Connect with us

Today News

کراچی؛ خاتون کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا

Published

on



کراچی کی مقامی عدالت نے خاتون کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی ارشاد حسین نے ڈیفنس کے علاقے سے خاتون کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم فیاض کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ جرمانے کی رقم مقتولہ کی ورثاء کو ادا کی جائے۔

عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر شریک ملزمہ نسرین کو کیس سے بری کر دیا۔

مقامی عدالت نے نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ نسرین کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے ہیں، محض شریک ملزم کے بیان پر سزا نہیں دی جا سکتی ہے۔

پراسکیویشن نے دلائل دیے کہ ملزم فیاض نومبر 2020 میں ڈیفنس کے علاقے فیز 7 سے انصار بی بی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، ملزم نے ابراہیم حیدری لے جا کر مقتولہ کو زیادتی کے بعد چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا جبکہ مقتولہ کی لاش ایک ماہ بعد ملزم کی نشاندہی پر برآمد ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن  کی سازش بے نقاب

Published

on



بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا تھا جسے بے نقاب کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ بے گناہ  پاکستانی بالخصوص کشمیری جو غلطی سے  بارڈر کراس کرگئے انہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز زبردستی استعمال کرے گی جبکہ لگ بھگ سینکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیری بھارتی قید میں موجود ہیں۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان میں سے چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کے لیے  مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کررہی ہے اور ان بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس گھناونی سازش میں استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاکہ ڈرامہ بہتر بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ان بے گناہ قیدیوں کو جلد ہی فالس فلیگ آپریشن  کے ذریعے  گودی میڈیا اور جے شنکر پاکستان کے مخالف استعمال کرے گا، ممکنہ طور پر بھارت سفارتی میدان میں ہزیمت کی خفت مٹانے اور  پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے فرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ رچا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور  انتہائی دل برداشتہ وزیر خارجہ جے شنکر نے اس اسکیم کو ترتیب دیا ہے  جبکہ دنیا بھارت کی ان مکاریوں،  جھوٹ  اور گھسے پٹے بیانیے سے پہلے ہی تنگ آچکی ہے، اب اس گھسے پٹے اور فرسودہ بیانیئے کی  کوئی  وقعت نہیں رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پلوامہ  کے بعد پہلگام کو بھی ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ابھی تک اپنے الزامات کے شواہد سامنے نہیں لا سکا اور بھارت ان فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے دنیا کو یہ نہیں بتاسکا کہ ان میں کون سے لوگ ملوث تھے اور کہاں سے آئے تھے، بھارت کا بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے میڈیا کے سامنے ایک اور پراپیگنڈہ بھی بری طرح ناکام ہوگا۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق، رواں سال کی تعداد 19 ہوگئی

Published

on



شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی جس کے بعد رواں سال میں اب تک جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر پیرڈائز سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

مقتول کی شناخت 33 سالہ ندیم کے نام سے ہوئی، جس کی لاش کو ابتدائی طور پر قریبی اسپتال لیجایا گیا، جس کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہد (بھائی) کے مطابق مقتول ندیم جیسے ہی اپنے گھر کے باہر آکر رکتا ہے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے اور لوٹ مار کی، جس کے دوران مزاحمت کی۔

اس دوران مقتول کا بھائی بھی اسلحے سمیت گھر سے نکلا اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی تاہم وہ ملزمان فرار ہوگئے۔

بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو مقتول سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

ہیڈ محرر میمن گوٹھ فیاض نے بتایا کہ مقتول ندیم شادی شدہ اور ڈینٹنگ پینٹگ کا کام کرتا تھا جبکہ اس کا بھائی ولید سی ٹی ڈی میں تعینات ہے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرلیے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران 2 مسخ شدہ لاشیں برآمد

Published

on



شہر قائد کے مختلف علاقوں سے چند روز پرانی دو مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس پُل کے قریب ندی سے ایک شخص کی زنجیروں سے ہاتھ  اور پاؤں بندھی جھلسی ہوئی چند روز پرانی لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او سائٹ اے انسپکٹر شبیر خٹک نے بتایا کہ ندی سے ملنے والی ڈوبی ہوئی کسی اور علاقے سے بہتے ہوئے مذکورہ مقام تک پہنچی ہے جبکہ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔

انہوں نے بتایا کہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے اور پانی میں رہنے کی وجہ سے وہ مسخ ہوگئی ہے جبکہ پولیس نے تلاش ایپ کی مدد سے اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی ہیں لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جو کہ جھلسی ہوئی اور اس کے ہاتھ اور پاؤں زنجیروں سے باندھے ہوئے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

ورثا کی تلاش کیلیے لاش کو سردخانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ایک شخص کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ انسپکٹر امتیاز نیازی نے بتایا کہ کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب حسین شہید سوسائٹی میں زیر تعمیر گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے لاش نکال کر اسپتال پہنچائی، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق لاش 15 روز سے زائد پرانی معلوم ہوتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لیے سر خانے میں رکھوا دی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Trending