Connect with us

Today News

علی ظفر اور میشا شفیع کیس پر گلوکارہ کی والدہ نے خاموشی توڑ دی

Published

on



معروف پاکستانی اداکارہ اور میشا شفیع کی والدہ صبا حمید نے گلوکار علی ظفر اور اپنی بیٹی کے کیس پر خاموشی توڑ دی۔  

علی ظفر اور میشا شفیع پاکستان کے دو معروف گلوکار ہیں، جو اپریل 2018 میں اس وقت ایک بڑے تنازع کا شکار ہو گئے تھے جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

علی ظفر اور ان کے اہلِ خانہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ الزامات گلوکار کو بدنام کرنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔

@news.eye2

اداکارہ صبا قمر کا عدالت سے انٹرویو #alizafar #sabaqamar #foryoupage #2026 #duckybhai
♬ original sound – News eye

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کالج کے زمانے سے قریبی دوست رہے ہیں اور مختلف سماجی تقریبات میں اکٹھے نظر آتے تھے۔

دونوں نے علی ظفر کے گانے "چل دل میرے" میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔

تاہم گزشتہ 8 سالوں سے ہراسانی کے اس کیس کے باعث دونوں کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے، جو تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

حال ہی میں میشا شفیع کی والدہ صبا حمید اپنی بیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں، کیونکہ میشا اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران علی ظفر اور ان کی اہلیہ عائشہ فضلی کو عدالت سے باہر نکلتے اور گاڑی میں روانہ ہوتے بھی دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اس کیس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جسے اب ان کی والدہ صبا حمید قانونی طور پر فالو کر رہی ہیں۔

عدالت سے باہر نکلتے ہوئے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ صبا حمید کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں چل رہا ہے میں اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتی اور آپ سب جانتے ہیں گزشتہ 8 سالوں سے کیا ہورہا ہے لیکن ہم بھی پیچھے نہیں ہٹے اور اس کو فالو کرتے رہیں گے۔ 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

چھوٹے بھائیوں کے ساتھ کھیلتی 7 سالہ بچی کو ہوٹل ملازم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Published

on



لاہور:

ہوٹل ملازم نے 7 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

صوبائی دارالحکومت میں گلبرگ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل ملازم نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی۔

بچی اپنی والدہ کے پاس چھوٹے بھائیوں کے ساتھ سیون اپ پھاٹک کے قریب کھیل رہی تھی  کہ کھیلتے کھیلتے قریبی نجی ہوٹل میں چلی گئی، جہاں ہوٹل ملازم شریف عرف اللہ رکھا نے بچی کو ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

بچی کی حالت غیر ہونے پر والدہ نے اُس سے دریافت کیا، جس پر بچی نے زیادتی سے متعلق بتایا ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج  کرکے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔





Source link

Continue Reading

Today News

بلدیہ رشید آباد میں کباڑ کے گودام میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

Published

on



کراچی:

رشید آباد کے کوہاٹی محلے میں بلدیہ کے کباڑ کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر دو گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔ آگ سے گودام میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال تعین نہیں کیا جا سکا۔
 





Source link

Continue Reading

Today News

آئی پی ایل میں ٹاس فکسنگ پر شائقین کرکٹ برہم

Published

on


مہذب اور شریف لوگوں کے کھیل کرکٹ کو سیاست اور کرپشن سے ناپاک کرنے والا بھارت تنقید کی زد میں آگیا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی ٹاس کے فیصلے کو لے کر مداحوں میں شدید غصہ دیکھنے کو ملا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی شائقین نے یہ الزام لگایا ہے کہ کچھ ٹیموں کے ٹاس میں جان بوجھ کر ہیر پھیر ہو رہی ہے، جس سے میچز کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

حال ہی میں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ٹاس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سکہ زمین پر گرتے وقت کیمرے کا رخ بدل دیا جاتا ہے اور اسے اسکرین پر نہیں دکھایا جاتا۔

کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹاس کا نتیجہ اکثر میچ کے ابتدائی پل میں ٹیموں کی حکمت عملی کو متاثر کرتا ہے، اور کسی بھی غیر شفاف عمل سے پوری لیگ کی ساکھ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

گزشتہ سیزنز میں بھی ٹاس کے نتیجے کو لے کر کئی تنازعات سامنے آئے تھے اور اس بار شائقین نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

آئی پی ایل کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ٹاس مکمل طور پر شفاف طریقے سے کیا جاتا ہے اور کسی بھی غیر قانونی مداخلت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق اگر ٹاس کے عمل میں کوئی بھی شکایت سامنے آتی ہے تو اس سے لیگ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے، اور شائقین کا اعتماد کم ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب فاف ڈوپلیسی کی بھی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پیٹ کمنز کو مبینہ طور پر ممبئی انڈینز کے خلاف ٹاس کے متنازع فیصلے سے متعلق بتاتے نظر آرہے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending