Connect with us

Today News

ایران کا سعودیہ میں قائم امریکی بیس پر حملہ، ایندھن فراہم کرنے والے بیڑے کو تباہ کرنے کا دعویٰ

Published

on



ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق کی 84 ویں لہر کے دوران سعودی عرب کے الخرج بیس میں موجود امریکی ایندھن فراہم کرنے والے جہازوں کی ایک بڑی تعداد اور لاجسٹک سپورٹ بیڑے کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 84ویں لہر شروع کردی گئی ہے اور اس دوران امریکی ایندھن بھرنے والی متعدد گاڑیوں اور ان کے لاجسٹک سپورٹ بیڑے کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی دہشت گردی حکومت کی جانب سے خطے کے ایئربیسز کو جارحیت کے لیے استعمال کیے جانے کے بعد پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے بحریہ کی مدد سے آپریشن کی 84ویں لہر کے دوران ایک خصوصی مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کیا۔

پاسداران انقلاب نے آگاہ کیا کہ ان کی فورسز نے دشمن کے اینٹی میزائل دفاعی نظام تباہ کردیا اور ٹھوس اور مائع ایندھن والے میزائلوں کے ساتھ الخرج بیس میں کامیابی سے داخل ہو کر وہاں موجود ایندھن بھرنے والے اور فضائی مدد فراہم کرنے والے بیڑے کو میزائلوں اور ڈرون کے بے دریغ حملوں سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مؤثر اور بھرپور کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے کئی بڑے اور بھاری ایندھن بھرنے والے اور معاون طیارے تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہو گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ حملوں کی اس لہر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے(آئی آر آئی بی) کے شہدا اور اس سے جڑے تمام مخلص کارکنوں کے نام کیا گیا ہے۔

قبل ازیں پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں خطے میں موجود امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے پڑوسی ممالک کے عوام کو ان مراکز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ بزدل امریکی اور صہیونی افواج، جن میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت اور صلاحیت نہیں ہے، اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس مقصد کے لیے شہری تنصیبات کو استعمال کر رہی ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ ایرانی شہریوں اور رہنماؤں کو بے دریغ قتل کرنے والے امریکی اور غاصب صہیونی حکومت کی دہشت گرد فورسز کو جہاں کہیں بھی ملے ختم کرنا ہمارا فرض ہے لہٰذا ہم آپ کو تجویز دے رہے ہیں کہ امریکی فوج کے مراکز سے فوری طور پر دور ہو جائیں تاکہ آپ کو کسی بھی نقصان سے بچایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے اب آپریشن وعدہ صادق کے دوران جدید اسلحے سے لیس ڈرونز اور  میزائلوں کی 83 لہروں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ امریکی قابض بیسز اور مغربی ایشیائی خطے میں موجود اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

Published

on



بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا پمز اسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے معائنہ کیا۔

بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آرہا تھا، مریضہ نے سر درد کی شکایت بھی کی تھی۔

ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اور ادویات تجویز کر دی ہیں، بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر نے مختلف احتیاط تجویز کی ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق 4 ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کیپٹن علی محمود شہید جرات و بہادری کا ایک درخشندہ ستارہ

Published

on


تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔

کیپٹن علی محمود شہید ان بہادر جوانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے وطن  کیلئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔

کیپٹن علی محمود شہید نے2011 کو مہمند ایجنسی کی سوران ویلی میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ کیپٹن علی محمود شہید کے والدین کااپنے شہید بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادت  جیسا عظیم اعزاز قسمت والوں کو ملتا ہے، بیٹےکی شہادت ہمارے لیے بڑا فخر ہے۔

والدہ نے کہا کہ نماز پڑھ کر تمام شہدا کیلئے دعا کرتی ہوں، پاک فوج کے تمام جوانوں اور افسران کے لیے دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

والدہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاک فوج کو ہر محاذ پر شاندار کامیابی و کامرانی سے نوازے۔ یہ وطن عزیز کیپٹن علی محمود شہید جیسے جوانوں اور افسران کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی قائم و دائم ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ذیابیطس کے نئے علاج کی آزمائش، متعدد مریض شفایاب

Published

on



محققین نے اعلان کیا ہے کہ تازہ ترین آزمائش کے بعد متعدد امریکی مکمل طور پر ذیابیطس سے شفایاب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے انسولین کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو میڈیسن ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں محققین کی ایک ٹیم نے ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا افراد پر جاری آزمائش کے نتائج سے متعلق آگاہ کیا۔

ٹائپ 2 ذیا بیطس کے برعکس ٹائپ 1 ذیا بیطس ایک ایسی آٹو امیون بیماری ہے جس میں مدافعتی نظام لبلبے میں انسولین پیدا کرنے والے خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

انسولین کے بغیر ٹائپ 1 ذیا بیطس کے مریضوں کے جسم میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کا کوئی نظام نہیں رہتا، جس کے باعث شوگر خون میں جمع ہو کر خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔ اس کے بجائے جسم توانائی کے لیے چکنائی کو توڑنا شروع کر دیتا ہے، جس سے تیزابی مادے بنتے ہیں جنہیں کیٹونز کہا جاتا ہے اور بالآخر یہ حالت ڈائبیٹک کیٹو ایسیڈوسِس کا سبب بنتی ہے، جو دماغ میں سوجن، گردوں کی خرابی، دل کا دورہ اور ممکنہ طور پر موت کا باعث بن سکتی ہے۔

اس آزمائش میں 10 مریضوں (جو ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا تھے) میں آئیلٹ خلیات کی پیوندکاری کی گئی۔ یہ چھوٹے، مخصوص خلیوں کے مجموعے ہوتے ہیں جو لبلبے میں پائے جاتے ہیں اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز پیدا کرتے ہیں۔

صرف چار ہفتوں کے اندر(تمام 10 مریض انسولین کے استعمال سے آزاد ہو گئے) یعنی ان کے جسم خود انسولین بنانے کے قابل ہو گئے اور انہیں مہنگے اضافی انجیکشنز کی ضرورت نہیں رہی۔



Source link

Continue Reading

Trending