Connect with us

Today News

جی ایس پی پلس پر بیان بازی ناقابلِ قبول، شرجیل میمن کی پی ٹی آئی قیادت پر سخت تنقید

Published

on



سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے جی ایس پی پلس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قومی مفاد کے خلاف خطرناک قرار دیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کے خلاف بیان بازی کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس طرح کے بیانات دراصل ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس نہ صرف پاکستان کو معاشی سہارا فراہم کرتا ہے بلکہ لاکھوں افراد کے روزگار سے براہِ راست جڑا ہوا ہے، ایسے حساس معاملے پر سیاسی مقاصد کے تحت بات کرنا انتہائی غیر ذمے دارانہ عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا بنیادی مسئلہ جھوٹ بولنا اور اسے مسلسل دہراتے رہنا ہے۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ نے جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ ان کے مطابق حقائق اس کے برعکس ہیں اور اس قسم کی وضاحتیں عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ متعلقہ گفتگو میں بھارت نواز افراد بھی موجود تھے، لیکن انہوں نے بھی ایسا مؤقف اختیار نہیں کیا جیسا بانی پی ٹی آئی کے خاندان کی جانب سے سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی، حقیقت کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس طرح مخصوص حلقے مسلسل ملک کے خلاف بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں اور اپنی ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کر رہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور ایسے حالات میں اتحاد، سنجیدگی اور ذمے دارانہ رویے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کچھ عناصر ذاتی مفادات کے لیے ملک کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں، جو نہ صرف قابل مذمت بلکہ ناقابل قبول بھی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ قومی مفاد کو سیاست کی نذر کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، اور قوم ایسے طرز عمل کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نیو کراچی میں ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ، جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان بری

Published

on



کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نیو کراچی میں ریلی کے دوران فائرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو بری کر دیا۔

بری ہونے والوں میں محمد حیدر عرف چھوٹا، سید حیدر عباس رضوی اور کامران عرف پھٹان شامل ہیں۔

ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کے مطابق مقدمہ وقوعہ کے تین روز بعد درج کیا گیا اور استغاثہ ان کے مؤکلین کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

استغاثہ کے مطابق مفرور ملزمان میں حس عسکری عرف نوید اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ 24 اگست 2018 کو پیش آیا تھا، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں محمد سلیم اور ارشد جاں بحق جبکہ محمد اعظم زخمی ہوا تھا، جبکہ مقدمہ 27 اگست کو نیو کراچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا اہم دورہ کریں گے

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 31 مارچ کو چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا حالیہ کندھے کے معمولی فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی سمیت ملک بھر کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

Published

on



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین کے لیے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

درخواست کے مطاق ایک ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ ڈسکوز کو 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی۔

بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ رہی۔



Source link

Continue Reading

Trending