کی پائپ لائن میں گرنے والی لڑکی کی 45 گھنٹے بعد لاش برآمد
شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید کے قریب پانی بھرنے کے دوران واٹر کارپوریشن کی 72 انچ قطر کی لائن میں گرنے والی لڑکی کی لاش نکال لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو 14 سالہ صنم پانی بھرتے ہوئے 72 انچ کی پائپ لائن میں گر کر لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے تلاش کا کام شروع کیا۔
رضا کاروں نے 45 گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد 45 کلومیٹر دور زیرو پوائنٹ سے برآمد کیا۔
ترجمان کے مطابق بچی کی تلاش میں ریسکیو 1122 کی اسپیشلائزڈ ریسکیو ٹیموں اور غوطہ خوروں نے مسلسل اور مربوط کارروائی جاری رکھی اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں بچی کی لاش کو تلاش کرلیا جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: MITTENS, THE BRAVE CAT – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News