Today News
پاکستان کے پاس ثالثی کے سوا کوئی راستہ ہی بھی نہیں، فضل الرحمان
ڈی آئی خان:
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ثالثی کی باتیں ہو رہی ہیں کیا پاکستان اس وقت ثالثی کی پوزیشن میں ہے؟ دراصل پاکستان کے پاس ثالثی کے سوا کوئی راستہ ہی بھی نہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفت گو میں انہوں ںے کہا کہ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی، ڈیرہ اسماعیل خان ، لکی مروت اور ٹانک وغیرہ بے امنی کا شکار ہیں، مشرقی اور مغربی سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں، ہم تجویز دے چکے ہیں کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حالات پر قومی مشاورت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے، بین الاقوامی اور قومی سطح پر قومی پالیسی واضح کی جائے، اسلامی دنیا میں ہر طرف جنگ ہے، عراق لیبیا کے بعد اب ایران کا کیا بنا ہے ہمیں اسلامک بلاک کی طرف جانا چاہییے۔
انہوں نے کہا کہ ثالثی کی باتیں ہو رہی ہیں کیا پاکستان اس وقت ثالثی کی پوزیشن میں ہے؟ پاکستان کے پاس ثالثی کے سوا کوئی راستہ ہی بھی نہیں، پاکستان کی کوئی فارن پالیسی نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ بھارت 78 سال سے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، کشمیر میں بھارتی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں، آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بھارت نے ڈیموگرافک تبدیلی کی کوشش کی، بھارت سمجھتا تھا کہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہو جائے گا، تمام اقدامات کے باوجود کشمیر کی صورتحال تبدیل نہ ہو سکی، کشمیر میں حالیہ انتخابات نے بھارتی دعوؤں پر سوال اٹھا دیے، نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید ہورہی ہے مودی پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت میں نفرت کی سیاست کو عوامی سطح پر رد کیا جا رہا ہے، حالیہ انتخابات میں نفرت انگیز پالیسیوں کو نقصان اٹھانا پڑا، بھارت کو خطے میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، خطے میں کشیدگی کی بڑی وجہ بھارتی پالیسیاں ہیں،سارک اور آسیان غیر مؤثر ہوتے جا رہے ہیں، چین سمیت ایشیائی اتحاد کی طرف جانا وقت کی ضرورت ہے، خطے میں مثبت ماحول کے لیے نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی، پاکستان کو اس حوالے سے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ ملک میں صرف ایک ادارے کی پالیسی کے مطابق اقدامات ہو رہے ہیں، حقیقی قومی پالیسی کی کمی خطے میں پاکستان کے موقف کو کمزور کر رہی ہے۔
Today News
آئی ٹی پی کی طرف سے ٹریفک ایڈوائزری جاری
اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر عارضی راستوں کی تبدیلی کا اعلان کیا جبکہ شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اہلکار نے بتایا کہ غیر ملکی مہمانوں اور سرکاری وفود کی نقل و حرکت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے مختلف راستوں پر مختصر دورانیے کے لیے ٹریفک کی ڈائیورژن کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری اس دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہوئے جلدی روانہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جاری بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار رفتار کم رکھیں اور لین ڈسپلن کی پابندی کریں۔
اہلکار کے مطابق گاڑی چلانے والوں کو سفر کے دوران سائیڈ مررز اور انڈیکیٹرز کا استعمال یقینی بنانا چاہیے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین استعمال کرنے اور احتیاط کے ساتھ آہستہ رفتار میں سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکارـ15‘‘ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Today News
سندھ پولیس کی کراچی پریس کلب کے باہر کارروائی، قوم پرست سیاسی جماعت کے 6 رہنما زیر حراست
ساوتھ پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر سے جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ریڈ زون دفعہ 144 نافذ ہے اور حالات کے سبب سیکیورٹی الرٹ ہے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ جئے سندھ قومی محاذ کوئی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے اور اس سے امن کی صورتحال خراب ہونے کے خدشات تھے۔
پولیس نے اس لیے کراچی پریس کلب کے باہر سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس نے پریس کلب آنے والے جسقم بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے کرقریبی تھانہ منتقل کیا۔
حراست میں لیے گئے رہنمائوں میں ڈاکٹر نیاز کالانی۔ غلام مرتضی ۔ چا کر خان ۔کاشف اللہ بچایو۔آصف بالادی اور پہنل ساریو شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے حوالے سے مذید کوئی فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔
جسقم بشیر قریشی گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ میں قوم پرست آْصف بالادی شمولیت کا اعلان کرنے والے تھے۔اس لیے کراچی پریس کلب میں منعقد کرنی تھی ۔تاہم پولیس نے پریس کلب کا گھیرائو کرکے کلب آنے والے تمام رہنمائوں کو باہر سے حراست میں لے لیا۔
انہوں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے۔
Today News
کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار
حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ایف آئی اے سی سی سی کراچی کی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں کی گئی، انکوائری نمبر 17/2026 کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا۔
کارروائی ایم اے جناح روڈ نزد گل پلازہ کراچی میں کی گئی، ملزم محمد ثاقب سلیم ولد محمد سلیم کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 2 کروڑ روپے نقدی برآمد ہوئی۔
ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ موبائل فون میں حوالہ ہنڈی سے متعلق واٹس ایپ چیٹس موجود تھیں۔ تمام برآمد شدہ رقم اور شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport