Connect with us

Today News

 اسرائیل مسلم ممالک کو طویل المدتی جنگ میں الجھانا چاہتا ہے، ترک وزیرخارجہ

Published

on



پاکستان میں ایک اہم سفارتی اجلاس کے سلسلے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ مصری، سعودی اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔

ہاکان فیدان کے مطابق اس اجلاس میں ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے معاملات پر بات چیت کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلم ممالک کو طویل المدتی جنگ میں الجھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پس منظر میں خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

ترک میڈیا کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جنگ کے حوالے سے ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری ہے اور ترکیہ ایران اور پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتی بداعتمادی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو اہم سفارتی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے اور خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی حل نکالنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

این ایف سی ایوارڈ میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، اسد قیصر

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصر نے بیان میں کہا کہ 2010 کا این ایف سی ایوارڈ 1998 کی مردم شماری کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا تھا، جس کے باعث تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باوجود خیبر پختونخوا کو اس کا مکمل اور جائز حصہ نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں فاٹا کے انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کا رقبہ 9.4 فیصد سے بڑھ کر تقریباً 13 فیصد اور آبادی 12 فیصد سے بڑھ کر 17.3 فیصد تک جا پہنچی ہے، مگر ان واضح تبدیلیوں کے باوجود 2026 میں بھی صوبے کو آبادی اور رقبے کے تناسب سے اس کا حق نہ دینا انتہائی تشویش ناک ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، صوبے کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہر گھر سے شہادتیں ہوئیں، کاروبار تباہ ہوئے اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا، ایسے حالات میں وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صوبے کے ساتھ انصاف کرے۔

سابق اسپیکر نے کہا کہ ان تمام حقائق اور قربانیوں کے باوجود این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو اس کا آئینی و قانونی حق نہ دینا نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، یہ عمل نہ صرف صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ قومی یکجہتی کے تقاضوں کے بھی منافی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ڈاکٹر فضیلہ 25 ارب منی لانڈرنگ کیس: حمزہ علی عباسی کا بڑا بیان سامنے آگیا

Published

on



معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف جاری تحقیقات کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے خود کو اس کیس سے مکمل طور پر الگ قرار دے دیا ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میڈیا میں ان کا نام بلاوجہ اس کیس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، حالانکہ وہ نہ تو کسی قسم کی تحقیقات کا حصہ ہیں اور نہ ہی اس معاملے میں کسی حیثیت سے فریق ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بہن ایک کامیاب پروفیشنل ہیں اور بطور بھائی وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن ان کے قانونی اور پیشہ ورانہ معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

اداکار نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ آئندہ ان کا نام اس کیس کے ساتھ نہ جوڑا جائے، بصورت دیگر وہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عدالتی کارروائی کے باعث اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کریں گے، تاہم انہیں امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور حقیقت سامنے آئے گی۔

Updated version of my statement for more clarity. Thank you ❤️ pic.twitter.com/f5tC1gSndP
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 28, 2026

دوسری جانب عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی درخواست، جس میں انہوں نے تحقیقات رکوانے اور کیس ختم کرنے کی استدعا کی تھی، مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے متعلقہ ادارے کو قانون کے مطابق تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

تاہم عدالت کی جانب سے ایک جزوی ریلیف بھی دیا گیا ہے، جس کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت لگائے گئے الزامات کو کالعدم قرار دیا گیا، جبکہ اب تحقیقات صرف فارن ایکسچینج قوانین تک محدود رہیں گی۔

ادھر پیش رفت میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کر دی، جس کے بعد متعلقہ ادارے نے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

افغان وزیر خارجہ نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

Published

on


افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تمام مسائل کو بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان ایک ذمہ دار ہمسایہ ملک کے طور پر خطے میں استحکام چاہتا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ گفتگو اس وقت سامنے آئی جب امیر خان متقی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زیاد النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، افغانستان اور امریکا کے معاملات، اور پاک۔افغان تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر خان متقی نے اس موقع پر ایک امریکی قیدی کی رہائی میں کامیاب ثالثی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باقی معاملات بھی سفارتی ذرائع سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے خطے میں جاری کشیدگی خصوصاً ایران کے خلاف حالیہ جنگی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

پاک افغان تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور اس ضمن میں عملی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

اماراتی وزیر خارجہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور اس کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔





Source link

Continue Reading

Trending