Connect with us

Today News

امریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، سفیر رضوان سعید

Published

on



پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے پاکستان پر اعتماد پر شکر گزار ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی امن اور سفارتکاری پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیک نیتی کے تحت مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کی، سفارت کاری ایک تدریجی عمل ہے جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم فیصلے فریقین نے کرنے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور؛ شہری کے قتل کا معما حل، بیوی اور اس کا آشنا مرکزی ملزم نکلے

Published

on



لاہور:

انویسٹی گیشن پولیس تھانہ کاہنہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہری رمضان کے قتل کا معما حل کر لیا ہے، جس میں مقتول کی بیوی اور اس کا آشنا ہی مرکزی ملزمان نکلے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم نے مقتول رمضان کو کسی کام کے بہانے سے کاہنہ کے علاقہ میں بلایا، جہاں اسے ویران جگہ لے جا کر چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ ایس پی شاہد نواز ورائچ نے بتایا کہ مقتول چند روز تک اسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہری طاہر مشتاق کے گھر سے غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چوری کا معما بھی حل کر لیا ہے اور 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے شہری کے گھر سے چوری کیے گئے 25 لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان گھروں میں کم تنخواہ پر کام کرتے تھے اور گھر والوں کی عدم موجودگی میں نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

اسی طرح نشتر کالونی کے علاقے میں خاتون شہری کے گھر سے زیورات، غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چوری کا معما بھی حل کر لیا گیا ہے۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نشتر کالونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 48 لاکھ روپے نقدی اور 4 تولے سونا برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان گھروں میں کم تنخواہ پر کام کرتے تھے اور شناختی کارڈ دینے سے اجتناب کرتے تھے۔ ایس پی شاہد نواز ورائچ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں اور ان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

سرکاری گواہان کی عدم پیشی، 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں

Published

on



دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد سرکاری گواہان کی عدم پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت نے 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دیں۔

اے ٹی سی نے آفیسر ضلع مہمند کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 13 سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردی کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہان ہیں اور استغاثہ گواہان بار بار نوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہو رہے ہیں۔

عدالت نے مراسلہ میں لکھا کہ تاحکم ثانی مذکورہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں بند کریں۔



Source link

Continue Reading

Today News

سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل

Published

on



وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت مسافروں کو جدید، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سکھر ایکسپریس میں نئی ریکس شامل کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق سکھر ایکسپریس کے لیے دو نئی ریکس آج کراچی اور جیکب آباد پہنچ جائیں گی۔ جس سے ٹرین کی سروس میں بہتری اور تسلسل یقینی بنایا جا سکے گا۔

سکھر ایکسپریس کی نئی ریکس کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب جلد متوقع ہے۔

نئی شامل کی جانے والی ریکس جدید طرز کی کوچز پر مشتمل ہوں گی جن میں اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی بزنس کلاس کوچز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہتر نشستوں، صفائی کے اعلیٰ معیار، جدید واش رومز اور بہتر لائٹنگ و وینٹیلیشن جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفر میسر آ سکے۔



Source link

Continue Reading

Trending