Connect with us

Today News

صفورا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی

Published

on



کراچی:

صفورا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔

ایکسپریس کے مطابق سچل تھانے کے علاقے صفورا رم جھم ٹاور یاسین امام بارہ گاہ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت 47 سالہ اکرم ولد صاحب اور زخمی کی شناخت 43 سالہ شعبان ولد لقمان کے نام سے ہوئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی کی فوری رہائش معلوم نہ ہوسکی۔

حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے تعاقب کے بعد اسے پکڑلیا اور ٹینکر تحویل میں کرلیا۔

ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق گرفتار واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی

Published

on



پشاور:

پی ڈی ایم اے نے 25 مارچ سے جاری بارشوں کے بعد صوبے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 26 مرد اور 21 بچے شامل ہیں۔

بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں اب تک 6 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ افسوسناک واقعات صوبے کے اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے، جہاں ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے آپس میں مکمل رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کیا جائے جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بنوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد از جلد مالی معاونت دینے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ الرٹس اور ہدایات پر عمل کریں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے عوام فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ رضویہ کے علاقے جہانگیر آباد میں پیش آیا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

دوسری جانب بلال کالونی پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایف میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں ایک زخمی حالت میں تھا۔

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق زخمی ڈاکو 35 سالہ فہد احمد کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم زین عرف فوجی کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

بعد ازاں زخمی حالت میں گرفتار ملزم فہد احمد عباسی شہید اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

تبریز میں امریکا اور اسرائیل کا پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملہ، ایرانی سرکاری میڈیا

Published

on


ایران کے شہر تبریز میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں ایک اہم پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو کنٹرول میں لینے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باوجود کسی خطرناک یا زہریلے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی، جس سے بڑے ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ٹل گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending