Today News
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ کی لائن پھٹ گئی، کراچی کے کئی علاقے پانی سے محروم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کیوجہ سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انج کی لائن نمبر 5 ایک با پھر پھٹ گئی جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔
لائن پھٹنے کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ 24 سے 48 گھنٹے شہر میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر رہے گی۔
واٹرکارپوریشن حکام نے کہا ہے کہ صورت حال کے پیش نظر شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔
واٹر کارپوریشن حکام نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ماثرہ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور بدھ تک شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آنے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے سیکنڈ فیز اور کے تھری پمپ ہاوس کے 4 پمپس بند ہوگئے جبکہ 72 انچ کی لائن ایک بار پھر پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا اور بڑاعلاقہ زیر آب آگیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام شروع کردیا گیا جو 24 گھنٹے میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے تاہم اس خرابی کی وجہ سے سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق کورنگی،لانڈھی، شاہ فیصل کالونی ، ملیر، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا، پی آئی بی کالونی ضلع وسطی کے علاقے بھی متاثر ہوں گے۔
Source link
Today News
فلم بُلھا کے حوالے سے جاری بحث پر وضاحت سامنے آگئی
عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم بُلھا کے حوالے سے جاری بحث پر پروڈیوسر نے وضاحت پیش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم بُلھا نے ملک بھر میں ایک نئی بحث کو جنم دیا کیونکہ یہ صرف ایک ایکشن فلم نہیں بلکہ ناانصافی کے خلاف جدوجہد، روحانیت اور بیداری کی ایک کہانی ہے۔
فلم کی بنیاد عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی تعلیمات سے متاثر ہے، جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعے معاشرتی ناانصافی، طبقاتی فرق اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔
بُلّھے شاہ نے اپنے وقت میں الفاظ کے ذریعے بغاوت کی، وہیں بُلّھا اس فلسفے کو جدید انداز میں عملی جدوجہد کے ساتھ پیش کرتی ہے۔
فلم کے پروڈیوسر کے مطابق برائی کے خلاف مزاحمت کے تین درجے ہوتے ہیں پہلا، دل میں برائی کو جگہ نہ دینا، دوسرا، زبان کے ذریعے اس کے خلاف آواز اٹھانا اور تیسرا، عملی اقدام کے ذریعے اسے روکنا۔
انہوں نے بتایا کہ فلم میں ان تصورات کو نئے انداز سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بُلّھامیں دکھائے گئے ایکشن مناظر، طاقتور کردار اور شدید جذباتی مناظر محض تفریح نہیں بلکہ ایک علامتی اظہار ہیں اس حقیقت کا کہ ظلم کے خلاف لڑائی آسان نہیں ہوتی۔
پروڈیوسر نے کہا کہ یہ فلم ناظرین کو نئے انداز سے سوچنے، سوال اٹھانے اور معاشرتی مسائل پر بات کرنے کے حوالے سے ایک نئی سوچ دے سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم صرف ایک سنیما تجربہ نہیں بلکہ ایک پیغام ہے ایک ایسا پیغام جو ناظرین کو نہ صرف دیکھنے بلکہ محسوس کرنے اور سوچنے پر بھی آمادہ کرتا ہے۔
Source link
Today News
4 اپریل کو تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شہید بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 4 اپریل بروز ہفتہ ’قائد عوام‘ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 4 اپریل کو صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت کے ماتحت ادارے، بلدیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔
Today News
ایرانی قیادت میں دراڑیں پیدا ہوچکیں مذاکرات کن سے ہورہے ہیں نہیں بتاؤں گا، امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے ہمیشہ سفارت کاری کو کسی نتیجے پر پہنچنے کو فوقیت دیتے ہیں۔
پیر کے روز الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا میں فریقین کے درمیان پیغام رسانی اور بات چیت کا عمل جاری ہے جو ثالثوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران نے ملک کے وسائل کو حزب اللہ اور حماس پر خرچ کرنے اور غیر ضروری طور پر اپنے پڑوسیوں کو ڈرانے کے لیے انتخاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایسے منظرنامے کو ہمیشہ خوش آمدید کہے گا جس میں مختلف نظریات کے لوگ ایران کی رہنمائی کرتے ہوں اور اگر ایسا کوئی موقع آتا ہے تو امریکا جنگ روک دے گا۔
آبنائے ہرمُز سے متعلق ایرانی دعوے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا دنیا میں کسی ملک کو یہ شرط قبول نہیں کرنی چاہیے۔
سیکریٹری آف اسٹیٹ کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن آبنائے ہرمُز بند ہونے کے عالمی معیشت، اپنے پڑوسیوں اور بالخصوص خطے میں موجود اتحادیوں پر پڑنے والے اثرات کو جانتا ہے۔ اگر ایران ملٹری آپریشن کے بعد آبنائے ہرُز کو بند کرنے فیصلہ کرتا ہے تو اس کو شدید نتائج بھگتنا ہوں گے۔
قبل ازیں اے سی نیوز کے پروگرام’گُڈمارننگ امریکا‘ میں امریکی وزیرِ خارجہ نےکہا تھا کہ امریکا ایران میں مخصوص افراد کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ ملک کی قیادت میں دراڑیں پیدا ہو چکی ہیں۔
پروگرام میں جب ان سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیر کی صبح کی سوشل میڈیا پوسٹ ست متعلق پوچھا گیا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ امریکا ایک ’نئی اور زیادہ معقول حکومت‘ کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، تو روبیو نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کن افراد کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
انہوں نے ان افراد سے متعلق بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے وہاں ان افراد کے لیے دوسرے گروہ مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ایران میں اندرونی طور پر کچھ دراڑیں پیدا ہو رہی ہیں اور آخر میں، اگر ایسے لوگ موجود ہیں جو موجودہ حالات کے بعد اپنے ملک کے لیے مختلف سمت اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں تو یہ ایک اچھی بات ہوگی۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper