Today News
مشہور ایرانی ہدایت کار کا گھر بھی بمباری کی زد میں آگیا، ثقافتی ورثہ متاثر
ایران میں جاری فضائی حملوں کے دوران معروف فلم ساز عباس کیارستمی کا گھر بھی نشانہ بننے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ہونے والی بمباری میں ایران کے مختلف ثقافتی اور تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں اصفہان کا مشہور چہل ستون محل اور گلستان محل بھی شامل ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 80 ثقافتی مقامات اس کارروائی سے متاثر ہو چکے ہیں۔
عباس کیارستمی، جو 2016 میں انتقال کرگئے تھے، ایران کے صفِ اول کے ہدایت کاروں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی فلم ٹیسٹ آف چیری کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور اسے فرانس کے ممتاز فلمی اعزاز پام دُور سے بھی نوازا گیا تھا۔
ادھر ایران میں جاری اس تنازع کو ایک ماہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے دوران مختلف شہروں میں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی مؤقف کے مطابق ان حملوں میں بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں بھی ہوئیں، جبکہ تعلیمی ادارے اور دیگر شہری تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔
اس صورتحال کے باعث نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ ایران کے ثقافتی ورثے کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، جس پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
Source link
Today News
کراچی: میرج ہال کی سیوریج لائن میں گیس بھرجانے کے باعث زور داردھماکا، متعدد افراد زخمی
نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی میرج ہال میں سیوریج لائن میں گیس بھرجانے کے باعث زور داردھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں میرج ہال میں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سرسید تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے پاؤرہاوس چورنگی عائشہ میرج ہال میں سیوریج لائن میں گیس بھرجانے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کی آوز دور دورتک سنی گئی۔
دھماکے کے باعث ہال میں رکھے صوفوں میں آگ بھڑک اٹھی دھماکہ اتنا زوردار تھاکہ میرج ہال کی چھت پر لگے فانوس اورلائٹیں بھی ٹوٹ گئے دھماکے کے نتیجے میں میرج ہال میں موجود 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں چھیپا ایمبولیس عباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میرج ہال میں دھماکے کی اطلاع ملنے پولیس اور رینجرز افسران واہلکار بھی موقع پرپہنچ گئے اورفوری طورپرجائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔
ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی کے مطابق دھماکہ میرج ہال میں موجود واش بیسن کے قریب ہوا تھا جس کے دو واش بیسن اور ان کے شیشے ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص دھماکے کے بعد صوفوں اور پردوں میں لگی آگ بجھانے کے دوران جھلس کر زخمی ہوا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں صدام ، نایاب اور مرتضٰی شامل ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Today News
آئی ٹی پی کی طرف سے ٹریفک ایڈوائزری جاری
اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر عارضی راستوں کی تبدیلی کا اعلان کیا جبکہ شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اہلکار نے بتایا کہ غیر ملکی مہمانوں اور سرکاری وفود کی نقل و حرکت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے مختلف راستوں پر مختصر دورانیے کے لیے ٹریفک کی ڈائیورژن کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری اس دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہوئے جلدی روانہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جاری بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار رفتار کم رکھیں اور لین ڈسپلن کی پابندی کریں۔
اہلکار کے مطابق گاڑی چلانے والوں کو سفر کے دوران سائیڈ مررز اور انڈیکیٹرز کا استعمال یقینی بنانا چاہیے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین استعمال کرنے اور احتیاط کے ساتھ آہستہ رفتار میں سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکارـ15‘‘ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Today News
سندھ پولیس کی کراچی پریس کلب کے باہر کارروائی، قوم پرست سیاسی جماعت کے 6 رہنما زیر حراست
ساوتھ پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر سے جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ریڈ زون دفعہ 144 نافذ ہے اور حالات کے سبب سیکیورٹی الرٹ ہے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ جئے سندھ قومی محاذ کوئی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے اور اس سے امن کی صورتحال خراب ہونے کے خدشات تھے۔
پولیس نے اس لیے کراچی پریس کلب کے باہر سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس نے پریس کلب آنے والے جسقم بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے کرقریبی تھانہ منتقل کیا۔
حراست میں لیے گئے رہنمائوں میں ڈاکٹر نیاز کالانی۔ غلام مرتضی ۔ چا کر خان ۔کاشف اللہ بچایو۔آصف بالادی اور پہنل ساریو شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے حوالے سے مذید کوئی فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔
جسقم بشیر قریشی گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ میں قوم پرست آْصف بالادی شمولیت کا اعلان کرنے والے تھے۔اس لیے کراچی پریس کلب میں منعقد کرنی تھی ۔تاہم پولیس نے پریس کلب کا گھیرائو کرکے کلب آنے والے تمام رہنمائوں کو باہر سے حراست میں لے لیا۔
انہوں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport