Today News
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں پر ایرانی سفیر کا اہم بیان سامنے آگیا
اسلام آباد:
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے ایکس پر شیئر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جیسے دوست اور برادر ملک کی جانب سے امریکا-اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت روکنے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کے لیے نیک نیتی، مثبت اقدام اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میں یہاں چند نکات پیش کروں گا جنہیں میں آئندہ تھریڈز میں بیان کروں گا۔
Today News
دشمن کو حساس معلومات فراہم کرنے پر ایران میں دو ملزمان گرفتار
ایران میں حساس معلومات دشمن کو فراہم کرنے کے شبہے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی سیکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایران کے شمال مغربی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے دو افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے حساس مقامات کے بارے میں دشمن کو معلومات فراہم کیں۔
رپورٹس کے مطابق الزام میں بتایا گیا کہ ملزمان نے حساس مقامات کی معلومات امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی ایجنسیوں کو فراہم کیں۔
افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Today News
امریکا کا ایران میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم سے حملہ، ویڈیو بھی شیئر کردی
امریکا نے اصفہان میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم سے اصفہاں پر حملہ کردیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اصفہان میں ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس حملے میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔
اس حملے کا ہدف اصفہان میں اسلحہ ڈپو تھا۔ حملے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور دھماکوں کی ویڈیوز سامنے آئیں۔
Donald J. Trump Truth Social Post of Video 08:50 PM EST 03.30.26
President Trump just posted new uncensored video of a gigantic blast pic.twitter.com/klA2zTJpRQ
— Commentary Donald J. Trump Posts From Truth Social (@TrumpDailyPosts) March 31, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کا مقصد ایران کو مزید سخت پیغام بھی دینا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ رپورٹس میں اصفہان کو جوہری تنصیبات کا حامل علاقہ بتایا گیا ہے تاہم اس مخصوص حملے کا ہدف زیادہ تر اسلحہ ڈپو اور فوجی انفراسٹرکچر بتایا جا رہا ہے۔
Today News
ایران کا کویتی آئل ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
دبئی پورٹ پر کویتی آئل ٹینکر السلمی کو لنگر انداز ہونے کے دوران ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) نے اعلان کیا کہ السلمی، ایک بہت بڑے خام مال بردار جہاز پر منگل 31 مارچ 2026 کی صبح حملہ کیا گیا۔
دبئی کے قریب پانی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کویتی کروڈ ٹینکر السلمی پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کے محفوظ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
ایک بیان میں کے پی سی نے تصدیق کی کہ حملے کے وقت ٹینکر مکمل طور پر لدا ہوا تھا۔
کے پی سی نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور جہاز میں آگ لگ گئی ہے جبکہ ارد گرد کے پانیوں میں ممکنہ تیل پھیل گیا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم