Today News
سیاسی قیادت نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی کوشش کو معاشی تخریب کاری قرار دے دیا
اسلام آباد:
پاکستان کی سیاسی قیادت نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی کوشش کو کھلی معاشی تخریب کاری قرار دے دیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک جماعت اپنے سیاسی مفاد کی خاطر ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر سازشوں میں مصروف ہے، سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقابل برداشت ہے، پی ٹی آئی عارف اجاکیہ کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ اقتدار میں ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر حربہ اختیار کیا۔
نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان کا بیٹا جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو منسوخ کرنے کے لیے پاکستان مخالف تخریب کاری پی ٹی آئی کے رنگوں میں لپٹی سیدھی غداری ہے، یہ پی ٹی آئی کی خود غرض، ریاست مخالف کوشش ہے جو صرف ایک سزا یافتہ شخص کو جیل سے باہر نکالنے کے لیے چٹان سے ٹکرا رہی ہے، وہ ایک آدمی کو بچانے کے لیے پاکستان کی معیشت، ملازمتیں اور برآمدات کو جلا دیں گے۔
ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق ردعمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، صرف اس لئے کہ ان کا سیاسی رہنما قید ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کسی پارٹی یا فرد کے بارے میں نہیں بلکہ لاکھوں مزدوروں کی روزی روٹی سے منسلک ہے، سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن پاکستان کو ہمیشہ پہلے آنا چاہیے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو معطل کرنے کا ان کا مطالبہ مکمل طور پر غیر ضروری ہے اور سخت ترین مذمت کا مستحق ہے، نازک حالات میں پاکستان کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانا غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے کزن ڈاکٹر عثمان اور زلفی بخاری کی موجودگی میں پاکستان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا، جو کہتے ہیں ہم نے پابندی کا نہیں کہا تو انسانی حقوق کا جھوٹا رونا کے کر وہاں چائے پینے گئے تھے؟ پاکستان پر پابندی لگوانے کے لیے پروگرام ملک دشمنوں کے ساتھ رکھا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کے صاحبزادے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوس ناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو قومی مفاد کے خلاف ہے، ایسے بیانات سے پاکستان کی برآمدات اور عالمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل جانے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو غزہ کے معصوم بچوں کے لیے انصاف کی بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، وہ ایسا اس لیے نہیں کریں گے کیونکہ یہ خود اسی صیہونی لابی کا حصہ ہیں، یہودی لابی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ جیسا باپ نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر کیا ویسا ہی بیٹے پاکستان کے خلاف عمل کر کے دکھا رہے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کا خواہاں خاندان رہتا ایک ساتھ ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن اختیار ولی نے کہا کہ عمران نیازی کا خون جنیوا میں بیٹھ کرپاکستان پر حملہ آور ہوا، بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے ’’را‘‘ اور ’’موساد‘‘ کے ایجنٹوں کے درمیان بیٹھ کر ایسا کیا، حیرت ہے ابھی تک پی ٹی آئی سے کسی ایک محب وطن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا، کیا یہ ساری پارٹی ہی وطن دشمنوں کی ہے ؟
رکن بلوچستان اسمبلی مینا مجید بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کردے، وطن عزیز کے خلاف ایسا پروپیگنڈا کرنے والے دہشت گرد تنظیموں کے پراکسیز ہی کر سکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں کی محنت اور اصطلاحات کے بعد جی ایس پی اسٹیٹس حاصل کیا، جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس پاکستان کو ایسے ہی نہیں مل گیا، غیر ذمہ دارانہ اور پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بیانات نے لاکھوں غریبوں کی مزدوری کو داؤ پہ لگا دیا ہے، قومی مفاد کو ہر قسم کی ذاتیات سے بالاتر ہونا چاہیے۔
محمود مولوی نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے مفادات اور سیاست کی خاطر ملک اور عوام کی مفادات سے نہ کھیلے، عالمی فورمز پر جی ایس پی اسٹیٹس کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو یہ محض سیاست نہیں بلکہ قومی مفاد کے خلاف ایک خطرناک رجحان بن جاتا ہے۔
Today News
میکسیکو: کھدائی کے دوران قدیم قربان گاہ دریافت
میکسیکو میں ماہرین نے کھدائی کے دوران ایک قدیم قربان گاہ دریافت کی ہے جس کے اطراف انسانی کھوپڑیاں موجود تھیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ تقریباً 1000 برس قبل چار افراد کی بَلی چڑھائی گئی تھی۔
میکسیکو میں قائم نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اینتھروپولوجی اینڈ ہسٹری (آئی این اے ایچ) سے تعلق رکھنے والے ماہرین آثارِ قدیمہ نے یہ دریافت ایک مسافر ٹرین کے راستے کے ساتھ کی۔
موموزٹلی نامی اس قربان گاہ کو ٹولٹیک تہذیب 950 سے 1150 عیسوی کے درمیان اپنی رسومات (بشمول انسانوں کی قربانی) کے لیے استعمال کرتے تھے۔
یہ تقریباً ہر طرف سے ایک میٹر کے برابر ہے، اس کی بنیاد تراشے ہوئے پتھروں پر مشتمل ہے اور غالب امکان ہے کہ اس میں کم از کم تین نچلے، بغیر سیڑھیوں والے خانے موجود ہوں۔
قربان گاہ کی بنیاد کے گرد چار کھوپڑیاں احتیاط سے ترتیب دی گئی ہیں۔
Source link
Today News
سعودی ولی عہد کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمٰن کا ردعمل سامنے آگیا
سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمٰن کا ردعمل سامنے آگیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے پرنس محمد بن سلمان کے بارے میں ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں کی مذمت کی اور کہا کہ محمد بن سلمان کے بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے، امریکا کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اسلامی بلاک اور امریکا و اسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ میامی میں منعقدہ سعودی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرٹرمپ نے ولی عہد کے حوالے سے سخت اور نازیبا انداز میں گفتگو کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان کو ابتدا میں یہ اندازہ نہیں تھا کہ انہیں ان کی تعریف کرنی پڑے گی اور وہ انہیں سابق امریکی صدور کی طرح کمزور قیادت سمجھتے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مزید کہا تھا کہ اب سعودی ولی عہد کو ان کے ساتھ احترام سے بات کرنا پڑتی ہے اور انہیں ایسا کرنا ہی ہوگا۔ ان کے اس بیان کو سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔
Source link
Today News
Indian cricketer Hardik Pandya gifted his girlfriend a valuable Mercedes car
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی اور لگژری طرزِ زندگی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں، انہوں نے اپنی گرل فرینڈ مہیکا شرما کو قیمتی مرسڈیز گاڑی تحفے میں دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا نے مہیکا شرما کو مرسڈیز بینز وی کلاس (Mercedes-Benz V-Class) گاڑی تحفے میں دی جس کی قیمت تقریباً 1.7 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
Hardik Pandya gifted India’s first Mercedes-Benz V-Class to his girlfriend Mahieka sharma today, and its price is around ₹1.7 crore.🫡 pic.twitter.com/JXdn6dD5Jk
— 𝐑𝐮𝐬𝐡𝐢𝐢𝐢⁴⁵ (@rushiii_12) March 29, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو شو روم میں نئی گاڑی وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد یہ خبر تیزی سے پھلنے لگی اور یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی جب ہاردک پانڈیا انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی قیادت کے لیے میدان میں اترنے والے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا لگژری گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے پاس پہلے ہی کئی مہنگی گاڑیاں موجود ہیں جن میں رولز رائس، لیمبورگینی اور آڈی جیسے برانڈز کی گاڑیاں شامل ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے ایک مہنگی فیراری بھی خریدی تھی۔
اس مہنگے تحفے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم نظر آئی جہاں کچھ مداحوں نے اسے محبت کا اظہار قرار دیا، وہیں بعض افراد نے اسے غیر ضروری خرچ بھی کہا۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اور مہیکا شرما گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی دوستی اور مشترکہ عوامی تقریبات کے باعث خبروں میں ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport