Connect with us

Today News

کراچی میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ رضویہ کے علاقے جہانگیر آباد میں پیش آیا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

دوسری جانب بلال کالونی پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایف میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں ایک زخمی حالت میں تھا۔

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق زخمی ڈاکو 35 سالہ فہد احمد کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم زین عرف فوجی کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

بعد ازاں زخمی حالت میں گرفتار ملزم فہد احمد عباسی شہید اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آسٹریلیا میں قیامت خیز منظر، طوفان کے بعد آسمان خون کی طرح سرخ ہوگیا

Published

on


آسٹریلیا کے ساحلی علاقے شارک بے میں ایک طاقتور طوفان کے باعث آسمان اچانک گہرے سرخ رنگ میں تبدیل ہو گیا، جس نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب سائیکلون ناریلے کے زیرِ اثر تیز ہوائیں چلیں، جنہوں نے زمین سے آئرن آکسائیڈ سے بھرپور گرد کو فضا میں بلند کر دیا۔ چند ہی منٹوں میں دن کی روشنی مدھم ہو گئی اور آسمان سرخ اور نارنجی رنگ اختیار کر گیا۔

مقامی افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرد کے بادل اس قدر گھنے تھے کہ حدِ نگاہ تقریباً صفر ہو گئی، جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین نے اس منظر کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے ماحول یکسر تبدیل ہو گیا ہو اور دن رات میں بدل گیا ہو۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اس طرح کی صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب شدید ہوائیں زمین کی سطح سے سرخ مٹی یا آئرن آکسائیڈ کے ذرات کو بڑی مقدار میں فضا میں پھیلا دیتی ہیں، جس سے آسمان کا رنگ سرخ یا نارنجی دکھائی دینے لگتا ہے۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاک فوج کے بہادر شہداء اور غازیوں کی عظیم داستان، جرأت کے نشان کا ٹیزر جاری

Published

on



پاک فوج کے دلیر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جرات کے نشان کا شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

ٹیزر میں شہید میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد کی بہادری اور قربانی کے جذبہ کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ٹیزر ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سینہ سپر پاک فوج کے جوانوں کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پاک فوج کے بہادر جوان فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سمیت دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔

قوم ہر محاذ پر پاک فوج کے شہداء کی غیر معمولی بہادری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکی صحافیوں پر تشدد کا معاملہ، اسرائیلی فوج کے خلاف بڑا ایکشن سامنے آگیا

Published

on


مغربی کنارے: امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم پر مبینہ حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے بڑا اقدام کرتے ہوئے پوری فوجی بٹالین کو معطل کر دیا ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مغربی کنارے میں تعینات ایک مکمل فوجی بٹالین کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کی اطلاعات عالمی سطح پر سامنے آئیں۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی این این کی ٹیم مغربی کنارے میں ایک فلسطینی گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مبینہ زمین پر قبضے کی کوریج کر رہی تھی۔ اسی دوران اسرائیلی فوجیوں نے ٹیم کو حراست میں لے لیا۔

صحافیوں کا مؤقف ہے کہ دورانِ حراست ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، ایک فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا گیا اور اس کا کیمرہ بھی توڑ دیا گیا۔ بعد ازاں تقریباً دو گھنٹے بعد صحافیوں کو رہا کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد عالمی صحافتی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انسانی حقوق کے حلقوں کا کہنا ہے کہ جنگی اور کشیدہ علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بٹالین کی معطلی کو ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending