Today News
لاہور: لیڈی ولنگڈن اسپتال سے سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل نے نظام صحت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے
لاہور میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل نے صحت کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جہاں دورانِ آپریشن مریضوں کی ویڈیوز بنانے اور غیر تربیت یافتہ افراد سے حساس طبی عمل کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔
لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں مبینہ ویڈیو اسکینڈل نے تہلکہ مچا دیا، جہاں دورانِ آپریشن ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف سامنے آیا۔
ذرائع کے مطابق نہ صرف طبی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی بلکہ ڈاکٹرز کے درمیان مبینہ مقابلہ بازی نے مریضوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔
معاملہ اس وقت مزید سنگین ہو گیا جب ایک سیکیورٹی گارڈ کے مبینہ طور پر مریض کو اسپائنل اینستھیزیا دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی، جو کہ صرف ماہر ڈاکٹر کا کام ہوتا ہے۔
“یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مریضوں کی پرائیویسی اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
واقعے کے بعد حکومت پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کر لیا، جبکہ متعدد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ادھر شہری جنید ستار بٹ ایڈووکیٹ نے پولیس میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے اقدامات نہ صرف طبی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ مریضوں کے وقار اور اعتماد کو بھی شدید متاثر کرتے ہیں۔
لاہور میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا یہ واقعہ صحت کے نظام کے لیے ایک بڑا امتحان بن چکا ہے، جہاں ایک طرف مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے الزامات ہیں، وہیں حکومت کی جانب سے سخت احتساب کا عمل بھی جاری ہے۔
Today News
Indian cricketer Hardik Pandya gifted his girlfriend a valuable Mercedes car
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی اور لگژری طرزِ زندگی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں، انہوں نے اپنی گرل فرینڈ مہیکا شرما کو قیمتی مرسڈیز گاڑی تحفے میں دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا نے مہیکا شرما کو مرسڈیز بینز وی کلاس (Mercedes-Benz V-Class) گاڑی تحفے میں دی جس کی قیمت تقریباً 1.7 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
Hardik Pandya gifted India’s first Mercedes-Benz V-Class to his girlfriend Mahieka sharma today, and its price is around ₹1.7 crore.🫡 pic.twitter.com/JXdn6dD5Jk
— 𝐑𝐮𝐬𝐡𝐢𝐢𝐢⁴⁵ (@rushiii_12) March 29, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو شو روم میں نئی گاڑی وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد یہ خبر تیزی سے پھلنے لگی اور یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی جب ہاردک پانڈیا انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی قیادت کے لیے میدان میں اترنے والے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا لگژری گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے پاس پہلے ہی کئی مہنگی گاڑیاں موجود ہیں جن میں رولز رائس، لیمبورگینی اور آڈی جیسے برانڈز کی گاڑیاں شامل ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے ایک مہنگی فیراری بھی خریدی تھی۔
اس مہنگے تحفے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم نظر آئی جہاں کچھ مداحوں نے اسے محبت کا اظہار قرار دیا، وہیں بعض افراد نے اسے غیر ضروری خرچ بھی کہا۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اور مہیکا شرما گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی دوستی اور مشترکہ عوامی تقریبات کے باعث خبروں میں ہیں۔
Today News
مشرق وسطی میں کشیدگی، وزیراعظم سے ترکیہ اور مصری وزارئے خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد:
پاکستان میں مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان اور مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر بن عبدالعاطی نے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے لیے وزرائے خارجہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم نے اپنے دفتر میں مہمان وزرائے خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات کی جس میں میں خطے میں امن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔
Today News
اولمپکس میں جینڈر ٹیسٹ خواتین کی توہین ہے، جنوبی افریقی ایتھلیٹ کی نئی پالیسی پر شدید تنقید
جنوبی افریقا کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کیسٹر سیمینیا نے اولمپکس میں جینڈر ٹیسٹ پالیسی کو خواتین کی توہین قرار دیتے ہوئے اس پر سخت ردعمل دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی نئی پالیسی کے تحت خواتین کھلاڑیوں کے لیے جنس کی تصدیق کے ٹیسٹ متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر بحث جاری ہے۔ کیسٹر سیمینیا نے اس اقدام کو نہ صرف غیر ضروری بلکہ خواتین کی عزت کے خلاف قرار دیا۔
سیمینیا کا کہنا تھا کہ ایسے ٹیسٹ خواتین کے لیے باعثِ شرمندگی ہیں اور یہ کھلاڑیوں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کھیلوں میں شمولیت اور برابری کو فروغ دینے کے بجائے یہ پالیسیاں امتیازی سلوک کو بڑھا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی نئی پالیسی کے تحت ٹرانس جینڈر اور کچھ انٹر سیکس کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندیاں عائد کرنے اور جنس کی تصدیق کے لیے سائنسی ٹیسٹ متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، جسے بعض حلقے خواتین کے کھیلوں کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں جبکہ ناقدین اسے امتیازی قرار دے رہے ہیں۔
یہ معاملہ عالمی کھیلوں میں برابری، انصاف اور انسانی حقوق کے درمیان توازن کے حوالے سے ایک بڑی بحث کا سبب بن چکا ہے جس پر مختلف حلقوں کی رائے منقسم ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport