Today News
سی سیکشن آپریشن کی ویڈیو؛ ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹروں کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں سی سیکشن آپریشن کی ویڈیو بنانے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دباؤ پر فیصلے کیے گئے اور بغیر مکمل تحقیقات کے ڈاکٹروں کو ملازمت سے نکال دیا گیا، ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی اور چیئرمین ڈاکٹر مدثر اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں سے زبردستی بیانات لیے گئے، حتیٰ کہ اُن افراد سے بھی جو ویڈیو میں شامل نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دباؤ پر بغیر مکمل تحقیقات کے کارروائی کی گئی۔ ڈاکٹر شعیب نیازی نے وضاحت کی کہ ان کی وائرل ویڈیو صحافیوں نہیں بلکہ ٹک ٹاکرز کے لیے تھی۔
ڈاکٹر مدثر اشرف نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی شدید کمی ہے، ایک بیڈ پر دو آپریشن تک کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایسے ڈاکٹروں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے جو ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں تھے۔
Source link
Today News
ایران کے خلاف جنگ؛ اسپین نے امریکی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کردی
میڈرڈ: اسپین نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسپین کی وزیرِ دفاع مارگریٹا روبلس نے پیر کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فضائی حدود کی بندش کی تصدیق کی۔
یہ خبر سب سے پہلے اسپین کے مقامی اخبار ایل پیس نے فوجی ذرائع کے حوالے سے دی تھی۔
اسپین (ہسپانیہ)کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے کہا کہ یہ بات شروع ہی سے امریکی فوج اور افواج پر بالکل واضح کر دی گئی تھی اس لیے امریکی طیاروں کو نہ تو یہاں اڈوں کے استعمال کی اجازت ہے اور نہ ہی ایران میں جنگ سے متعلق کسی بھی کارروائی کے لیے ہماری فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی۔
وزیر دفاع نے ایران کے خلاف جنگ کو انتہائی غیر قانونی اور انتہائی ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسپین کے مؤقف سے سب واقف ہیں۔
خیال رہے کہ اسپین اس ماہ کے آغاز میں پہلے ہی یہ کہہ چکا تھا کہ امریکا اس جنگ میں مشترکہ طور پر چلائے جانے والے فوجی اڈوں کو استعمال نہیں کرسکتا، جسے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ’’ناقابلِ جواز‘‘ اور ’’خطرناک‘‘ قرار دیا تھا۔
Today News
آئی سی سی کا سوشل میڈیا چیئرمین جے شاہ کی ذاتی تشہیر کیلیے استعمال ہونے لگا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سوشل میڈیا آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کی ذاتی کامیابیوں کی تشہیر کے لیے استعمال ہونے لگا۔
آئی سی سی نے اپنے آفیشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں جے شاہ کی ایک فہرست میں شمولیت کو نمایاں کیا گیا جبکہ وہ فہرست کرکٹ سے متعلق نہیں تھی۔
اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے سخت ردعمل دیا اور آئی سی سی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو کھیل کے بجائے ایک فرد کی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک عالمی کرکٹ گورننگ باڈی ہونے کے ناطے آئی سی سی کو صرف کھیل، کھلاڑیوں، میچز اور کرکٹ کی ترقی سے متعلق مواد تک محدود رہنا چاہیے جبکہ اس نوعیت کی پوسٹس ادارے کی غیرجانبداری اور پیشہ ورانہ ساکھ پر سوال اٹھاتی ہیں۔
کچھ صارفین نے اس اقدام کو ذاتی پی آر مہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا اور کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔
یاد رہے کہ جے شاہ دسمبر 2024 سے آئی سی سی کے چیئرمین ہیں اور عالمی کرکٹ کے انتظامی امور کی نگرانی کر رہے ہیں، تاہم حالیہ واقعے نے ادارے کی سوشل میڈیا پالیسی پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
Source link
Today News
ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے 50 سیکیورٹی کیمرے ہیک کیے، وال اسٹریٹ جرنل
اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹریٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے منسلک سائبر گروپس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے پورے اسرائیل میں کم از کم 50 سیکیورٹی کیمروں کو کامیابی کے ساتھ ہیک کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کیمروں کو ہیک کرنے کا مقصد ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی اور اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کا جائزہ تھا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ وہ کیمروں کتنی دیر تک استعمال کرتے رہے۔
سائبر ڈائریکٹریٹ کا کہنا تھا کہ ان گروہوں نے کم از کم 60 اسرائیلی کمپنیوں اور اداروں کو ہیک کیا اور ان کا ڈیٹا صاف کر دیا۔
ڈائریکٹریٹ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرانکو کا کہنا تھا کہ کم از کم تین مخلتف گروپس نے سسٹمز میں گھس کر ڈیٹا کا صفایا کیا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی