Connect with us

Today News

لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے میں 9 پیرا میڈیکل اسٹاف بھی مارے گئے؛ عالمی ادارہ صحت

Published

on


عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے بتایا کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 9 پیرامیڈکس ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یہ حملے جنوبی لبنان کے مختلف دیہات میں اس وقت کیے گئے جب ایمرجنسی ٹیمیں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں کے باعث جنوبی لبنان میں صحت کی سہولیات شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ اب تک 4 اسپتال اور 50 سے زائد بنیادی صحت کے مراکز بند ہوچکے ہیں اور کئی مراکز کو نقصان پہنچنے کے باعث محدود سطح پر کام کرنا پڑ رہا ہے۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ میں اب تک 51 طبی کارکن ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

لبنان کے وزیر صحت ڈاکٹر رکان ناصر الدین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب تک صحت کے شعبے پر کم از کم 75 حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

انھوں نے ان الزامات کو مسترد کیا کہ طبی مراکز کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور واضح کیا کہ متاثرہ عمارتیں بنیادی صحت کے مراکز اور امدادی گاڑیاں تھیں۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کا میزائل حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک کرنے اور ایک ایف-16 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

Published

on


تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جبکہ جنوبی فارس میں ایک امریکی جنگی طیارہ ایف سکسٹین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی بیان کے مطابق مذکورہ طیارہ سعودی عرب کے ایک ایئربیس تک پہنچنے سے قبل ہی کریش ہو گیا تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پاسداران انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین سمیت خطے میں امریکی اور اسرائیلی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے جاری کشیدگی کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفا میں ایک اسٹریٹجک الیکٹرانک وارفیئر سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب ایندھن کے ذخائر پر بھی حملہ کیا گیا۔

ایرانی فوجی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی صنعتی تنصیبات پر مزید حملے کیے گئے تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ بڑے تصادم کی نشاندہی کرتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

Published

on



بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا پمز اسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے معائنہ کیا۔

بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آرہا تھا، مریضہ نے سر درد کی شکایت بھی کی تھی۔

ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اور ادویات تجویز کر دی ہیں، بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر نے مختلف احتیاط تجویز کی ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق 4 ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کیپٹن علی محمود شہید جرات و بہادری کا ایک درخشندہ ستارہ

Published

on


تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔

کیپٹن علی محمود شہید ان بہادر جوانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے وطن  کیلئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔

کیپٹن علی محمود شہید نے2011 کو مہمند ایجنسی کی سوران ویلی میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ کیپٹن علی محمود شہید کے والدین کااپنے شہید بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادت  جیسا عظیم اعزاز قسمت والوں کو ملتا ہے، بیٹےکی شہادت ہمارے لیے بڑا فخر ہے۔

والدہ نے کہا کہ نماز پڑھ کر تمام شہدا کیلئے دعا کرتی ہوں، پاک فوج کے تمام جوانوں اور افسران کے لیے دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

والدہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاک فوج کو ہر محاذ پر شاندار کامیابی و کامرانی سے نوازے۔ یہ وطن عزیز کیپٹن علی محمود شہید جیسے جوانوں اور افسران کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی قائم و دائم ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending