Today News
لاہور؛ لیڈی ولینگڈن اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کا مریض کو بے ہوشی کا ٹیکا لگانے کا انکشاف
لیڈی ولینگڈن اسپتال میں مریضوں کی جانوں سے کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جہاں سیکیورٹی گارڈ نے مریض کو بے ہوشی کا ٹیکا لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس کے بعد محکمہ صحت نے واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ دار ڈاکٹروں اور ہیڈ نرس سمیت دیگر کو معطل کردیا۔
لیڈی ولینگڈن اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کے مریض کو اسپائنل اینستھیزیا دینے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مریض کو انجکشن لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسپتال کی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد حساس طبی عمل غیر تربیت یافتہ شخص سے کروانے پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں کہ اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت، غیر متعلقہ شخص کو آپریشن تھیٹر تک رسائی کیسے ملی۔
طبی ماہرین کے مطابق اسپائنل اینستھیزیا صرف تربیت یافتہ ڈاکٹر یا اینستھیٹسٹ ہی دے سکتا ہے لیکن اسپتالوں میں حفاظتی اور پیشہ ورانہ اصولوں پر عمل درآمد پر سوالیہ نشان ہے۔
بعدازاں محکمہ صحت پنجاب نے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مریض کو بے ہوشی کا ٹیکا لگانے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا اور اسپتال کے 4 سینئر کنسلٹنٹس اور ایک ہیڈ نرس کو معطل کر دیا گیا، اسی طرح غفلت کا مظاہرہ کرنے پر متعلقہ سیکیورٹی کمپنی سے معاہدہ بھی فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ افسران اور ڈاکٹروں کی خدمات کو فوری طور پر پیڈا ایکٹ 2006 کی دفعہ 6 کے تحت نااہلی اور غفلت کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے، یہ کارروائی انتظامی بنیادوں پر ایک پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کا آپریشن تھیٹر میں مریضوں کو بے ہوشی کی دوا اینستھیزیا دینے کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق اسپتال میں تعینات 19 گریڈ کے سینئر کنسلٹنٹ اینستھیٹسٹ، 18 گریڈ کی خاتون سینئر رجسٹرار اینستھیزیا، سینئر وومن میڈیکل آفیسر، اے ایم ایس ایڈمن، سینئر وومن میڈیکل آفیسر اور 17 گریڈ کی خاتون ہیڈ نرس کو معطلی کے بعد فوری طور پر ان کو فرائض سے سبکدوش کر کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اسپتالوں میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مریضوں کا محفوظ علاج معالجہ اولین ترجیح ہے۔
سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دوران ڈیوٹی فرائض میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔
Source link
Today News
سندھ پولیس کی کراچی پریس کلب کے باہر کارروائی، قوم پرست سیاسی جماعت کے 6 رہنما زیر حراست
ساوتھ پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر سے جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ریڈ زون دفعہ 144 نافذ ہے اور حالات کے سبب سیکیورٹی الرٹ ہے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ جئے سندھ قومی محاذ کوئی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے اور اس سے امن کی صورتحال خراب ہونے کے خدشات تھے۔
پولیس نے اس لیے کراچی پریس کلب کے باہر سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس نے پریس کلب آنے والے جسقم بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے کرقریبی تھانہ منتقل کیا۔
حراست میں لیے گئے رہنمائوں میں ڈاکٹر نیاز کالانی۔ غلام مرتضی ۔ چا کر خان ۔کاشف اللہ بچایو۔آصف بالادی اور پہنل ساریو شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے حوالے سے مذید کوئی فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔
جسقم بشیر قریشی گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ میں قوم پرست آْصف بالادی شمولیت کا اعلان کرنے والے تھے۔اس لیے کراچی پریس کلب میں منعقد کرنی تھی ۔تاہم پولیس نے پریس کلب کا گھیرائو کرکے کلب آنے والے تمام رہنمائوں کو باہر سے حراست میں لے لیا۔
انہوں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے۔
Today News
کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار
حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ایف آئی اے سی سی سی کراچی کی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں کی گئی، انکوائری نمبر 17/2026 کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا۔
کارروائی ایم اے جناح روڈ نزد گل پلازہ کراچی میں کی گئی، ملزم محمد ثاقب سلیم ولد محمد سلیم کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 2 کروڑ روپے نقدی برآمد ہوئی۔
ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ موبائل فون میں حوالہ ہنڈی سے متعلق واٹس ایپ چیٹس موجود تھیں۔ تمام برآمد شدہ رقم اور شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Today News
ایران جنگ پورے خطے کو طویل بحران میں دھکیل سکتی ہے، سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس
انقرہ: ترکیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ ایک طویل اور خطرناک علاقائی تنازع کی بنیاد رکھ رہی ہے، جو کئی دہائیوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
اپنے ایک خطاب میں ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال صرف ایک محدود جنگ نہیں بلکہ پورے خطے کو ایک بڑے اور دیرپا بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے اثرات صرف چند ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کے نتائج عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے۔
انہوں نے قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔
ابراہیم قالن نے واضح کیا کہ اگرچہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملے ناقابل قبول ہیں، لیکن اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ اس جنگ کا آغاز کس نے کیا۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔
ترک انٹیلی جنس سربراہ نے مزید کہا کہ یہ جنگ ترکیہ، کرد، عرب اور فارسی اقوام کے درمیان طویل المدتی تقسیم کا سبب بن سکتی ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ جائے گا۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف ماضی میں ہونے والی محدود جنگیں دراصل موجودہ بڑے تصادم کی تیاری کا حصہ تھیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ جاری رہی تو لبنان، شام، فلسطین اور دیگر علاقوں میں نئے جغرافیائی اور سیاسی حقائق جنم لے سکتے ہیں، جبکہ اس تنازع کی قیمت پوری دنیا کو چکانا پڑ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ابراہیم قالن کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، اور فوری سفارتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport