Connect with us

Today News

ایران جنگ کے بعد سے حوثیوں کا اسرائیل پر پہلا میزائل حملہ، سائرن بج اٹھے

Published

on


اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی صبح یمن سے اسرائیل کی طرف ایک میزائل داغا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے اس طرح کا حملہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد سے پہلا حملہ ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ خطرے کو روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا گیا اور نیگیو خطے میں بیر شیبہ شہر اور آس پاس کی کمیونٹیز میں سائرن بجائے گئے۔

اس نئی صورتحال کے درمیان رہائشیوں کو ہوم فرنٹ کمانڈ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

حوثیوں کی جانب سے یہ میزایل حملہ جنوبی اسرائیل کی طرف داغا گیا۔ بعد ازاں بیر شیبہ اور قریبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ ایلات میں خطرے کے امکان کے حوالے سے ابتدائی وارننگ بھی جاری کی گئی۔

حملے کے وقت ہلاکتوں یا براہ راست نقصانات کی فی الحال کوئی فوری اطلاع میسر نہیں۔

واضح رہے کہ حوثی، ایک ایرانی حمایت یافتہ پراکسی، اس سے قبل خطے میں دیگر ایرانی پراکسیوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کو نشانہ بنا چکی ہے تاہم 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد یہ یمن سے اسرائیلی سرزمین کی طرف پہلا تصدیق شدہ میزائل لانچ ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال

Published

on


71 سال پرانہ رشتہ  6 سال بعد، پُرجوش انداز میں پھر بحال ہوگیا جب کہ مشرقی وسطی جنگ نے فضائی آپریشن درھم برہم کر کے رکھ دیا وہیں پی آئی اے نے ٹوٹا ہوا رشتہ پھر بحال کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 پہلی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد سے لندن روانہ ​ہوئی، پی ائی اے کی پرواز کوسیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔

افتتاحی پرواز کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے ایک 660 سی سی گاڑی بھی ایک خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی  جبکہ دیگر مسافروں کو بھی تحائف پیش کئے گئے۔

اسلام ائر پورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی اے کنسورشیئم کے چیئرمین عارف حبیب اور ہوابازی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریڑی ڈیفنس نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کو لندن آپریشن پر مبارک باد دی پی آئی اے برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

تقریب کے ​مہمانان گرامی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں پی آئی اے 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے بھی ہفتہ وار پرواز کا آغاز کر رہی ہے۔

پی ائی اے پاکستان اور لندن کے مابین ابتدائی طور پر 4 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی جس میں 3 اسلام آباد کیلئے اور 1 لاہور کیلئے آپریٹ ہوں گی، لندن پی آئی اے کی پہلی بین اقوامی منزل تھی اور پی آئی اے کا اس روٹ سے 71 سال پرانا رشتہ ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: لیڈی ولنگڈن اسپتال سے سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل نے نظام صحت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے

Published

on


لاہور میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل نے صحت کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جہاں دورانِ آپریشن مریضوں کی ویڈیوز بنانے اور غیر تربیت یافتہ افراد سے حساس طبی عمل کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں مبینہ ویڈیو اسکینڈل نے تہلکہ مچا دیا، جہاں دورانِ آپریشن ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف سامنے آیا۔

ذرائع کے مطابق نہ صرف طبی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی بلکہ ڈاکٹرز کے درمیان مبینہ مقابلہ بازی نے مریضوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

معاملہ اس وقت مزید سنگین ہو گیا جب ایک سیکیورٹی گارڈ کے مبینہ طور پر مریض کو اسپائنل اینستھیزیا دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی، جو کہ صرف ماہر ڈاکٹر کا کام ہوتا ہے۔

“یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مریضوں کی پرائیویسی اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

واقعے کے بعد حکومت پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کر لیا، جبکہ متعدد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ادھر شہری جنید ستار بٹ ایڈووکیٹ نے پولیس میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے اقدامات نہ صرف طبی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ مریضوں کے وقار اور اعتماد کو بھی شدید متاثر کرتے ہیں۔

لاہور میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا یہ واقعہ صحت کے نظام کے لیے ایک بڑا امتحان بن چکا ہے، جہاں ایک طرف مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے الزامات ہیں، وہیں حکومت کی جانب سے سخت احتساب کا عمل بھی جاری ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

مریم نواز شریف کا صحت عامہ میں انقلابی اقدام، چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز

Published

on


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحت کے شعبے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت دل کے مریضوں کو مفت اور بروقت علاج فراہم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پروگرام شروع کیا، جبکہ منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت منتخب سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دل کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

پنجاب کے 9 سرکاری اور 15 نجی کارڈیک ادارے اس پروگرام میں شامل ہیں، جبکہ یہ سہولت صوبے کے مستقل رہائشی دل کے مریضوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلے مریض کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ حکومت نے اس پروگرام کے لیے سالانہ 3 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اوپن ہارٹ سرجری کی طویل ویٹنگ لسٹوں کو 6 ماہ میں ختم کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔

پروگرام سے متعلق معلومات کے لیے 0800-09009 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، جبکہ مریض پیر تا ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک 042-99066000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر 0333-6756390 پر بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت دل کے ہزاروں مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور یہ پروگرام امراض قلب میں مبتلا افراد کو مفت اور بروقت علاج کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔





Source link

Continue Reading

Trending