Connect with us

Today News

حادثہ کہیں بھی ہو سکتا ہے، نشے کے عادی افراد شہر کیلیے بڑا چیلنج ہیں، میئر کراچی

Published

on



کراچی:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حادثہ کہیں بھی ہو سکتا ہے، نشے کے عادی افراد شہر قائد کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

کلفٹن میں نجی سپر اسٹور میں آگ لگنے کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی جاری ہے۔ تمام متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے نمائندے بھی وہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ عمارت میں موجود 24 سے 25 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

آگ لگنے کے وقت انتظامیہ کے افراد بھی عمارت میں موجود تھے جنہیں نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

میئر کراچی نے مزید بتایا کہ واٹر باؤزرز، فائر ٹینڈرز اور ریسکیو 1122 کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی طبی امداد کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور گرِلز نکال کر دھواں خارج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راستے بھی بنائے جا رہے ہیں تاکہ جگہ کو جلد کلیئر کیا جا سکے۔ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت عمارت میں ان کا کوئی ملازم موجود نہیں ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ یہ علاقہ کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام آتا ہے ۔ یہاں فائر سیفٹی آڈٹ بھی کیا گیا تھا، تاہم پھر بھی واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور مختلف عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو کا عمل جلد مکمل کرنا ترجیح ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

انہوں نے گل پلازہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تھا اور اسی طرز پر یہاں بھی حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ شہر بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ادارے فائر سیفٹی آڈٹ کر رہے ہیں ۔ صدر میں ایک مارکیٹ کو آڈٹ نہ ہونے پر سیل بھی کیا گیا تھا۔ بعض اوقات عوام کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

میئر کراچی نے نشے کے عادی افراد کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد اکثر ایسی جگہوں پر پہنچ جاتے ہیں جہاں لوہا یا دیگر سامان موجود ہو۔ گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگنے کی ایک وجہ بھی یہی عناصر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیر داخلہ سے بات کی گئی ہے، انہوں نے پولیس کو نشے کے عادی افراد اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین بعد میں کیا جائے گا اور مکمل قابو پانے کے بعد تحقیقات شروع ہوں گی۔

میئر کراچی نے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عملی کام قابل تعریف ہے ، جسے سراہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے فائر فائٹرز کو آلات کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔ یہ ادارہ ہر حال میں کام کر رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گل پلازہ ہو یا ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، بہادر فائر فائٹرز ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔ ڈی سی ساؤتھ بھی موقع پر موجود ہیں جن کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نیو کراچی میں ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ، جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان بری

Published

on



کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نیو کراچی میں ریلی کے دوران فائرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو بری کر دیا۔

بری ہونے والوں میں محمد حیدر عرف چھوٹا، سید حیدر عباس رضوی اور کامران عرف پھٹان شامل ہیں۔

ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کے مطابق مقدمہ وقوعہ کے تین روز بعد درج کیا گیا اور استغاثہ ان کے مؤکلین کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

استغاثہ کے مطابق مفرور ملزمان میں حس عسکری عرف نوید اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ 24 اگست 2018 کو پیش آیا تھا، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں محمد سلیم اور ارشد جاں بحق جبکہ محمد اعظم زخمی ہوا تھا، جبکہ مقدمہ 27 اگست کو نیو کراچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا اہم دورہ کریں گے

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 31 مارچ کو چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا حالیہ کندھے کے معمولی فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی سمیت ملک بھر کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

Published

on



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین کے لیے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

درخواست کے مطاق ایک ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ ڈسکوز کو 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی۔

بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ رہی۔



Source link

Continue Reading

Trending