Connect with us

Today News

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی وزارتی کانفرنس،بلال اظہر کیانی کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت

Published

on


کیمرون کے دارالحکومت یواوندے میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی چودھویں وزارتی کانفرنس جاری ہے۔ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی قیادت میں پاکستانی وفد عالمی تجارت میں سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کے اصلاحاتی سیشنز میں شریک ہے اور اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کر رہا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے عالمی تجارتی نظام کو شفاف، جامع اور لچکدار بنانے پر زور دیتے ہوئے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ کثیرالجہتی مذاکرات میں پاکستان نے برابری اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کی، جبکہ اصلاحات کے پلینری اجلاس میں اہم تجارتی مفادات کے تحفظ پر مؤقف واضح کیا۔

وزیر مملکت نے ڈبلیو ٹی او کے زرعی امور کے لیے منتخب منسٹرفسیلیٹیٹر کی حیثیت سے برطانیہ کے سیکریٹری آف سٹیٹ فار بزنس اینڈ ٹریڈ پیٹر کیل، ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹر عمر بولت، اور جاپان کے نائب وزیر زراعت، جنگلات اور ماہی گیری یوکی نورو نیموٹو سے ملاقات کی۔

علاوہ ازیں بلال اظہر کیانی نے چین، امریکہ، برازیل، یورپی یونین، کیمرون، موزیمبیک، کینیڈا اور ارجنٹائن کے اعلی حکام اور کاٹن فور کے رکن ممالک کے نمائندوں سے بھی مشاورت کی۔ انہوں نے قوانین پر مبنی عالمی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے اور کسانوں و غذائی تحفظ کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، جس سے دیگر عالمی شخصیات نے اتفاق کیا۔

جینیوا میں ڈبلیو ٹی او کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب علی سرفراز حسین وزیر مملکت کیانی کی معاونت کر رہے ہیں۔ شریک ممالک نے کانفرنس کے مجوزہ اعلامیہ پر اتفاقِ رائے کے سلسلے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

پاکستان کا وفد آج اور کل بھی ڈبلیو ٹی او کانفرنس کے تحت مذاکرات میں بھرپور حصہ لے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل 11: قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ سے متعلق بڑی خبر!

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر میچ ریفری روشن ماہناما نے پر سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے لاہور قلندرز کے فخر زمان اور ٹیم منیجر کو طلب کیا۔ سماعت میں فخر زمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

فخر زمان کے انکار کے بعد مزید مزید سماعت آج کی جائے گی۔

واضح رہے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے 19 ویں اوور کے اختتام پر امپائرز نے گیند تبدیل تھی اور لاہور قلندرز کو پانچ رنز کا جرمانہ کیا تھا۔

میچ امپائرز کی رپورٹ پر میچ ریفری نے فخر زمان اور منیجر کو طلب کیا تھا۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔



Source link

Continue Reading

Today News

چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

Published

on



کوئٹہ:

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

کوئٹہ کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 14 کلومیٹر تھی۔

حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 120 کلومیٹر دور واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اگرچہ مختصر دورانیے کے تھے تاہم اچانک لرزش سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

حیدرآباد، کھلے سیوریج ہولز خطرہ بن گئے، شہریوں کی جانیں داؤ پر لگ گئیں

Published

on



حیدرآباد:

شہر میں بغیر ڈھکن کے کھلے سیوریج ہولز شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں، جہاں آئے روز حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چوک روڈ پر ایک نوجوان کھلے سیوریج ہول میں گر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان مکمل طور پر گٹر میں ڈوب گیا تھا تاہم موقع پر موجود راہگیروں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اسے باہر نکال لیا جس کے باعث اس کی جان بچ گئی۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں نوجوان کو گٹر سے نکلنے کے بعد بھیگی حالت میں سڑک کنارے بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے گرد شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔

دوسری جانب اتوار کی دوپہر ٹنڈوجام کے علاقے میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 5 سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر گیا۔

خوش قسمتی سے وہاں موجود افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بانس کی مدد سے بچے کو باہر نکال لیا جس سے اس کی جان محفوظ رہی۔

شہریوں نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے سیوریج ہولز کو فوری طور پر ڈھانپا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Trending