Today News
کراچی سمیت ملک بھر کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین کے لیے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے دائر فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔
درخواست کے مطاق ایک ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ ڈسکوز کو 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی۔
بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ رہی۔
Source link
Today News
حکومت کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی پر اسپیکر قومی اسمبلی برہم
حکومت کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی کی انتہا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی برہم ہوگئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت صحت کے پانچ سوالات کے جوابات نہ آنے پرا سپیکر برہم ہوئے اور صحت جیسے شعبے کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں دیے۔
اسپیکر ایاز صادق نے ہدایت کی کہ سیکریٹری صحت کو میرے دفتر بلائیں کیوں جوابات نہیں دیے، وزارت صحت کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں آئے۔
وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری صاحب آپ بتائیں یہ جوابات کیوں نہیں آئے، اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد وزارتوں کے افسران سے رابطے کیے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی سیکرٹری صحت کو فوری طلب کر لیا۔ سیکریٹری صحت کو کہیں میرے چیمبر میں آئیں۔
Today News
سی سیکشن آپریشن کی ویڈیو؛ ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹروں کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں سی سیکشن آپریشن کی ویڈیو بنانے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دباؤ پر فیصلے کیے گئے اور بغیر مکمل تحقیقات کے ڈاکٹروں کو ملازمت سے نکال دیا گیا، ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی اور چیئرمین ڈاکٹر مدثر اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں سے زبردستی بیانات لیے گئے، حتیٰ کہ اُن افراد سے بھی جو ویڈیو میں شامل نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دباؤ پر بغیر مکمل تحقیقات کے کارروائی کی گئی۔ ڈاکٹر شعیب نیازی نے وضاحت کی کہ ان کی وائرل ویڈیو صحافیوں نہیں بلکہ ٹک ٹاکرز کے لیے تھی۔
ڈاکٹر مدثر اشرف نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی شدید کمی ہے، ایک بیڈ پر دو آپریشن تک کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایسے ڈاکٹروں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے جو ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں تھے۔
Source link
Today News
وزیراعظم کو یورپی کونسل کے صدر کا فون، ایران امریکا اسرائیل جنگ پر بات چیت
اسلام آباد:
وزیراعظم کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے فون کیا اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی اور اس کے عالمی معیشت پر اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بحران کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے یورپی کونسل کے صدر کو مشرق وسطیٰ کے بحران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں سے متعلق تازہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
یورپی کونسل کے صدر نے پاکستان کی امن کوششوں کی تائید کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ یورپی یونین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام سفارتی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔
پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ ماہ برسلز کا ان کا طے شدہ دورہ مؤخر ہو گیا تھا۔
یورپی کونسل کے صدر نے کہا کہ وہ باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر وزیراعظم کا برسلز میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔
جی ایس پی پلس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ 28-29 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان-یورپی یونین بزنس فورم کا افتتاح کرنے کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم نے یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیئین کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
اپنے بیان میں صدر یورپی کونسل نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم سے تعمیری ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، بات چیت میں ایران جنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت اور مصری، سعودی، ترکیے اور پاکستانی وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں اہم ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
صدر یورپی کونسل نے کہا کہ یورپی کونسل کو ایران جنگ کے عالمی ممالک پر اثرات پر سخت تشویش ہے، پاکستان کو اس کی امن کی کوششوں کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں،
صرف مکالمہ اور سفارت کاری ہی مشرقِ وسطیٰ میں اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مکمل احترام کے ساتھ امن اور استحکام بحال کر سکتے ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی