Today News
پاکستانی معیشت میں اصلاحات اور کامیاب سفارتکاری کے مثبت آثار نمایاں
اسلام آباد:
پاکستانی معیشت میں اصلاحات اور کامیاب سفارتکاری کے مثبت آثار نمایاں نظر آنے لگے۔
کامیاب سفارتکاری اور پائیدار معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان ایک بااعتماد اور مضبوط قوت بن چکا ہے، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے امریکا، ایران اور خلیجی ممالک کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں متحرک ہے، آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
مشیر وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر مسلسل 33 ہفتوں سے بڑھ کر تقریباً 21.7 ارب ڈالر کی 4 سالہ بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں، پاکستان میں ایندھن کے ذخائر میں بہتری سے مدتِ دستیابی 3.5 ہفتوں سے بڑھ کر 4 ہفتوں کے قریب پہنچ گئی ہے۔
خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان ایشیا کے تجارتی راستوں کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر ابھر رہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو بیرونی شعبے میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے، مینوفیکچرنگ شعبے میں تیزی، ایل ایس ایم میں 12.1 فیصد ماہانہ اور 10.5 فیصد سالانہ اضافہ جبکہ مجموعی نمو 5.8 فیصد رہی۔
مشیر وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 5 جی آکشن میں 500 ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، بڑے عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلانات سامنے آئے ہیں، ترسیلات زر میں 11فیصد اور آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Today News
قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ، شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی
پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد شاہین آفریدی نےکہا ہے کہ گیند کی حالت تبدیل کیے جانے کے معاملے کا علم نہیں تھا اور اس پر ٹیم ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ کے آخری اوور سے قبل امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا اور اس کی حالت تبدیل ہونے پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی دی گئی، جس کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔
اس پنالٹی کے بعد کراچی کنگز کو 14 کے بجائے صرف 9 رنز درکار رہ گئے اور ٹیم نے ہدف حاصل کرتے ہوئے سنسنی خیز فتح اپنے نام کر لی۔
واضح رہے کہ گیند تبدیل کرنے کے ساتھ امپائروں نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پینلٹی عائد کی تھی جس پر کپتان شاہین شاہ آفریدی خوش نہیں تھے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، ہم ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ اصل میں کیا ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ امپائرز کے فیصلے کے بعد ٹیم کے پاس اسے قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں فخر زمان اور حارث روف بھی اس تنازع کا حصہ بنے جبکہ واقعے کے بعد پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Source link
Today News
ایشین کپ کوالیفائنگ راؤنڈ: پاکستان کا میانمار کے خلاف میچ، قومی فٹبال ٹیم پرعزم
ایشین کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور میانمار کے درمیان اہم مقابلے سے قبل قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اچھے نتیجے کی امید ظاہر کی ہے۔
قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم مکمل طور پر تیار ہے اور کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار ایک مضبوط حریف ہے، تاہم پاکستان کی تیاری بھی مؤثر رہی ہے اور ٹیم کو ایک مشکل حریف بنانے پر کام جاری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ 2027 تک قومی ٹیم میں لوکل کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی نوجوان کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور انہیں خود کو منوانے کے مواقع ملنے چاہئیں۔ کوچ کے مطابق موجودہ کیمپ میں بھی ڈائسپورا کے بجائے لوکل کھلاڑیوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، تاہم مستقبل میں بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
نولبرٹو سولانو نے بتایا کہ میانمار کے خلاف میچ میں کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمانا بھی پلان کا حصہ ہے۔ انہوں نے بعض کھلاڑیوں کی انجری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحمان اور سمد اس میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم مستقبل میں ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو ذہنی طور پر مضبوط اور ایک فیملی کی طرح متحد بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کے خلاف کھیلنے والی ہر ٹیم کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ یہاں تین پوائنٹس حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔
ہیڈ کوچ نے بند دروازوں کے پیچھے میچ کے انعقاد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کے بغیر ماحول ادھورا ہوگا، تاہم کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان عالمگیر غازی نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور اعتماد میں ہیں اور آخری سیٹی تک مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کو آٹھ دن کی بہترین تیاری کا موقع ملا اور تمام کھلاڑی جسمانی طور پر فٹ ہیں۔
کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی بھی اچھی فارم اور فٹنس کے ساتھ ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں جبکہ لوکل کھلاڑیوں کے پاس خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔
قومی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایشین کپ اور مستقبل میں ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس کے لیے کوالیفائی کرنے کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔
Today News
پی سی بی نے نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق کھلاڑی کو 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد معاملے کی سماعت تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کی۔ نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کا نوٹس لیا گیا۔
تحقیقات اور شواہد کے جائزے کے بعد کمیٹی نے قرار دیا کہ نسیم شاہ سنٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر ان کے خلاف دو کروڑ روپے مالی جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
یاد رہے کہ نسیم شاہ کو آٹھ کروڑ پینسٹھ لاکھ روپے میں راولپنڈیز نے لیا تھا۔
دوسری جانب نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی برطرف کر دیا گیا جبکہ پی سی بی نے بھی مذکورہ ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اب یہ ایڈوائزر کسی بھی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا۔
پی سی بی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ پیشہ ورانہ معیار، ڈسپلن اور معاہدوں کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی