Today News
امریکا میں ٹرمپ اور جنگ کے خلاف عوامی بغاوت، 70 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے
امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور ایران جنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر نو کنگز کے عنوان سے احتجاجی ریلیاں منعقد ہوئیں، جن میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے جنگ کے خاتمے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ منتظمین کے مطابق ملک کی 50 ریاستوں میں 3 ہزار سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔
ریاست مینی سوٹا میں ہونے والی بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام سے ایران جنگ کے حوالے سے جھوٹ بولا جا رہا ہے اور اس جنگ کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ جنگوں پر امریکی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں کریں گے مگر اس کے برعکس انہوں نے ایران کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔
برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ ایران جنگ غیر آئینی ہے کیونکہ اس کے لیے کانگریس سے اجازت نہیں لی گئی، جبکہ اس تنازع میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں ہزاروں ایرانی شہری جاں بحق ہوئے اور سیکڑوں تعلیمی ادارے متاثر ہوئے۔
سینیٹر نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے مل کر خطے میں جنگ کو ہوا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع کے باعث لبنان، مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں بھی انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد نے اینڈ دا وار اور نو کنگز کے نعرے لگائے، جبکہ کچھ مقامات پر اسرائیلی حکومت کے خلاف بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔
روسی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین اور بزرگ افراد نے شرکت کی اور ایران جنگ کے خلاف آواز اٹھائی۔
رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز بھی امریکا کی مختلف ریاستوں میں مزید 3200 احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں اور منتظمین کا دعویٰ ہے کہ یہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہروں میں سے ایک ثابت ہو سکتے ہیں۔
Today News
گلوکار نے گانا وائرل ہونے کے بعد ملک کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا
KHATMANDU:
دنیا کی سیاسی تاریخ میں ایک ایسا دلچسپ اور منفرد واقعہ رونما ہوا ہے جس نے لوگوں کو حیران کر دیا، گانے گا کر اپنے فن کا لوہا منوانے والے ریپر گلوکار نے اپنا گانا وائرل ہونے کے بعد وزیر اعظم بننے کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
نیپال میں نوجوان ریپر سے سیاستدان بننے والے بالیندرا شاہ نے شاندار انتخابی کامیابی کے بعد بطور وزیر اعظم حلف اٹھا لیا۔ 35 سالہ رہنما جنہیں بیلن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ملک کے کم عمر ترین وزیراعظم بن گئے ہیں۔
صدر رام چندرا پاؤڈل نے انہیں باضابطہ طور پر وزیراعظم مقرر کیا جب ان کی جماعت راشٹریہ سوتنتر پارٹی نے 275 رکنی پارلیمنٹ میں 182 نشستیں حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کی۔
یہ انتخابات ملک میں بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف نوجوانوں کی احتجاجی تحریک کے بعد منعقد ہوئے جنہوں نے سابق حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔
حلف برداری کی تقریب میں بیلن اپنے منفرد انداز میں سیاہ لباس، روایتی ٹوپی اور چشمے پہن کر شریک ہوئے جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔
تاہم اصل دھماکہ اس وقت ہوا جب انہوں نے حلف سے ایک روز قبل اپنا نیا ریپ سانگ جے مہاکالی جاری کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔
گانے میں وہ عوام کو امید اور خوشحالی کا پیغام دیتے نظر آئے جبکہ ویڈیو میں انتخابی مہم کے مناظر اور عوام کا جوش بھی دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
نئے وزیراعظم کے انتخاب پر چین نے بھی مبارکباد دی ہے اور نیپال کی خودمختاری کے لیے حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کامیابی نوجوانوں کی طاقت اور روایتی سیاست کے خلاف ایک واضح پیغام ہے۔
Today News
حیدرآباد، چند گھنٹوں میں دو پولیس مقابلے، دو زخمی ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
حیدرآباد:
حیدرآباد میں پولیس نے چند گھنٹوں کے دوران دو مختلف مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی گئیں۔
پہلا واقعہ نسیم نگر کے علاقے میں آئی کون سٹی کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت مظہر علی بھٹی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزم ماضی میں بھی 26 سے زائد مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسرا مقابلہ ٹنڈو یوسف روڈ پر پیش آیا، جہاں پولیس نے واردات کی نیت سے گھومنے والے دو موٹر سائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کیا۔
پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اویس عرف بھٹو ہزارے وال کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق گرفتار اور فرار ملزمان کا تعلق ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی جیسے جرائم سے ہے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
Today News
شدید بارش کے باعث بنوں میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق، 2 زخمی
بنوں:
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے وریشمی کلہ منڈان میں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے دلخراش حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر محمد نامی شخص کے گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے وقت کمرے میں اس کے پانچ بچے موجود تھے۔
چھت گرنے سے تمام بچے ملبے تلے دب گئے جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو زخمی بچوں کو زندہ نکال لیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
تاہم افسوسناک طور پر دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم نے جاں بحق بچوں کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ حکام سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Magazines2 weeks ago
Society: PAKISTAN’S SEASON OF CHARITY – Newspaper