Today News
Sami Rasheed strong allegations regarding Sahar Hayat divorce
ٹک ٹاکرز سمیع رشید اور سحر حیات کی شادی ایک شاندار تقریب کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا۔
دونوں کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی، لیکن جلد ہی علیحدگی ہو گئی اور پھر سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان بیانات اور الزامات کا سلسلہ شروع ہو گیا، جو طلاق تک جا پہنچا۔
حال ہی میں سحر حیات نے اپنی طلاق سے متعلق کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے۔ سحر کا دعویٰ تھا کہ سمیع رشید انہیں اکثر طلاق کی دھمکیاں دیتے تھے اور اہلِ خانہ کے سامنے ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی جاتی تھی، جس کے باعث انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب سمیع رشید نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ایک مختلف مؤقف پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق دونوں کے درمیان علیحدگی کی اصل وجہ ایک معمولی جھگڑا تھا جو ان کی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیش آیا۔
سمیع کا کہنا ہے کہ ان کے والدین بیٹی کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے تھے، تاہم سحر کو یہ بات ناگوار گزری اور انہوں نے سمیع سے کہا کہ وہ اپنے والدین کو اسٹیج سے ہٹا دیں۔
سمیع کے مطابق اسی بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے علیحدگی اور بالآخر طلاق تک جا پہنچی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہی وہ وجہ تھی جس کی بنیاد پر سحر حیات نے خلع کے لیے درخواست دی۔
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین بھی کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں کو اب ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دینی چاہیے، جبکہ بعض نے اس وجہ کو انتہائی معمولی قرار دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ اتنے چھوٹے معاملے پر رشتہ ختم ہو گیا۔
Today News
Nepali minister looks like Abrar Ahmed, amazing resemblance stuns people
سنا ہے دنیا میں ایک ہی چہرے کے سات افراد ہوتے ہیں، کچھ ایسا ہی ایک دلچسپ منظر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملا ہے!
نیپال کے ایک وزیر اور پاکستان کے کرکٹر ابرار احمد کے درمیان حیران کن مشابہت نے سب کو چونکا دیا ہے۔ تصاویر دیکھ کر تو کئی لوگ واقعی کنفیوز ہوگئے کہ کون کون ہے!
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں نیپال کے وزیر سسمت پوکھریل اور ابرار احمد کے چہرے کے خد و خال، آنکھیں اور تاثرات اتنے ملتے جلتے ہیں کہ پہلی نظر میں پہچان مشکل ہو جاتی ہے۔
صارفین اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کوئی اسے ’ڈوپل گینگر‘ کہہ رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ کرکٹ اور سیاست کا انوکھا ملاپ ہوگیا!
سسمت پوکھریل نیپال میں تعلیم و کھیل کے وزیر ہیں، تاہم اصل توجہ ان کی شناخت سے زیادہ ان کے چہرے کی حیران کن مماثلت پر ہے۔ کئی لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ اگر دونوں ایک ساتھ کھڑے ہو جائیں تو پہچاننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔
یہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین نہ صرف حیرت کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ مزاحیہ تبصروں اور میمز کے ذریعے اس دلچسپ مماثلت کو خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں۔ کچھ نے اسے ’’انٹرنیشنل جڑواں‘‘ قرار دیا تو کچھ نے اسے قدرت کا دلچسپ کھیل کہا۔
Today News
اسلام آباد: ٹیوٹا موٹرز کے مالک کو قتل کردیا گیا، طلال چودری کا نوٹس
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز فارم ہاؤس میں پیش آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سےمعروف بزنس مین عامر اعوان شدید زخمی ہوئے تھے جوکہ آج دوارن علاج دم توڑ گئے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ٹیوٹا موٹرز کے مالک کے قتل ہونے کے واقعے پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودری کا ردعمل سامنے آگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال مجموعی طور پر اسلام آباد میں جرائم کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے، اس سنگین واردات کی تحقیقات کرکہ تمام تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھیں گے
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جتنے اندھے قتل ہوئے ہیں ان کو منتقی انجام تک پہنچایا گیا ہے اور مجرمان کو سزائیں دلوائی ہیں۔
Today News
ٹرمپ کی آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ایران کے بجلی گھروں اور تیل کے کنوؤں پر حملوں کی دھمکی
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدہ نہ کرنے اور 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملوں کی دھمکی دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا ایران میں اپنی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے ایک نئی اور زیادہ معقول حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے جس میں بڑی پیش رفت ہوچکی ہے۔
ٹرمپ نے لکھا کہ غالب امکان ہے کہ ایران امریکا کا معاہدہ ہوجائے گا لیکن اگر کسی بھی وجہ سے جلد معاہدہ نہ ہوسکا اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کاروبار کے لیے نہ کھولا گیا تو ہم ایران میں اپنے ’’قیام‘‘ کا اختتام ان کے تمام بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنوؤں اور خارگ جزیرے (اور ممکنہ طور پر تمام ڈی سیلینیشن پلانٹس) کو اڑا کر اور مکمل طور پر تباہ کر کے کریں گے جنہیں ہم نے جان بوجھ کر اب تک نہیں چھیڑا۔
امریکی صدر نے مزید لکھا کہ یہ کارروائی ہمارے ان متعدد فوجیوں اور دیگر افراد کے بدلے میں ہوگی جنہیں ایران نے سابقہ حکومت کے 47 سالہ ’’دورِ دہشت‘‘ میں قتل کیا اور ہلاک کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس بجلی گھر کو تباہ کریں گے تاہم خدشہ ہے کہ جو بھی سب سے بڑا بجلی گھر ہے پہلے وہ تباہ کیا جائے گا۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ 31 دن میں داخل ہوچکی ہے اور کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد ایرانی فوج نے کہا کہ اگر ایران کے ایندھن اور توانائی کے ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں امریکا کے تمام توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گی۔
ٹرمپ کے یہ سخت بیانات اس کے صرف ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جب انہوں نے اس جنگ کو ’’ختم کرنے‘‘ کی بات کی تھی، جو انہوں نے 28 فروری کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مل کر شروع کی تھی، اس وقت جب امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات جاری تھے۔
جمعہ کے روز ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ کہا تھا کہ ’’امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی بڑی فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے پر غور کرتے ہوئے اپنے مقاصد کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔”
تاہم حالیہ بیان ان کے پچھلے بیان کی مکمل طور پر نفی کررہا ہے کہ امریکا اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا جس پر برہم ہوکر امریکا نے ایران کے بجلی گھروں اور تیل کے کنوؤں پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper