Today News
کراچی، خواجہ اجمیر نگری پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی ملزمہ سمیت شناخت ہو گئی
کراچی:
شہر قائد میں خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ہاتھوں نارتھ کراچی سیکٹر 2 الحمید اسکول کے قریب مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا جبکہ مقابلے میں پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی ساتھی ملزمہ کو گرفتار کیا تھا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی اور ایس ایچ او کو اپنے دفتر بلا کر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری فیض الحسن نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کو عارف اور ریحان کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ان کی ساتھی ملزمہ کو میرب کے نام سے شناخت کی گیا۔
ملزمہ میرب ملیر کی رہائشی اور اس کا آبائی تعلق پنجاب خانیوال سے ہے جبکہ مارے جانے والے دونوں ڈاکوؤں کا تعلق بھی پنجاب سے ہے۔
پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں ڈاکو اور گرفتار ملزمہ نے رواں ماہ 20 مارچ کو خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی میں رات تقریباً 9 بجے کے قریب اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے 15 لاکھ روپے نقد ، طلائی زیورات ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
جبکہ انھوں نے واردات کے دوران اہلخانہ کو کمرے میں بند رکھا اور اس کا مقدمہ بھی تھانے میں درج ہے جبکہ ہلاک ڈاکوؤں اور گرفتار ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی پولیس نے حاصل کی تھیں جس میں تینوں کو گلیوں سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔
فیض الحسن نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر میں 20 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جس میں ہاؤس رابری ، خواتین سے پرس و طلائی زیورات چھیننے کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز کی دیگر وارداتیں بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے پولیس ملزمہ کی نشاندہی پر چھاپہ مار کارروائیاں بھی کر رہی ہے دریں اثنا ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے اپنے دفتر میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے ہمراہ مقابلے میں حصہ لینے والے خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر فیض الحسن ، ہیڈ کانسٹیبل وجاہت عارف ، ہیڈ کانسٹیبل معراج احمد ، کانسٹیبلز فرقان خان ، علی رضا ، اصغر، فہد اور عامر کو بہادری اور بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے انعام پانے والے جوانوں کے حوصلے ، پیشہ وارانہ مہارت اور جرات کو سراہتے ہوئے انھیں ہدایت کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے ، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں ۔
Today News
ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں مزید 10 دن کی مہلت دے دی
واشنگٹن:
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک ڈرامائی موڑ آ گیا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں 10 دن کی مزید مہلت دے دی ہے، جس سے جنگ کے مستقبل پر بڑے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اہم اور مثبت مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی جزوی بحالی کی اجازت دے کر امریکا کو ایک تحفہ دیا جس کے بعد یہ غیر معمولی رعایت سامنے آئی۔
Today News
کراچی، پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے بغدادی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت یاسر عرف یسو کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
پولیس کے مطابق چار روز قبل بغدادی تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کانسٹیبل عبداللہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ ملزم نے اسے اپنی طرف آتا دیکھ کر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عبداللہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 84/2026 بجرم دفعہ 324 درج کر لیا گیا تھا جس کے بعد پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف تھی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی چوک کے قریب ملزم کو گھیر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دو موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دوسری عید کے روز اپنے ساتھیوں کے ساتھ واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
گرفتار ملزم کو زخمی حالت میں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور اس کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
Today News
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا
پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ریلوے پٹری کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون کو مبینہ طور پر منشیات فروشی کرتے دیکھا گیا، جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اعجاز نبی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاقب خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ملزمہ مسماۃ (ث) زوجہ یاسین سکنہ سوات کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے آئس اور چرس بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کو بھی بے نقاب کیا جاسکے۔
پولیس حکام کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واقعے نے اس پہلو کو بھی اجاگر کیا کہ نشے کے مکروہ دھندے نے اب خواتین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: MITTENS, THE BRAVE CAT – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News