Today News
اسرائیل میں فلسطینیوں کیخلاف سزائے موت کا بِل، یورپ کی شدید مذمت
یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل میں سزائے موت کے بل پر “گہری تشویش” کا اظہار کیا ہے جس میں کسی بھی اسرائیلی شہری کیخلاف غلطی سے یا قصداً پرتشدد اقدام پر سزائے موت یا عمر بھر قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بِل کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ یہ بِل فلسطینیوں کے خلاف غیر متناسب طور پر استعمال کیا جائے گا۔
انتہائی دائیں بازو کے قانون سازوں کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ سزائے موت کا بل، نومبر میں اپنی پہلی ریڈنگ سے پاس ہوا تھا جس کے بعد اب اسے حتمی ووٹنگ کیلئے کنیسٹ میں آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز برطانیہ، جرمنی، فرانس اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے اس بل کے خلاف ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ بِل اسرائیل میں سزائے موت کے فوری نفاذ کے خطرے کو بڑھا دے گا۔
انہوں نے کہا، “ہم خاص طور پر بل کے اصل امتیازی کردار کے بارے میں فکر مند ہیں۔” “اس بل کی منظوری سے اسرائیل کے جمہوری اصولوں کے وعدوں کا دعویٰ کمزور ہوگا۔”
Today News
صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی
اسلام آباد:
صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے فرانزک رپورٹ کی فوٹو کاپیز عدالت میں جمع کرا دیں ۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ فرانزک رپورٹ خط و کتابت میں گم ہو گئی ہے۔ فرانزک رپورٹ نیگیٹو آنے سے منشیات کا چارج نہیں لگتا ۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپلیمنٹری چالان کو کیس فائل کا حصہ سمجھا جائے۔
Today News
چھوٹے بھائیوں کے ساتھ کھیلتی 7 سالہ بچی کو ہوٹل ملازم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور:
ہوٹل ملازم نے 7 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
صوبائی دارالحکومت میں گلبرگ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل ملازم نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی۔
بچی اپنی والدہ کے پاس چھوٹے بھائیوں کے ساتھ سیون اپ پھاٹک کے قریب کھیل رہی تھی کہ کھیلتے کھیلتے قریبی نجی ہوٹل میں چلی گئی، جہاں ہوٹل ملازم شریف عرف اللہ رکھا نے بچی کو ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
بچی کی حالت غیر ہونے پر والدہ نے اُس سے دریافت کیا، جس پر بچی نے زیادتی سے متعلق بتایا ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔
Today News
بلدیہ رشید آباد میں کباڑ کے گودام میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر
کراچی:
رشید آباد کے کوہاٹی محلے میں بلدیہ کے کباڑ کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر دو گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔ آگ سے گودام میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال تعین نہیں کیا جا سکا۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی