Today News
ایران کا میزائل حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک کرنے اور ایک ایف-16 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ
تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جبکہ جنوبی فارس میں ایک امریکی جنگی طیارہ ایف سکسٹین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی بیان کے مطابق مذکورہ طیارہ سعودی عرب کے ایک ایئربیس تک پہنچنے سے قبل ہی کریش ہو گیا تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
پاسداران انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین سمیت خطے میں امریکی اور اسرائیلی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے جاری کشیدگی کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفا میں ایک اسٹریٹجک الیکٹرانک وارفیئر سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب ایندھن کے ذخائر پر بھی حملہ کیا گیا۔
ایرانی فوجی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی صنعتی تنصیبات پر مزید حملے کیے گئے تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ بڑے تصادم کی نشاندہی کرتے ہیں۔
Today News
لاہور: سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات
سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیسی ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹر ندیم کو ڈیرہ غازی خان سے سپاری دے کر بلایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو قتل کے عوض پانچ لاکھ روپے دینے اور گھر فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں شوٹر نے انکشاف کیا کہ سعد کو ملزمان گلفام اور حمزہ کے ایماء پر قتل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ سعد موقع پر دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔
پولیس کے مطابق نامزد ملزمان گلفام اور حمزہ کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 🚔
Today News
چیئرمین کے پی ٹی کا بندرگاہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ، جاری وسیع کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا
چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد ایس آئی (ایم) (ریٹائرڈ) نے کے پی ٹی حکام کے ہمراہ بندرگاہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری وسیع کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اس وقت کے پی ٹی پر 18 جہاز لنگر انداز ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 جہازوں کی آمد متوقع ہے۔
چیئرمین نے پورٹ آپریشنز سینٹر سے سیکیورٹی اور سیفٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، جو تمام حفاظتی اور سیکیورٹی سرگرمیوں کا مرکزی مرکز ہے۔
کمانڈنٹ پورٹ سیکیورٹی فورس نے انہیں مجموعی انتظامات پر بریفنگ دی، دورے کے دوران چیئرمین نے حساس سیکیورٹی آپریشنز میں لیڈیز پی ایس ایف عملے کی شمولیت کو سراہا۔
کے پی ٹی ٹیم نے آئل پیئرز اور ایسٹ وارف کا بھی دورہ کیا، جس کا مقصد ایسے مقامات کی نشاندہی کرنا تھا جہاں معمولی تبدیلیوں کے ذریعے اضافی کارگو، کنٹینرز اور گاڑیوں کی ہینڈلنگ ممکن بنائی جا سکے، تاکہ موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانس شپمنٹ کارگو، بالخصوص گاڑیوں/کاروں کی ہینڈلنگ میں اضافہ کیا جا سکے۔
بعد ازاں چیئرمین نے ویسٹ وارف پر واقع کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور ہدایت دی کہ تمام سہولیات کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے، جنہیں دیگر اداروں کے لیے بھی دستیاب بنایا جائے تاکہ کے پی ٹی اور کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔
Today News
وزیر اعظم کی موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن کےلیے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور دفاتر و کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کے لیے مناسب مقدار موجود ہے اور حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں ممکنہ حد تک عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔
وزیراعظم کے مطابق تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے ذریعے فراہم کیے تاکہ عالمی کشیدگی کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں موٹر سائیکلوں اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن اپنے نام پر کروانے کے لیے سہولیات فراہم کریں۔ اس اقدام سے ملک بھر کے موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہوگا اور مالکان مستقبل میں حکومتی ریلیف سے مستفید ہو سکیں گے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور سپلائی چین کی باقاعدہ نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے جبکہ اپریل کے لیے پیٹرول کی درآمد کا انتظام بھی مکمل ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق ہے اور کہیں لمبی قطاریں یا بدانتظامی نہیں۔
اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کے لیے مجوزہ فیول سپورٹ پروگرام کی ایپ پر بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport