Today News
کراچی، شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھویں سے ریسکیو آپریشن متاثر
کراچی:
شہر قائد میں کلفٹن کے علاقے زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ مال میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 6 گاڑیاں مصروف عمل ہیں تاہم بیسمنٹ میں شدید دھویں اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ تک رسائی کے لیے دروازوں کو کٹر کے ذریعے کاٹا جا رہا ہے تاکہ اندر پھنسے کسی بھی فرد کو بروقت نکالا جا سکے اور آگ پر قابو پایا جا سکے۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
Today News
بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 36برس بیت گئے
بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 36برس بیت گئے ہیں۔ اشفاق مجیدوانی نے نوجوان نسل کو بیدارکیااورتحریک آزادی کشمیرمیں نئی روح پھونک دی۔
1980کی دہائی کےآخرمیں ابھرنےوالی نوجوان مزاحمتی قیادت کااہم نام اشفاق مجید وانی تھےجنہوں نےسیاسی شعوراوربیداری کو تقویت دی۔ اشفاق مجیدوانی دین اورفکرِاقبال سےمتاثرباہمت رہنماتھے جنہوں نےنوجوانوں میں آزادی اورحریت کا جذبہ پیدا کیا۔
30 مارچ 1990 کوسرینگر کے علاقےحوال میں بھارتی قابض فورسز نےبزدلانہ کارروائی کرتےہوئےانہیں گھیرلیا۔ اشفاق مجیدوانی قابض بھارتی فوج کےخلاف آخری دم تک بہادری سے لڑتےہوئے شہیدہوگئے۔
ان کی شہادت نے تحریکِ آزادیٔ کشمیر کونئی طاقت دی اور مزاحمتی جذبات کو مزید مضبوط بنا دیا۔ آج بھی اشفاق مجید وانی کوکشمیری نوجوانوں کیلئےمزاحمت،حوصلے اورجدوجہد کی علامت سمجھےجاتےہیں۔
بھارتی قابض افواج کے ظلم، جبراور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیری عوام کے حوصلے توڑنے میں ناکام رہی ہیں۔
کشمیری عوام پاکستان کو اپنی امید اور جدوجہد کا فطری حامی سمجھتے ہیں اور ہر آزمائش میں یہ وابستگی مزید مضبوط ہوتی جاتی ہے۔
Today News
اسرائیل میں فلسطینیوں کیخلاف سزائے موت کا بِل، یورپ کی شدید مذمت
یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل میں سزائے موت کے بل پر “گہری تشویش” کا اظہار کیا ہے جس میں کسی بھی اسرائیلی شہری کیخلاف غلطی سے یا قصداً پرتشدد اقدام پر سزائے موت یا عمر بھر قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بِل کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ یہ بِل فلسطینیوں کے خلاف غیر متناسب طور پر استعمال کیا جائے گا۔
انتہائی دائیں بازو کے قانون سازوں کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ سزائے موت کا بل، نومبر میں اپنی پہلی ریڈنگ سے پاس ہوا تھا جس کے بعد اب اسے حتمی ووٹنگ کیلئے کنیسٹ میں آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز برطانیہ، جرمنی، فرانس اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے اس بل کے خلاف ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ بِل اسرائیل میں سزائے موت کے فوری نفاذ کے خطرے کو بڑھا دے گا۔
انہوں نے کہا، “ہم خاص طور پر بل کے اصل امتیازی کردار کے بارے میں فکر مند ہیں۔” “اس بل کی منظوری سے اسرائیل کے جمہوری اصولوں کے وعدوں کا دعویٰ کمزور ہوگا۔”
Today News
پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس میں نمایاں پیشرفت، عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ
پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبہ میں بڑھتے مواقع سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
چینی فن وولیوشن گروپ اور فن لیپ کے وفد نے چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل فنانس، ریگولیٹری اصلاحات اور مالی شمولیت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمپنی نے ایس ای سی پی کی اصلاحات کو سراہتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں جدید مالیاتی حل متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔
چین کی فن وولیوشن گروپ اور اس کی ذیلی کمپنی فن لیپ فنانشل سروسز پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دے رہی ہیں۔ فن لیپ کا ’’دائرہ‘‘ پلیٹ فارم صارفین کو آسان اور فوری ڈیجیٹل قرضہ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
فن وولیوشن کی شمولیت سے کم سہولت یافتہ طبقات کے لیے باضابطہ کریڈٹ تک رسائی مزید وسیع ہوگی۔
شنگھائی میں قائم اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ فن وولیوشن گروپ کی پاکستان میں توسیع عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس، سرمایہ کاری اور مالی شمولیت کے نئے دور کی بنیاد رکھ رہی ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
Entertainment2 weeks ago
Fahad Mustafa’s Dig At Sana Javed Goes Viral