Today News
مقدمات کی بھرمار؛ راولپنڈی میں ایک اور انسداد منشیات عدالت کے قیام کا فیصلہ
راولپنڈی:
انسداد منشیات عدالت میں مقدمات کی بھرمار کے باعث ایک اور نئی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سلسلے میں پرانی ضلع کچہری راولپنڈی میں نئی عدالت کے لیے کمرہ منتخب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت انسداد منشیات عدالت میں 653 ریکارڈ مقدمات زیر سماعت ہیں، جس کے باعث نئی عدالت کے قیام کی ضرورت پیش آئی ہے۔ نئی عدالت کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نمبر 2 کا نام دیا جائے گا۔
نئی عدالت کے جج کے طور پر سینئر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا غضنفر فرائض انجام دیں گے جبکہ اس کے لیے ضیا کیانی کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں نئی عدالت کے لیے اسٹاف کی تعیناتی آج مکمل کی جائے گی۔
حکام کے مطابق نئی عدالت رواں ہفتے کے دوران 2 روز میں باقاعدہ طور پر فعال ہو جائے گی، جہاں راولپنڈی ڈویژن بھر میں درج اے این ایف کیسز کا ٹرائل کیا جائے گا۔
Today News
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا اہم دورہ کریں گے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 31 مارچ کو چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔
اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا حالیہ کندھے کے معمولی فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔
Source link
Today News
کراچی سمیت ملک بھر کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین کے لیے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے دائر فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔
درخواست کے مطاق ایک ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ ڈسکوز کو 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی۔
بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ رہی۔
Source link
Today News
پاکستان کا افتتاحی پیڈل ٹور 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
پاکستان کا افتتاحی پیڈل ٹور 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن، پیڈل ایشیا اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے تحت منعقدہ مقابلوں میں پاکستان بھر سے ابھرتے ہوئے 76 نوجوانوں نے چار جونیئر کیٹیگریز انڈر 12، انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 18 بوائز میں شرکت کی۔
انڈر 12میں پہلی پوزیشن محمد اذان اور محمد عرش نے جبکہ دوسری پوزیشن عمر زمان اور احمد جواد نے حاصل کی۔
انڈر 14میں پہلی پوزیشن ریان فیضان اور محمد بن حارث نے جبکہ دوسری پوزیشن وقاص خان اور طارق رفیع نے حاصل کی۔
انڈر 16 میں پہلی پوزیشن معیز اللہ والا اور اشعر اللہ والا نے جبکہ دوسری پوزیشن ریان فیضان اور محمد بن حارث نے حاصل کی۔
انڈر 18میں پہلی پوزیشن اسماعیل آفتاب اور ابراہیم شیراز نے جبکہ دوسری پوزیشن معیز اور عاشر نے حاصل کی۔
اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے آفتاب قائمخانی، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔
سید ریحان الدین نے بطور مین ریفری اور قدسیہ راجہ نے بطور اسسٹنٹ ریفری خدمات انجام دیں۔
پیڈل ٹور کا اگلا ایڈیشن اگست 2026 میں کراچی میں ہی منعقد ہوگا۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی