Connect with us

Today News

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومتِ پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہدایات کے تحت غیر ملکی شہریوں، کمپنیوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو روشن ڈیجیٹل اور حکومتی سیکیورٹیز سمیت نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔

یہ اقدام مالیاتی منڈیوں سے روابط بڑھانے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کا مظہر ہے۔

تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانیوں پر مشتمل بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی دنیا کی بڑی اور متحرک کمیونٹیز میں شامل ہے۔

مشرق وسطی،  یورپ، شمالی امریکا اور مشرق بعید میں مقیم پاکستانی، میزبان معیشتوں میں کردار ادا کرتے ہوئے وطن میں اپنے خاندانوں اور کمیونٹیز کی مدد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف ملکی معیشت کی مضبوطی کا ذریعہ ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت، کاروباری صلاحیت اور اقدار کے سفیر بھی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025ء میں ترسیلاتِ زر 38.3 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں جو گزشتہ سال سے 26.6 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2026 میں ترسیلاتِ زر کے 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

یہ کارکردگی بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد اور ملک کی معیشت کی بہتری میں ان کی مسلسل حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔ 

پاکستان دنیا میں ترسیلاتِ زر حاصل کرنے والے ممالک میں پانچویں جبکہ جنوبی ایشیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ ترسیلاتِ زر پاکستان کے بیرونی کھاتوں کے استحکام کے لیے سب سے اہم عنصر ہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت تقریباً 16.3 ارب ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر 21.6 ارب ڈالر کے قریب ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم 10 ستمبر 2020ء کو متعارف کرائی گئی۔ 

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی بغیر پاکستان آئے اپنا بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی حکومتی سیکیورٹیز، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، میوچل فنڈز اور دیگر ڈیجیٹل بینکاری سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔

گزشتہ ساڑھے پانچ سال میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فروری 2026ء کے اختتام تک 9 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں جس کے بعد مجموعی سرمایہ کاری 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آئی ٹی پی کی طرف سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

Published

on


اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر عارضی راستوں کی تبدیلی کا اعلان کیا جبکہ شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اہلکار نے بتایا کہ غیر ملکی مہمانوں اور سرکاری وفود کی نقل و حرکت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے مختلف راستوں پر مختصر دورانیے کے لیے ٹریفک کی ڈائیورژن کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری اس دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہوئے جلدی روانہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جاری بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار رفتار کم رکھیں اور لین ڈسپلن کی پابندی کریں۔

اہلکار کے مطابق گاڑی چلانے والوں کو سفر کے دوران سائیڈ مررز اور انڈیکیٹرز کا استعمال یقینی بنانا چاہیے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین استعمال کرنے اور احتیاط کے ساتھ آہستہ رفتار میں سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکارـ15‘‘ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سندھ پولیس کی کراچی پریس کلب کے باہر کارروائی، قوم پرست سیاسی جماعت کے 6 رہنما زیر حراست

Published

on


ساوتھ پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر سے جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ریڈ زون دفعہ 144 نافذ ہے اور حالات کے سبب سیکیورٹی الرٹ ہے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ جئے سندھ قومی محاذ کوئی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے اور اس سے امن کی صورتحال خراب ہونے کے خدشات تھے۔

پولیس نے اس لیے کراچی پریس کلب کے باہر سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس نے پریس کلب آنے والے جسقم بشیر قریشی گروپ  کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے کرقریبی تھانہ منتقل کیا۔

حراست میں لیے گئے رہنمائوں میں ڈاکٹر نیاز کالانی۔ غلام مرتضی ۔ چا کر خان ۔کاشف اللہ بچایو۔آصف بالادی اور پہنل ساریو شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے حوالے سے مذید کوئی فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔

جسقم بشیر قریشی گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ میں قوم پرست آْصف بالادی شمولیت کا اعلان کرنے والے تھے۔اس لیے  کراچی پریس کلب میں منعقد کرنی تھی ۔تاہم پولیس نے پریس کلب کا گھیرائو کرکے  کلب آنے والے تمام رہنمائوں کو باہر سے حراست میں لے لیا۔

انہوں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

Published

on


حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ایف آئی اے سی سی سی کراچی کی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں کی گئی، انکوائری نمبر 17/2026 کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا۔

کارروائی ایم اے جناح روڈ نزد گل پلازہ کراچی میں کی گئی، ملزم محمد ثاقب سلیم ولد محمد سلیم کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 2 کروڑ روپے نقدی برآمد ہوئی۔

ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ موبائل فون میں حوالہ ہنڈی سے متعلق واٹس ایپ چیٹس موجود تھیں۔ تمام برآمد شدہ رقم اور شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔

ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending