Today News
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اچانک منسوخ
صبح کی دھوپ ابھی پوری طرح پھیل بھی نہیں پائی تھی کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑا دھچکا لگا۔ جعفر ایکسپریس وہ مشہور ٹرین جو بلوچستان کے صحراؤں سے گزرتے ہوئے پشاور تک لوگوں کے خواب، کاروبار اور رشتوں کو جوڑتی ہے، آج کی سروس مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریک پر فوری مرمتی کام کی وجہ سے یہ ناگزیر فیصلہ کیا گیا، مگر مسافروں کے چہروں پر مایوسی اور غصے کی لکیریں صاف نظر آ رہی تھیں۔ اسی طرح، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
ٹرین میں سوار مسافر گھنٹوں انتظار میں بیٹھے رہے، کچھ تو اپنے گھر والوں کو فون کر کے بتا رہے تھے کہ ’’ابھی نہیں پہنچ سکتا، ٹرین رک گئی ہے۔‘‘
ریلوے حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ بندش صرف ایک دن کی ہے اور کل تک سروس بحال ہو جائے گی، مگر اس ایک دن نے ہی کئی خاندانوں کے منصوبے درہم برہم کر دیے۔ کوئٹہ اسٹیشن پر صبح سے ہی ہلچل مچی ہوئی تھی۔ ٹکٹ ہاتھ میں لیے مسافر کاؤنٹرز کے سامنے قطاروں میں کھڑے تھے۔
ایک بزرگ مسافر حاجی عبدالرحمان نے دل برداشتہ ہو کر کہا کہ بیٹا، میں اپنی بیٹی سے ملنے پشاور جا رہا تھا۔ تین مہینے بعد موقع ملا تھا، اب یہ ٹرین بھی نہیں چل رہی۔ ریلوے والے کہتے ہیں ٹریک کی مرمت ہے، مگر ہمارا کیا بنے گا؟
دوسری جانب نوجوان طالب علم علی حسن نے ایکسپریس کو بتایا کہ میں یونیورسٹی کے امتحان کے لیے پشاور جا رہا تھا۔ اب متبادل کیا کروں؟ بسوں میں بھی رش ہے اور کرایہ بھی ڈبل جبکہ بارشوں کی وجہ سے قومی شاہراہ بھی بند ہے۔ ریلوے حکام کو چاہیے تھا کہ پہلے سے اعلان کر کے متبادل کا بندوبست کرتے۔
دوسری جانب، جیکب آباد میں رک جانے والی ٹرین کے مسافروں کی پریشانی اور بھی زیادہ تھی۔ کچھ لوگ پلیٹ فارم پر بیٹھے انتظار کر رہے تھے تو کچھ ٹرین کے اندر ہی سو گئے۔ ریلوے اسٹاف صرف اعلانات کر رہا تھا کہ مرمت جلد مکمل ہو جائے گی۔
مسافروں کے مطابق ریلوے مسلسل بحران کا شکار ہے اور یہ صرف جعفر ایکسپریس کا مسئلہ نہیں۔ کراچی جانے والی بولان میل اور چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرینوں کی سروسز پہلے ہی کئی دنوں سے بند پڑی ہیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے مسافر اب شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک کی خراب حالت، پرانی لائنز اور کبھی کبھار سیلاب کی وجہ سے ایسی مرمتیں بار بار ضروری ہو جاتی ہیں۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ مرمت کے دوران کوئی بڑا حادثہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے، مگر مسافروں کا سوال ہے کہ کیا ہر بار مرمت کے نام پر سروس بند کرنا ہی واحد حل ہے؟
کوئٹہ ڈویژن کے ریلوے حکام نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے، ٹریک کی مرمت ناگزیر تھی۔ تمام متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کر دی جائے گی اور کل صبح تک جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق چلے گی تاہم مسافر اس پر مطمئن نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صرف رقم واپس کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا انہیں فوری متبادل ٹرانسپورٹ، بسوں کا بندوبست یا کم از کم شفاف معلومات چاہیے۔
ریلوے انتظامیہ نے رات بھر مرمت کا کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ریلوے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں یا آن لائن پورٹل اور ایپلیکیشن ٹریک مائی ٹرین چیک کرتے رہیں۔
بلوچستان کے مسافر طویل عرصے سے ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بہتری، نئی ٹرینوں اور بروقت سروس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آج کی یہ منسوخی ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کر رہی ہے کہ جب تک بنیادی مسائل حل نہیں ہوتے، ایسے اچانک فیصلے مسافروں کی زندگی کو متاثر کرتے رہیں گے۔
Source link
Today News
Despite strong opposition, Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister decides to expand the cabinet
اسلام آباد:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شدید مخالفت کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، کابینہ میں مزید 14 ارکان کو شامل کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور سے سابق وزیر صحت، سوشل ویلفیئر و عشر زکوٰۃ سید قاسم علی شاہ کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان سے آصف محسود، ٹانک سے عثمان بیٹنی، کرک سے خورشید خٹک کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، کابینہ توسیع میں چارسدہ سے افتخار اللہ جان، مردان سے طارق آریانی اور احتشام خان کو شامل کیا جائے گا۔
دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت علی، مالاکنڈ سے پیر مصور کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے افتخار جدون اور اکرام غازی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، کابینہ توسیع میں الیکشن میں ہارے دو ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کابینہ توسیع کا نوٹی فکشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
Today News
پاسدارانِ انقلاب نے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کردی
ایران نے تصدیق کی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری خبر رساں پلیٹ فارم سپاہ نیوز کے مطابق کمانڈر علی رضا تنگسیری اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں اپنے زخموں کے باعث دم توڑ گئے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک حملے میں ایرانی بحری کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ اب ایران کی جانب سے اس موت کی تصدیق نے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ایک اعلیٰ عسکری عہدیدار کی موت ایران کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے جبکہ اس کے ممکنہ ردعمل سے مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے دوران دونوں جانب سے اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں، جس سے خطے میں جنگ کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
Today News
نیو کراچی میں ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ، جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان بری
کراچی:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نیو کراچی میں ریلی کے دوران فائرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو بری کر دیا۔
بری ہونے والوں میں محمد حیدر عرف چھوٹا، سید حیدر عباس رضوی اور کامران عرف پھٹان شامل ہیں۔
ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کے مطابق مقدمہ وقوعہ کے تین روز بعد درج کیا گیا اور استغاثہ ان کے مؤکلین کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔
استغاثہ کے مطابق مفرور ملزمان میں حس عسکری عرف نوید اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ 24 اگست 2018 کو پیش آیا تھا، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں محمد سلیم اور ارشد جاں بحق جبکہ محمد اعظم زخمی ہوا تھا، جبکہ مقدمہ 27 اگست کو نیو کراچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی