Today News
پی سی بی سے کوئی جھگڑا نہیں، خوش اسلونی سے ٹیسٹ کوچ کا عہدہ اختتام پذیر ہوا؛ جیسن گلیسپی
پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگزمین کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں اور ٹیسٹ کوچ کا عہدہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ابھی ایک میچ کھیلا ہے اور بہتر کمبی نیشن بنانے میں وقت لگتا ہے۔
حیدر آباد کنگز مین کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم کی تیاری تسلی بخش ہے اور کھلاڑیوں کی محنت قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے ٹیم کے اکٹھا ہونے کا وقت مناسب رہا اور تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے جس پر انہیں فخر ہے۔
انہوں نے پی سی بی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک ہی کیلنڈر میں انٹرنیشنل کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کا انعقاد ایک بڑا چیلنج ہے، جسے بہترین انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔
جیسن گلیسپی نے بتایا کہ ٹیم اگلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کی جلد ٹیم میں شمولیت متوقع ہے، تاہم ان کی آمد کی حتمی تاریخ ابھی واضح نہیں۔ جبکہ نوجوان کھلاڑی صائم ایوب کے کردار کو واضح قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔
گلیسپی کے مطابق معاذ صداقت ٹریننگ کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل زیادہ تر فاسٹ باؤلرز اپنے کیریئر کو طویل کرنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے محدود اوورز کی کرکٹ کو ترجیح دے رہے ہیں، جبکہ کچھ کھلاڑی اس کے برعکس بھی فیصلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹس کھیلنا فاسٹ باؤلرز کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے، تاہم وہ خود روایتی ٹیسٹ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں، بورڈز، کوچز اور فرنچائزز کے درمیان بہتر رابطہ ضروری ہے تاکہ اس مسئلے کا متوازن حل نکالا جا سکے۔
Source link
Today News
خطے کی کشیدہ صورتحال: پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی مشاورت
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔
نائب وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ آمد پر مصر کے وزیرِ خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا۔ انہوں نے حالیہ اعلیٰ سطح تبادلوں، بالخصوص نومبر 2025 میں مصر کے وزیرِ خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزراء نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ضمن میں دوطرفہ طریقہ کار کو فعال بنانے، مشترکہ وزارتی کمیشن، اور کاروباری اداروں کے مابین روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے صحت کے شعبے بالخصوص ہیپاٹائٹس سی کے انسداد کے حوالے سے، مصر کی مسلسل معاونت کو سراہا اور اس شعبے میں جاری تعاون کا خیرمقدم کیا۔
فریقین نے دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے تربیتی تبادلوں اور دوسرے ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے علاقائی و بین الاقوامی صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے تحمل، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کر تے ہوئےغزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کو سراہا۔
دونوں ممالک نے اقوامِ متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور مصر کے مابین قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مصر کے وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے، جن میں 19 مارچ 2026 کو ریاض میں ہونے والی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ یہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور مصر کے مابین قریبی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔
Today News
ملک بھر کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری
پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میںموسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود سے ابراآلود رہا۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب میں مری میں 40، لاہور، شادی پورہ 43، تاج پورہ 38، سگیاں 37، جوہر ٹاؤن 34، پانی والا تالاب 31، گلشن راوی 30، سمن آباد 30، نشتر ٹاؤن 28، جیل روڈ 26، ایئر پورٹ 24،چوک ناخودہ 23،ہیڈ آفس واسا 22، لکشمی چوک 22،اپر مال 15، مغل پورہ 15، فرخ آباد 15، اقبال ٹاؤن 14، ڈیفنس روڈ 01) جوہر آباد 26، بھکر 25، چکوال 24، سرگودھا (پی اے ایف 21، سٹی 13)، جھنگ 20،راولپنڈی (کچری 18، کٹاریاں 16، گوالمنڈی 12، شمس آباد 11، پیرویداہی 09، چکلالہ 06)، میانوالی 18، حافظ آباد 16، اٹک، نور پور تھل 14،اسلام آباد (سید پور 16، سٹی 13، ایئرپورٹ، بوکرا 08، گولڑہ 07)،فیصل آباد (گلستان کالونی 31، واسا ہیڈ آفس 30، جی ایم اے واٹر ورکس 28، ڈوگر بستی 25، مدینہ ٹاؤن 23، علامہ اقبال کالونی 22، سٹی 13)، گوجرانوالہ، شورکوٹ 09، گجرات 08،سیالکوٹ (ایئرپورٹ 06، سٹی 05)،منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ 06، منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور 05، ساہیوال 04، جہلم، شیخوپورہ 03، بہاولپور (سٹی 03) لیہ اور کوٹ ادو میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
خیبرپختونخوا کے علاقے چراٹ 34، مالم جبہ، بنوں 32، سیدو شریف 31، کاکول 30، پاراچنار 23، پشاور (سٹی 17، ایئرپورٹ 15)، کالام، کوہاٹ 16، دیر (15 زیریں، 14 بالائی)،مردان، رسالپور 14، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 10، سٹی 09)،پتن 09، چترال، کامرہ 08، میر خانی 07، دروش 05، بالاکوٹ 01،کشمیر: راولاکوٹ 34، گڑھی دوپٹہ 20، کوٹلی 10، مظفرآباد ایئرپورٹ پر 04 اور سٹی میں 03 ملئی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح گلگت بلتستان میں ہنزہ 06، استور 03 اور بلوچستان: کوئٹہ میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 40، سکرنڈ 39، رحیم یار خان ، خانپور،لاڑکانہ اورمٹھی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Today News
خانیوال؛ 9 سالہ بچی سے محلے دار ریلوے ملازم کی زیادتی کی کوشش
خانیوال میں محلے دار ریلوے ملازم نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق بچی کو ملزم وقار احمد ڈرا دھمکا کر خالی مکان میں لے گیا، بچی کا شور سن کر اہلِ محلہ اکٹھے ہوگئے۔
محلے داروں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم پر تشدد کی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport