Today News
Naseem Shah’s controversial tweet comes to light after being fined, he also apologized
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کی گئی متنازع ٹویٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کرلی۔
نسیم شاہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ متنازع ٹویٹ ان کے اکاؤنٹ سے ان کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تھی جو ان کے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی مکمل ذمہ داری قبول کرتاہوں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تبدیلیاں کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔
A recent post from my account was made by my management team and does not reflect my views.
I take full responsibility for my platform and have implemented the necessary changes to ensure this does not happen again.
I sincerely apologise to everyone affected by this misuse of…
— Naseem Shah (@iNaseemShah) March 30, 2026
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائرز کو بھی برطرف کر دیا تھا اور پی سی بی نے ان کے ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ آئندہ کسی پی سی بی کنٹریکٹد پلیئر کے ساتھ کام نہ کر سکے۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اس معاملے پر کہا کہ میں ان تمام لوگوں سے معذرت کرتاہوں جو میرے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ اس سے قبل 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
اس سے قبل متنازع ٹویٹ کے بعد نسیم شاہ نے کہا تھا کہ میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا اور اب اسے کامیابی کے ساتھ ریکور کر لیا گیا۔
Today News
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش بے نقاب
بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا تھا جسے بے نقاب کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ بے گناہ پاکستانی بالخصوص کشمیری جو غلطی سے بارڈر کراس کرگئے انہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز زبردستی استعمال کرے گی جبکہ لگ بھگ سینکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیری بھارتی قید میں موجود ہیں۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان میں سے چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کے لیے مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کررہی ہے اور ان بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس گھناونی سازش میں استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاکہ ڈرامہ بہتر بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق ان بے گناہ قیدیوں کو جلد ہی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے گودی میڈیا اور جے شنکر پاکستان کے مخالف استعمال کرے گا، ممکنہ طور پر بھارت سفارتی میدان میں ہزیمت کی خفت مٹانے اور پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے فرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ رچا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور انتہائی دل برداشتہ وزیر خارجہ جے شنکر نے اس اسکیم کو ترتیب دیا ہے جبکہ دنیا بھارت کی ان مکاریوں، جھوٹ اور گھسے پٹے بیانیے سے پہلے ہی تنگ آچکی ہے، اب اس گھسے پٹے اور فرسودہ بیانیئے کی کوئی وقعت نہیں رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پلوامہ کے بعد پہلگام کو بھی ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ابھی تک اپنے الزامات کے شواہد سامنے نہیں لا سکا اور بھارت ان فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے دنیا کو یہ نہیں بتاسکا کہ ان میں کون سے لوگ ملوث تھے اور کہاں سے آئے تھے، بھارت کا بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے میڈیا کے سامنے ایک اور پراپیگنڈہ بھی بری طرح ناکام ہوگا۔
Source link
Today News
کراچی میں 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق، رواں سال کی تعداد 19 ہوگئی
شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی جس کے بعد رواں سال میں اب تک جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر پیرڈائز سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
مقتول کی شناخت 33 سالہ ندیم کے نام سے ہوئی، جس کی لاش کو ابتدائی طور پر قریبی اسپتال لیجایا گیا، جس کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہد (بھائی) کے مطابق مقتول ندیم جیسے ہی اپنے گھر کے باہر آکر رکتا ہے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے اور لوٹ مار کی، جس کے دوران مزاحمت کی۔
اس دوران مقتول کا بھائی بھی اسلحے سمیت گھر سے نکلا اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی تاہم وہ ملزمان فرار ہوگئے۔
بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو مقتول سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوئے ہیں۔
ہیڈ محرر میمن گوٹھ فیاض نے بتایا کہ مقتول ندیم شادی شدہ اور ڈینٹنگ پینٹگ کا کام کرتا تھا جبکہ اس کا بھائی ولید سی ٹی ڈی میں تعینات ہے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرلیے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Source link
Today News
کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران 2 مسخ شدہ لاشیں برآمد
شہر قائد کے مختلف علاقوں سے چند روز پرانی دو مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس پُل کے قریب ندی سے ایک شخص کی زنجیروں سے ہاتھ اور پاؤں بندھی جھلسی ہوئی چند روز پرانی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ایس ایچ او سائٹ اے انسپکٹر شبیر خٹک نے بتایا کہ ندی سے ملنے والی ڈوبی ہوئی کسی اور علاقے سے بہتے ہوئے مذکورہ مقام تک پہنچی ہے جبکہ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے اور پانی میں رہنے کی وجہ سے وہ مسخ ہوگئی ہے جبکہ پولیس نے تلاش ایپ کی مدد سے اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی ہیں لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جو کہ جھلسی ہوئی اور اس کے ہاتھ اور پاؤں زنجیروں سے باندھے ہوئے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔
ورثا کی تلاش کیلیے لاش کو سردخانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ایک شخص کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ انسپکٹر امتیاز نیازی نے بتایا کہ کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب حسین شہید سوسائٹی میں زیر تعمیر گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے لاش نکال کر اسپتال پہنچائی، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق لاش 15 روز سے زائد پرانی معلوم ہوتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لیے سر خانے میں رکھوا دی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی