Today News
ایران میں صورت حال اتنی خراب ہے کہ کوئی بھی نیا سپریم لیڈر بننے کو تیار نہیں، امریکی صدر کا طنز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایک ایسا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا جس نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ریپبلکن کی چندہ مہم فنڈ تقریب میں حیران کن اور طنزیہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قیادت نے غیر رسمی طور پر انہیں اگلا سپریم لیڈر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے اندر موجودہ صورتحال اتنی خراب ہے کہ کوئی بھی سربراہ بننے کا خواہش مند نہیں ہے۔ ایران نے مجھے اس منصب کی پیشکش کی جس پر میں نے شکریہ کے ساتھ جواب دیا کہ نہیں، میں نہیں بننا چاہتا۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے جن کی جگہ 8 مارچ کو ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر بنایا گیا ہے۔
اسرائیل اور امریکا یہ دعویٰ بھی کرچکے ہیں کہ جس حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کو ہلاک کیا گیا اسی حملے میں ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای بھی شدید زخمی ہوگئے تھے، ان کی ٹانگ پر چوٹ لگی ہے۔
BREAKING : “Iran wanted to make me their Supreme Leader, but I refused and said, ‘No, thank you.'”
– Donald Trump… View more pic.twitter.com/kA40UyWPci
— Times of Iran News (@Timesofiraan) March 26, 2026
واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر بننے کے بعد سے اب تک کبھی منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی تازہ تصویر جاری کی گئی ہے۔ ان کے بیانات بھی پڑھ کر سنائے گئے ہیں۔
Today News
کراچی، پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے بغدادی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت یاسر عرف یسو کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
پولیس کے مطابق چار روز قبل بغدادی تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کانسٹیبل عبداللہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ ملزم نے اسے اپنی طرف آتا دیکھ کر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عبداللہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 84/2026 بجرم دفعہ 324 درج کر لیا گیا تھا جس کے بعد پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف تھی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی چوک کے قریب ملزم کو گھیر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دو موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دوسری عید کے روز اپنے ساتھیوں کے ساتھ واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
گرفتار ملزم کو زخمی حالت میں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور اس کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
Today News
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا
پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ریلوے پٹری کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون کو مبینہ طور پر منشیات فروشی کرتے دیکھا گیا، جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اعجاز نبی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاقب خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ملزمہ مسماۃ (ث) زوجہ یاسین سکنہ سوات کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے آئس اور چرس بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کو بھی بے نقاب کیا جاسکے۔
پولیس حکام کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واقعے نے اس پہلو کو بھی اجاگر کیا کہ نشے کے مکروہ دھندے نے اب خواتین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
Source link
Today News
پوٹن اور روسی عوام کی حمایت امریکی جنگ میں ہمارا حوصلہ بڑھا رہی ہے، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے امریکا کے ساتھ جاری جنگ کے دوران روس کی حکومت اور عوام کی جانب سے بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے پیغامات اور روسی عوام کی حمایت ایرانی قوم کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ حوصلہ افزائی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ اس جنگ میں ایرانی عوام کی مزاحمت اور حوصلہ مستقبل میں خطے کے ممالک کے درمیان نئے تعلقات کی بنیاد رکھے گا۔
ایرانی صدر نے اس حمایت پر روسی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون نہ صرف موجودہ حالات میں اہم ہے بلکہ مستقبل میں علاقائی سیکیورٹی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔
صدر مسعود پزیشیکیان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنانی چاہیے اور بیرونی دباؤ کو مسترد کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چند فرانسیسی سمیت عالمی رہنماؤں نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں روس ممکنہ طور پر ایران کی مدد کر رہا ہے تاہم ایران اور روس نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: MITTENS, THE BRAVE CAT – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News