Today News
سابق عالمی نمبر ایک گالفر کی کار کو خطرناک حادثہ، پولیس نے گرفتار کرلیا
سابق عالمی نمبر ایک گالفر ٹائیگر ووڈز کی کار کو خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
مقامی شیرف آفس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی سہ پہر اس وقت پیش آیا جب ان کی لینڈ روور جیوپیٹر آئی لینڈ کے قریب ایک دو رویہ سڑک پر حادثے کا شکار ہو گئی۔
بتایا گیا کہ وہ ایک ٹرک کو تیزی سے اوورٹیک کرتے ہوئے اس سے ٹکرا گئے جس کے باعث گاڑی الٹ گئی۔
رپورٹس کے مطابق 50 سالہ ووڈز خود گاڑی سے باہر آئے اور خوش قسمتی سے کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی۔
بریتھ الائزر ٹیسٹ میں شراب کا کوئی ثبوت نہیں ملا تاہم حکام کا خیال ہے کہ ان کی حالت ادویات کے اثر کی وجہ سے متاثر تھی۔ انہوں نے پیشاب کے ٹیسٹ سے انکار کیا، جو قانون کے تحت ایک علیحدہ جرم ہے۔
ووڈز پر ڈرائیونگ انڈر انفلوئنس، املاک کو نقصان پہنچانے اور ٹیسٹ سے انکار جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹائیگر ووڈز 2017 میں بھی اسی نوعیت کے کیس کا سامنا کر چکے ہیں جبکہ 2021 میں ایک سنگین حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔
Today News
پی ایس ایل 11: قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ سے متعلق بڑی خبر!
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر میچ ریفری روشن ماہناما نے پر سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے لاہور قلندرز کے فخر زمان اور ٹیم منیجر کو طلب کیا۔ سماعت میں فخر زمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
فخر زمان کے انکار کے بعد مزید مزید سماعت آج کی جائے گی۔
واضح رہے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے 19 ویں اوور کے اختتام پر امپائرز نے گیند تبدیل تھی اور لاہور قلندرز کو پانچ رنز کا جرمانہ کیا تھا۔
میچ امپائرز کی رپورٹ پر میچ ریفری نے فخر زمان اور منیجر کو طلب کیا تھا۔
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
Source link
Today News
چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
کوئٹہ:
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
کوئٹہ کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 14 کلومیٹر تھی۔
حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 120 کلومیٹر دور واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے اگرچہ مختصر دورانیے کے تھے تاہم اچانک لرزش سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Today News
حیدرآباد، کھلے سیوریج ہولز خطرہ بن گئے، شہریوں کی جانیں داؤ پر لگ گئیں
حیدرآباد:
شہر میں بغیر ڈھکن کے کھلے سیوریج ہولز شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں، جہاں آئے روز حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چوک روڈ پر ایک نوجوان کھلے سیوریج ہول میں گر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان مکمل طور پر گٹر میں ڈوب گیا تھا تاہم موقع پر موجود راہگیروں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اسے باہر نکال لیا جس کے باعث اس کی جان بچ گئی۔
واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں نوجوان کو گٹر سے نکلنے کے بعد بھیگی حالت میں سڑک کنارے بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے گرد شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔
دوسری جانب اتوار کی دوپہر ٹنڈوجام کے علاقے میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 5 سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر گیا۔
خوش قسمتی سے وہاں موجود افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بانس کی مدد سے بچے کو باہر نکال لیا جس سے اس کی جان محفوظ رہی۔
شہریوں نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے سیوریج ہولز کو فوری طور پر ڈھانپا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport