Connect with us

Today News

حافظ نعیم الرحمان کا حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ

Published

on



کراچی:

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کفایت شعاری کا درس دینے والے ایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے تو انکے پروٹوکول میں 36 گاڑیاں موجود تھیں۔ صدر زرداری 27 گاڑیوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے گئے۔ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق سمری مسترد کرنے کا ایسے کہا جیسے سمری جاپان سے آئی تھی، اپنی ہی بنائی سمری خود مسترد کرکے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 1300cc سے زیادہ سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے، حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرے اور تعلیمی اداروں کو فوراً کھولنے کا اعلان کرے۔ ایران سے تجارت کو فوری طور پر بحال ہونا چاہئے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کام شروع ہونا چاہئے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خطے کی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا حالت جنگ میں ہے، اسرائیل اور امریکہ چاہتے ہیں کہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل دیں، ان کے پیچھے ایسے عناصر ہیں جو اسلحہ بیچتے ہیں اور شیطان کو پوجتے ہیں۔

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے صوبے کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے، ریڈ لائن منصوبے کو کرپشن کا دھندا بنایا ہوا ہے، بلاول بھٹو بتائیں ریڈ لائن اربوں تک پہنچ گیا، اس ریڈ لائن کی کراچی کے لوگوں ضرورت ہی نہیں تھی، صرف بسیں چلا دیتے کافی تھا، سندھ سولڈ ویسٹ کے ذریعے اربوں روپے غبن کیے جارہے ہیں، وہی لوگ اس کے جوابدہ ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کو اپنے مفاد میں ہمارے اوپر مسلط کیا ہوا ہے۔ کراچی میں میگا سٹی گورنمنٹ ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چار ارب کے کریم آباد کے انڈر پتلی گلیوں والے انڈر پاس پر جھونک دیئے گئے، تینتالیس سو کروڑ روپے سالانہ کا دھندا پیپلزپارٹی کررہی ہے، سولڈ ویسٹ کا دھندا چل رہا ہے اور پورا کراچی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، پورے ملک کو چلانے والے شہر کو کوئی اون کرنے کو تیار نہیں، 40 سال میں کراچی کو تباہ کیا گیا یہ بین الاقوامی ایجنڈا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے مسلسل دوسری بار میامی اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published

on



عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوکو گوف کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار میامی اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میامی میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں آرینا سبالینکا نے کوکو گوف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2، 4-6 اور 6-3 سے شکست دی۔

میچ کے آغاز میں سبالینکا نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا، تاہم امریکی اسٹار کوکوگوف نے دوسرے سیٹ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔ فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں بیلاروس کی کھلاڑی نے ایک بار پھر کنٹرول حاصل کیا اور کامیابی سمیٹ لی۔

اس فتح کے ساتھ سبالینکا نے نہ صرف اپنا ٹائٹل برقرار رکھا بلکہ “سن شائن ڈبل” کا اعزاز بھی حاصل کرلیا جس میں ایک ہی سیزن میں انڈین ویلز اوپن اور میامی اوپن جیتنا شامل ہے۔

یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد وہ تاریخ کی چند منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہوگئی ہیں جبکہ یہ ان کا مسلسل دوسرا میامی اوپن ٹائٹل بھی ہے۔

دوسری جانب کوکو گوف نے شاندار مقابلہ کیا تاہم وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایرن ہولینڈ نے پی ایس ایل 11 میں عدم شرکت کی وجہ بتا دی

Published

on



پی ایس ایل کی معروف پریزنٹر ایرن ہولینڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں اپنی عدم شرکت پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ایونٹ کو بہت یاد کر رہی ہیں اور جلد واپسی کی امید رکھتی ہیں۔

اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ایرن ہالینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس سال پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے پر دلبرداشتہ ہیں، تاہم کچھ طبی وجوہات کے باعث انہیں لیگ سے دور رہنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، پی ایس ایل اور یہاں کے مداحوں سے انہیں خاص لگاؤ ہے اور وہ ہر سال اس ایونٹ کا حصہ بن کر لطف اندوز ہوتی رہی ہیں۔ ایرن ہالینڈ نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گی اور شائقین سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔

خیال رہے کہ ایرن ہالینڈ گزشتہ کئی سیزنز سے پی ایس ایل کی میزبانی سے وابستہ رہی ہیں اور ان کی غیر موجودگی پر شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی مایوسی کا اظہار کیا گیا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

بنوں میں برآمدہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 40  زخمی

Published

on



بنوں کے علاقےکوٹکہ غلام قادر میں شہباز عظمت خیل اڈہ کے قریب برآمدہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کے وقت متاثرہ افراد بارش سے بچنے کے لیے برآمدے کے نیچے پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسی دوران اچانک برآمدہ گر گیا اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق برآمدہ گرنےت کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران کمزور عمارتوں اور برآمدوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Trending