Connect with us

Today News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا اہم دورہ کریں گے

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 31 مارچ کو چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا حالیہ کندھے کے معمولی فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حکومت کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی پر اسپیکر قومی اسمبلی برہم

Published

on


حکومت کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی کی انتہا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی برہم ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت صحت کے پانچ سوالات کے جوابات نہ آنے پرا سپیکر برہم ہوئے اور صحت جیسے شعبے کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں دیے۔

اسپیکر ایاز صادق نے ہدایت کی کہ سیکریٹری صحت کو میرے دفتر بلائیں کیوں جوابات نہیں دیے، وزارت صحت کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں آئے۔

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری صاحب آپ بتائیں یہ جوابات کیوں نہیں آئے، اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد وزارتوں کے افسران سے رابطے کیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی سیکرٹری صحت کو فوری طلب کر لیا۔ سیکریٹری صحت کو کہیں میرے چیمبر میں آئیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سی سیکشن آپریشن کی ویڈیو؛ ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹروں کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

Published

on



لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں سی سیکشن آپریشن کی ویڈیو بنانے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دباؤ پر فیصلے کیے گئے اور بغیر مکمل تحقیقات کے ڈاکٹروں کو ملازمت سے نکال دیا گیا، ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی اور چیئرمین ڈاکٹر مدثر اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں سے زبردستی بیانات لیے گئے، حتیٰ کہ اُن افراد سے بھی جو ویڈیو میں شامل نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دباؤ پر بغیر مکمل تحقیقات کے کارروائی کی گئی۔ ڈاکٹر شعیب نیازی نے وضاحت کی کہ ان کی وائرل ویڈیو صحافیوں نہیں بلکہ ٹک ٹاکرز کے لیے تھی۔

ڈاکٹر مدثر اشرف نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی شدید کمی ہے، ایک بیڈ پر دو آپریشن تک کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایسے ڈاکٹروں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے جو ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں تھے۔



Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم کو یورپی کونسل کے صدر کا فون، ایران امریکا اسرائیل جنگ پر بات چیت

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے فون کیا اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی اور اس کے عالمی معیشت پر اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بحران کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے یورپی کونسل کے صدر کو مشرق وسطیٰ کے بحران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں سے متعلق تازہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

یورپی کونسل کے صدر نے پاکستان کی امن کوششوں کی تائید کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ یورپی یونین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام سفارتی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ ماہ برسلز کا ان کا طے شدہ دورہ مؤخر ہو گیا تھا۔

یورپی کونسل کے صدر نے کہا کہ وہ باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر وزیراعظم کا برسلز میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

جی ایس پی پلس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ 28-29 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان-یورپی یونین بزنس فورم کا افتتاح کرنے کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم نے یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیئین کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اپنے بیان میں صدر یورپی کونسل نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم سے تعمیری ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، بات چیت میں ایران جنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت اور مصری، سعودی، ترکیے اور پاکستانی وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں اہم ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

صدر یورپی کونسل نے کہا کہ یورپی کونسل کو ایران جنگ کے عالمی ممالک پر اثرات پر سخت تشویش ہے، پاکستان کو اس کی امن کی کوششوں کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں،
صرف مکالمہ اور سفارت کاری ہی مشرقِ وسطیٰ میں اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مکمل احترام کے ساتھ امن اور استحکام بحال کر سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending