Connect with us

Today News

صحافیوں کی شہادت پر اسرائیل کیخلاف شکایت سلامتی کونسل میں دائر کریں گے؛ لبنان

Published

on


اسرائیل نے انسانی حقوق کے قوانین اور صحافیوں کو حاصل تحفظ و استثنیٰ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لبنان کے جنوبی علاقے میں پریس کی ایک کار کو فضائی حملے میں تباہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اس فضائی حملے میں عربی چینل المیادین کی خاتون صحافی فاطمہ فتونی اور المنار ٹی وی کے سینئر رپورٹر علی شعیب شہید ہوگئے۔

اس حملے میں دیگر افراد بھی شہید ہوئے جن میں خاتون صحافی کے بھائی اور ایک کیمرا مین بھی شامل ہے۔ بعد ازں جب طبی عملہ مدد کو پہنچا تو انھیں بھی اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔ 

جس پر لبنان کی حکومت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے صحافیوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت دائر کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

لبنانی وزیر اطلاعات پال مورکوس نے کہا کہ وزارت خارجہ اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کو ہدف بنانے کے واقعے کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت جمع کرانے کی تیاری کر رہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ لبنان ایسے حملوں کو معمولی نہیں سمجھے گا اور قومی اتحاد کے عزم پر قائم ہے۔ انھوں نے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ملتان سلطانز کے سابق اونر علی ترین نے نسیم شاہ کا ایکس پر بیان سوشل میڈیا بلنڈر قرار دے دیا

Published

on


پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے سابق اونر علی ترین نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عموماً ہینڈلرز چلاتے ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کے پاس سوشل میڈیا کے لیے وقت نہیں ہوتا، حتیٰ کہ میچ کے دوران بھی ٹوئٹس ہو رہے ہوتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کے سابق اونر علی ترین نے لاہور ریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کا ایکس پر بیان سوشل میڈیا بلنڈر تھا اور اسے اسی تناظر میں لیا جانا چاہیے۔

علی ترین نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل میں کل تک شائقین کے لیے اچھی خبر آئے گی اور جلد اسٹیڈیمز میں کرکٹ شائقین کی واپسی شروع ہو جائے گی۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ وہ ملتان سلطانز کی جیت کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتے، تاہم کھیل کوئی بھی ہو شائقین کے بغیر مزہ نہیں آتا۔ انہوں نے گوہر شاہ کو کم وقت میں اچھی ٹیم بنانے پر سراہا۔

انہوں نے پی ایس ایل کی پروڈکشن کوالٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کی پروڈکشن مزید بہتر کی جا سکتی ہے اور اچھی پروڈکشن کوالٹی کے بغیر اسپورٹس ایونٹ مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکتا۔

علی ترین نے کہا کہ ٹیم مالک کی نہیں بلکہ فینز کی ہوتی ہے، مالک صرف ٹیم کا کسٹوڈین ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کا سہرا ابتدائی پانچ فرنچائزز کو جاتا ہے کیونکہ آغاز میں کسی کو یقین نہیں تھا کہ لیگ کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل زبردست چیز ہے اور اسے پورا پاکستان دیکھتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لیڈی ولنگڈن اسپتال میں مریضوں کی ویڈیوز جاری ہونے کا معاملہ، محکمہ صحت پنجاب کا بڑا ایکشن

Published

on



محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے لیبر روم سے مریضوں کی ویڈیوز وائرل ہونے کے سنگین واقعے پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے 5 پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ٹریننگ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ صحت نے 'پالیسی اینڈ پروسیجر مینوئل' کی شق 13.2 کے تحت لیڈی ولنگٹن اسپتال کے لیبر روم سے مریضوں کی ویڈیوز وائرل ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور 5 ڈاکٹروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے اور مذکورہ احکامات پی ایم ڈی سی اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کو بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔

لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہور میں گزشتہ دنوں لیبر روم جیسے حساس مقام سے خواتین مریضوں کی پرائیویسی پامال کرنے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ خبروں کی زینت بنا ہوا تھا، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی تھی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اس حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں میں آنے والے مریضوں، بالخصوص خواتین کی عزت نفس اور پرائیویسی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسپتالوں کا ماحول خراب کرنے والے اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی دھجیاں اڑانے والے عناصر کی محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں ہے اور مریضوں کے علاج معالجے میں رکاوٹ ڈالنے یا ان کی تذلیل کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی اسی طرح کی سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لیڈی ولنگڈن اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مریض کو اسپائنل اینستھیزیا دینے کی فوٹیج سامنے آگئی تھی، جس پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ کیسے حساس طبی عمل غیرتربیت یافتہ شخص سے کروایا گیا اور غیرمتعلقہ شخص کو آپریشن تھیٹر تک کیسے رسائی ملی۔

اس سے قبل ولگنڈن اسپتال میں زچگی آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کے درمیان ریس لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ دوران آپریشن مریضوں کی ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے کا معاملہ پہلے بھی پیش آچکا تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال

Published

on


71 سال پرانہ رشتہ  6 سال بعد، پُرجوش انداز میں پھر بحال ہوگیا جب کہ مشرقی وسطی جنگ نے فضائی آپریشن درھم برہم کر کے رکھ دیا وہیں پی آئی اے نے ٹوٹا ہوا رشتہ پھر بحال کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 پہلی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد سے لندن روانہ ​ہوئی، پی ائی اے کی پرواز کوسیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔

افتتاحی پرواز کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے ایک 660 سی سی گاڑی بھی ایک خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی  جبکہ دیگر مسافروں کو بھی تحائف پیش کئے گئے۔

اسلام ائر پورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی اے کنسورشیئم کے چیئرمین عارف حبیب اور ہوابازی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریڑی ڈیفنس نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کو لندن آپریشن پر مبارک باد دی پی آئی اے برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

تقریب کے ​مہمانان گرامی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں پی آئی اے 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے بھی ہفتہ وار پرواز کا آغاز کر رہی ہے۔

پی ائی اے پاکستان اور لندن کے مابین ابتدائی طور پر 4 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی جس میں 3 اسلام آباد کیلئے اور 1 لاہور کیلئے آپریٹ ہوں گی، لندن پی آئی اے کی پہلی بین اقوامی منزل تھی اور پی آئی اے کا اس روٹ سے 71 سال پرانا رشتہ ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending