Today News
کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 7 زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 7 زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئیں۔
لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب بوٹ بیسن کے علاقے میں اتوار بازار کے قریب پولیس اور موٹر سائیکل سوار مشتبہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
مقابلے کے نتیجے میں 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نائک محمد، قاسم، زوار حسین اور سعید احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں اور 4 عدد 30 بور پستول برآمد کیے ہیں۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔
ادھر پیر آباد پولیس نے بنارس پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت سیف اللہ جبکہ اس کے ساتھی کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Today News
کیپٹن علی محمود شہید جرات و بہادری کا ایک درخشندہ ستارہ
تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔
کیپٹن علی محمود شہید ان بہادر جوانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔
کیپٹن علی محمود شہید نے2011 کو مہمند ایجنسی کی سوران ویلی میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ کیپٹن علی محمود شہید کے والدین کااپنے شہید بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادت جیسا عظیم اعزاز قسمت والوں کو ملتا ہے، بیٹےکی شہادت ہمارے لیے بڑا فخر ہے۔
والدہ نے کہا کہ نماز پڑھ کر تمام شہدا کیلئے دعا کرتی ہوں، پاک فوج کے تمام جوانوں اور افسران کے لیے دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
والدہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاک فوج کو ہر محاذ پر شاندار کامیابی و کامرانی سے نوازے۔ یہ وطن عزیز کیپٹن علی محمود شہید جیسے جوانوں اور افسران کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی قائم و دائم ہے۔
Today News
ذیابیطس کے نئے علاج کی آزمائش، متعدد مریض شفایاب
محققین نے اعلان کیا ہے کہ تازہ ترین آزمائش کے بعد متعدد امریکی مکمل طور پر ذیابیطس سے شفایاب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے انسولین کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔
یونیورسٹی آف شکاگو میڈیسن ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں محققین کی ایک ٹیم نے ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا افراد پر جاری آزمائش کے نتائج سے متعلق آگاہ کیا۔
ٹائپ 2 ذیا بیطس کے برعکس ٹائپ 1 ذیا بیطس ایک ایسی آٹو امیون بیماری ہے جس میں مدافعتی نظام لبلبے میں انسولین پیدا کرنے والے خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
انسولین کے بغیر ٹائپ 1 ذیا بیطس کے مریضوں کے جسم میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کا کوئی نظام نہیں رہتا، جس کے باعث شوگر خون میں جمع ہو کر خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔ اس کے بجائے جسم توانائی کے لیے چکنائی کو توڑنا شروع کر دیتا ہے، جس سے تیزابی مادے بنتے ہیں جنہیں کیٹونز کہا جاتا ہے اور بالآخر یہ حالت ڈائبیٹک کیٹو ایسیڈوسِس کا سبب بنتی ہے، جو دماغ میں سوجن، گردوں کی خرابی، دل کا دورہ اور ممکنہ طور پر موت کا باعث بن سکتی ہے۔
اس آزمائش میں 10 مریضوں (جو ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا تھے) میں آئیلٹ خلیات کی پیوندکاری کی گئی۔ یہ چھوٹے، مخصوص خلیوں کے مجموعے ہوتے ہیں جو لبلبے میں پائے جاتے ہیں اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز پیدا کرتے ہیں۔
صرف چار ہفتوں کے اندر(تمام 10 مریض انسولین کے استعمال سے آزاد ہو گئے) یعنی ان کے جسم خود انسولین بنانے کے قابل ہو گئے اور انہیں مہنگے اضافی انجیکشنز کی ضرورت نہیں رہی۔
Source link
Today News
بنوں کی پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، اے ایس آئی شہید
خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو شہید کردیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود علاقہ ممہ خیل میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس کا اے ایس آئی شہید اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
مزید بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کے بعد پولیس کی گاڑی جلا دی۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع پر پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ جاری ہے، سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری ، بکتر بند گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بنوں میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیا اورواقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت اورمتعدد اہلکاروں کا زخمی ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، صوبائی حکومت شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یک جہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Magazines2 weeks ago
Society: PAKISTAN’S SEASON OF CHARITY – Newspaper