Today News
تل ابیب میں حساس، اسٹریٹجک مقامات کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، ایرانی فوج
ایران کی فوج نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پرشروع کیے گئے بلااشتعال حملوں کے 4 ہفتوں کے بعد اسرائیل کے شہر تل ابیب میں واقع حساس اور اسٹریٹجک مقامات کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنا دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوج نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی یونٹ 6900 کے طور پر شناخت کی گئی ایک تنصیب پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جسے اسرائیلی فوج کا اہم سپورٹ اور لاجسٹکس مرکز تصور کیا جاتا ہے ، اور یہ بن گوریون ایئرپورٹ میں حکومت کی مسلح افواج کے اجتماع کے لیے استعمال ہونے والی جگہ ہے اور یہ کارروائی گزشتہ رات سے جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تازہ ترین ڈرون حملوں کا مقصد اسرائیلی حکومت کی خصوصی افواج کو نقصان پہنچانا اور اس کے لاجسٹک مراکز کو متاثر کرنا ہے۔
ایرانی فوج نے بتایا کہ اسرائیل کی یونٹ 6900 کا کام ٹینکر طیاروں کے لیے سازوسامان کی نقل و حمل اور فوجی اڈوں تک سازوسامان کی ترسیل ہے۔
مزید بتایا گیا کہ دشمن کی لاجسٹک لائنوں پر ڈرون حملوں سے فوری، محفوظ اور بڑے پیمانے پر نقل و حمل پر براہ راست اثر پڑے گا اور اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں انجام دینے کی طاقت کمزور پڑے گی۔
اس سے قبل پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی کے زیراستعمال الخرج بیس پر حملہ کرکے امریکی لاجسٹ سپورٹ بیڑے اور ایندھن بھرنے والی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے بتایا تھا کہ ان کی فورسز نے دشمن کے اینٹی میزائل دفاعی نظام کو تباہ کردیا ہے اور ٹھوس اور مائع ایندھن والے میزائلوں کے ساتھ الخرج بیس میں کامیابی سے داخل ہو کر وہاں موجود ایندھن بھرنے والے اور فضائی مدد فراہم کرنے والے بیڑے کو میزائلوں اور ڈرون کے بے دریغ حملوں سے نشانہ بنایا۔
مذکورہ حملے سے قبل پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں خطے میں موجود امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے پڑوسی ممالک کے عوام کو ان مراکز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
Source link
Today News
شدید بارش اور آندھی نے امارات کو ہلا دیا، سڑکیں زیر آب، سیلاب کا الرٹ جاری
ابوظہبی / دبئی: متحدہ عرب امارات میں شدید طوفانی نظام کے باعث گرج چمک، موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں، جبکہ حکام نے فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے مطابق ملک بھر میں ایک کم دباؤ کے نظام کے باعث غیر مستحکم موسم پیدا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی، ابوظہبی اور شمالی امارات میں رات بھر بجلی کی چمک اور گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
رپورٹس کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ پر بجلی گرنے کے مناظر بھی دیکھے گئے، جبکہ متعدد علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ٹریفک متاثر ہوا۔ مشرقی علاقوں، خصوصاً فجیرہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے مشکلات پیدا ہوئیں۔
حکام کے مطابق بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس کے باعث درخت گرنے اور عمارتوں سے ملبہ اڑنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ سمندر میں بھی طغیانی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، جس سے بحری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
ابوظہبی پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کم کر کے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی ہے، جبکہ ایمرجنسی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ فیلڈ ٹیمیں مختلف علاقوں میں پانی کے جمع ہونے کی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، سیلابی علاقوں، ندی نالوں اور کمزور درختوں سے دور رہیں، اور شدید بارش کے دوران ڈرائیونگ سے گریز کریں۔
حکام نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ خطرناک مقامات پر جمع ہونا، سیلابی پانی میں داخل ہونا یا ریسکیو ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالنا قابل سزا جرم ہے، جس پر جرمانہ اور گاڑی ضبط ہونے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خراب موسمی صورتحال جمعہ تک برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم ہفتے سے موسم میں بتدریج بہتری آنے کی توقع ہے۔
Today News
ولی عہد کویت کا وزیراعظم کا فون، ایران امریکا مذاکرات میں کوششوں پر پاکستان کی حمایت
وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کو آج کویت کے ولی عہد، عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ گرم جوش اور خوش گوار گفت گو کے دوران وزیراعظم نے کویت پر ہوئے حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور ان مشکل حالات میں کویت کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے کویتی قیادت کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے موجودہ بحران میں کویت کے ساتھ پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کویتی قیادت کے نام وزیراعظم کے حالیہ اظہارِ یکجہتی کے خط پر بھی اظہار تشکر کیا اور حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
وزیراعظم نے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
Source link
Today News
کراچی میں گھریلو مسائل سے تنگ شہری ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا
کراچی:
ابراہیم حیدری میں گھریلو مسائل سے تنگ شہری ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا۔
تفصیلات کےمطابق زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے ابراہیم حیدری پاسبان چوک کے قریب ایک شہری ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا جسے ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بہلا پھسلا کر نیچے اتار لیا۔ موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق پول پر چڑھنے والے شہری کی شناخت عبد الحکیم کے نام سے کی گئی جو علی اکبر گوٹھ ابراہیم حیدری کا رہائشی ہے۔ عبد الحکیم نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا۔
ریسکیو اہلکار سیڑھی کے ذریعے پول پر چڑھے اور شہری کو بات چیت کے بعد اترنے پر آمادہ کیا۔ پولیس نے اسے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا جہاں اسے اس کے بھائی کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے بھائی کو ہدایت کی کہ اس کا اسپتال میں معائنہ کرایا جائے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: MITTENS, THE BRAVE CAT – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News