Connect with us

Today News

ایران میں فوجی بھیجنے کی ضرورت نہیں، جنگ مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں میں ختم ہوگی، مارکو روبیو

Published

on



امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران میں امریکی فوجی اتارنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ مہینوں نہیں بلکہ چند ہفتوں تک جاری رہے گی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں جی7 ممالک کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اس آپریشن میں شیڈول کے مطابق یا اس سے بھی آگے ہے اور توقع ہے کہ اسے مناسب وقت چند مہینوں نہیں بلکہ چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکا اپنے مقاصد زمینی فوج کے بغیر حاصل کر سکتا ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ چند فوجی دستے خطے میں تعینات کیے جا رہے ہیں تاکہ صدر کو حالات کے مطابق زیادہ سے زیادہ اختیارات کے تحت فیصلے کرنے کا موقع مل سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واشنگٹن نے خطے میں ہزاروں میرینز کے دو دستے بھیجے ہیں، جن میں سے پہلا مارچ کے آخر تک ایک بڑے ایمفیبیئس اسالٹ جہاز کے ذریعے پہنچنے والا ہے اور پینٹاگون کی جانب سے ہزاروں ایلیٹ ایئر بورن فوجیوں کی تعیناتی بھی متوقع ہے، ان تعیناتیوں سے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایک فضائی جنگ، جس نے پہلے ہی عالمی توانائی کی فراہمی کو متاثر کیا ہے، ایک طویل زمینی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن اب بھی ایران کی جانب سے اس ہفتے بھیجی گئی 15 نکاتی تجویز کے باضابطہ جواب کا منتظر ہے، ہم نے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے اور ایرانی حکومت کی طرف سے کچھ معاملات پر بات چیت کی آمادگی کے اشارے ملے ہیں ہم مزید وضاحت کے منتظر ہیں کہ ہم کس سے بات کریں گے، کن موضوعات پر بات ہوگی اور کب بات ہوگی۔

دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ اس نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق اس معاملے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام کو ثالثوں کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے کہ ایران کی جانب سے جوابی تجویز ممکنہ طور پر جمعے کے بعد میں موصول ہو سکتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی تجویز میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام ختم کرنے سے لے کر توانائی کی عالمی سپلائی کے سب سے اہم تجارتی راستے پر کنٹرول چھوڑنے تک کے مطالبات شامل ہیں، اگرچہ ایرانی حکام نے عوامی طور پر امریکی سفارت کاری کو مسترد کیا ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ تیسرے ممالک کے ذریعے پیغامات کے تبادلے کے لیے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں ایرانی عہدیدار نے بتایا تھا کہ اعلیٰ حکام نے امریکی تجویز کا جائزہ لیا اور اسے صرف امریکی اور اسرائیلی مفادات کے حق میں قرار دیا تاہم سفارت کاری مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

شدید بارش اور آندھی نے امارات کو ہلا دیا، سڑکیں زیر آب، سیلاب کا الرٹ جاری

Published

on


ابوظہبی / دبئی: متحدہ عرب امارات میں شدید طوفانی نظام کے باعث گرج چمک، موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں، جبکہ حکام نے فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے مطابق ملک بھر میں ایک کم دباؤ کے نظام کے باعث غیر مستحکم موسم پیدا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی، ابوظہبی اور شمالی امارات میں رات بھر بجلی کی چمک اور گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

رپورٹس کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ پر بجلی گرنے کے مناظر بھی دیکھے گئے، جبکہ متعدد علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ٹریفک متاثر ہوا۔ مشرقی علاقوں، خصوصاً فجیرہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے مشکلات پیدا ہوئیں۔

حکام کے مطابق بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس کے باعث درخت گرنے اور عمارتوں سے ملبہ اڑنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ سمندر میں بھی طغیانی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، جس سے بحری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کم کر کے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی ہے، جبکہ ایمرجنسی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ فیلڈ ٹیمیں مختلف علاقوں میں پانی کے جمع ہونے کی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، سیلابی علاقوں، ندی نالوں اور کمزور درختوں سے دور رہیں، اور شدید بارش کے دوران ڈرائیونگ سے گریز کریں۔

حکام نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ خطرناک مقامات پر جمع ہونا، سیلابی پانی میں داخل ہونا یا ریسکیو ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالنا قابل سزا جرم ہے، جس پر جرمانہ اور گاڑی ضبط ہونے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خراب موسمی صورتحال جمعہ تک برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم ہفتے سے موسم میں بتدریج بہتری آنے کی توقع ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ولی عہد کویت کا وزیراعظم کا فون، ایران امریکا مذاکرات میں کوششوں پر پاکستان کی حمایت

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کو آج کویت کے ولی عہد، عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ گرم جوش اور خوش گوار گفت گو کے دوران وزیراعظم نے کویت پر ہوئے حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور ان مشکل حالات میں کویت کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے کویتی قیادت کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے موجودہ بحران میں کویت کے ساتھ پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کویتی قیادت کے نام وزیراعظم کے حالیہ اظہارِ یکجہتی کے خط پر بھی اظہار تشکر  کیا اور حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

وزیراعظم نے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں گھریلو مسائل سے تنگ شہری ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا

Published

on



کراچی:

ابراہیم حیدری میں گھریلو مسائل سے تنگ شہری ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا۔

تفصیلات کےمطابق زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے ابراہیم حیدری پاسبان چوک کے قریب ایک شہری ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا جسے ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بہلا پھسلا کر نیچے اتار لیا۔ موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق پول پر چڑھنے والے شہری کی شناخت عبد الحکیم کے نام سے کی گئی جو علی اکبر گوٹھ ابراہیم حیدری کا رہائشی ہے۔ عبد الحکیم نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا۔

ریسکیو اہلکار سیڑھی کے ذریعے پول پر چڑھے اور شہری کو بات چیت کے بعد اترنے پر آمادہ کیا۔ پولیس نے اسے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا جہاں اسے اس کے بھائی کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے بھائی کو ہدایت کی کہ اس کا اسپتال میں معائنہ کرایا جائے۔





Source link

Continue Reading

Trending