Today News
ایران امریکہ جنگ میں ثالثی کا کردار ہی پاکستان کی فتح ہے، یوسف رضا گیلانی
لاہور:
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ایران امریکہ جنگ میں ثالثی کا کردار ہی پاکستان کی فتح ہے۔
ایکسپو سینٹر لاہور میں گیارہویں سہ روزہ پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو 2026ء کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں اور پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خودمختاری، سالمیت، جمہوریت اور معیثیت کے لیے ایک ہونا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایران امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا پاکستان کی فتح ہے، اس وقت دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان صلح کرانے میں کامیاب ہوجائے، ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کے معاملات کا تعلق عدلیہ سے ہے، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہئے، پوری قوم متحد ہوکر معاشی صورتحال کا مقابلہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں ایٹمی ملک ہونے کے باوجود پاکستان نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، چیئرمین سینیٹ کیلئے نو کروڑ روپے کی لگژری گاڑی کی خریداری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گاڑی قانون کے مطابق خریدی گئی، چئیرمین سینٹ کیلئے گاڑی کی خریداری کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے یہ گاڑی اپوزیشن لیڈر کےلیے خریدی گئی ہے۔
Today News
گیس کی کمی؛ سی این جی سیکٹر کو فراہمی بند اور بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ
گیس کی کمی کے باعث ملک میں سی این جی سیکٹر کو فراہمی بند اور بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ (اپریل) سے ملک بھر کے پاور پلانٹس کو صرف 80 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہوگی، جس کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مارچ میں ملنے والی 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور ایل این جی کی فراہمی بند ہو جائے گی۔ سی این جی سیکٹر کے لیے بھی گیس مکمل طور پر بند کیے جانے کا امکان ہے۔
پاور سیکٹر کو 25 سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس منتقل کی جائے گی اور فرٹیلائزر سیکٹر کی گیس بھی ممکنہ طور پر بجلی کی پیداوار کے لیے مختص کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئلے سے پیدا ہونے والی 1500 سے 1800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بھی خطرے میں پڑ گئی ہے، جس کے نتیجے میں 10 سے 15 فیصد بجلی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ساہیوال اور جامشورو کے پلانٹس کوئلے کی قلت کا شکار ہیں ۔ کوئلے کا موجودہ ذخیرہ صرف 3 سے 7 دن کے لیے کافی ہے، جس کے باعث مزید 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا امکان ہے۔
دوسری جانب ایس ایس جی سی کو بھی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق 2 گیس فیلڈز میں ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس غیر متوقع قلت کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Today News
حادثہ کہیں بھی ہو سکتا ہے، نشے کے عادی افراد شہر کیلیے بڑا چیلنج ہیں، میئر کراچی
کراچی:
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حادثہ کہیں بھی ہو سکتا ہے، نشے کے عادی افراد شہر قائد کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔
کلفٹن میں نجی سپر اسٹور میں آگ لگنے کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی جاری ہے۔ تمام متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے نمائندے بھی وہاں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ عمارت میں موجود 24 سے 25 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
آگ لگنے کے وقت انتظامیہ کے افراد بھی عمارت میں موجود تھے جنہیں نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
میئر کراچی نے مزید بتایا کہ واٹر باؤزرز، فائر ٹینڈرز اور ریسکیو 1122 کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی طبی امداد کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور گرِلز نکال کر دھواں خارج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راستے بھی بنائے جا رہے ہیں تاکہ جگہ کو جلد کلیئر کیا جا سکے۔ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت عمارت میں ان کا کوئی ملازم موجود نہیں ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ یہ علاقہ کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام آتا ہے ۔ یہاں فائر سیفٹی آڈٹ بھی کیا گیا تھا، تاہم پھر بھی واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور مختلف عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو کا عمل جلد مکمل کرنا ترجیح ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
انہوں نے گل پلازہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تھا اور اسی طرز پر یہاں بھی حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ شہر بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ادارے فائر سیفٹی آڈٹ کر رہے ہیں ۔ صدر میں ایک مارکیٹ کو آڈٹ نہ ہونے پر سیل بھی کیا گیا تھا۔ بعض اوقات عوام کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔
میئر کراچی نے نشے کے عادی افراد کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد اکثر ایسی جگہوں پر پہنچ جاتے ہیں جہاں لوہا یا دیگر سامان موجود ہو۔ گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگنے کی ایک وجہ بھی یہی عناصر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیر داخلہ سے بات کی گئی ہے، انہوں نے پولیس کو نشے کے عادی افراد اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین بعد میں کیا جائے گا اور مکمل قابو پانے کے بعد تحقیقات شروع ہوں گی۔
میئر کراچی نے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عملی کام قابل تعریف ہے ، جسے سراہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے فائر فائٹرز کو آلات کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔ یہ ادارہ ہر حال میں کام کر رہا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گل پلازہ ہو یا ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، بہادر فائر فائٹرز ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔ ڈی سی ساؤتھ بھی موقع پر موجود ہیں جن کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
Today News
لاہور ہائیکورٹ: بیرون ملک نوکری کے نام پر کروڑوں روپے بٹورنے والے ملزم کی ضمانت خارج
لاہور:
لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں سے ایک کروڑ 59 لاکھ روپے بٹورنے کے کیس میں ملزم علی رضا کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔
جسٹس وحید خان نے کیس کی سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم علی رضا نے تین افراد کو کینیڈا بھجوانے کے نام پر ایک کروڑ 59 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم رقم لینے کے باوجود کسی کو بیرون ملک نہیں بھجوایا۔
وکیل کے مطابق ایسے افراد جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام بدنام کرتے ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی