Today News
ایران جنگ چند روز میں فیصلہ کن ہوگی، امریکا کی ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر حملوں میں شدت کی دھمکی
امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے ایران کو معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں تنازع کی شدت میں اضافے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ آنے والے چند روز میں فیصلہ کن ہوگی۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزیتھ ایران کی جانب سے دبئی کے تیل بردار ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کے چند گھنٹے بعد یہ بیان جاری کیا ہے، جو 28 فروری پر امریکا اور اسرائیل کےحملوں کے بعد خلیج یا آبنائے ہرمز پر تیل کے جہازوں پر شروع کیے گئے حملوں کا نیا سلسلہ ہے۔
پیٹ ہیگزیتھ نے کہا کہ امریکا معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں، مذاکرات جاری ہیں اور فیصلہ کن بھی ہو رہے ہیں لیکن اگر ایران نے شرائط نہیں مانے تو امریکا جنگ جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی سیکریٹری دفاع ہفتے کو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں سے ملاقات کرکے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مزید آپشنز ہیں اور ان کے پاس کم ہیں، صرف ایک مہینے میں ہم نے شرائط رکھی ہیں اور آنے والے چند روز فیصلہ کن ہوں گے، ایران کو یہ معلوم ہے اور وہ فوجی حوالے سے کچھ کر بھی نہیں سکتا ہے۔
پیٹ ہیگزیتھ نے کہا کہ امریکی حملوں سے ایران میں وسیع پیمانے پر تباہی ہو رہی ہے۔
امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا مسلسل ایران کی صلاحیتوں کو کم اور تباہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج بدستور پیداواری اور ریسرچ مقامات پر حملے کر رہا ہے اور ایران کے 150 سے زائد جہاز قبضے میں لے چکے ہیں۔
دوسری جانب ایران مکمل طور پر مزاحمت کر رہا ہے حالانکہ امریکی اور اسرائیلی حملے گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہیں اور امریکا کی جانب سے امن کی تجاویز بھی دی گئی ہیں لیکن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ تجاویز غیرحقیقی، غیرمنطقی اور جارحیت پر مبنی ہیں۔
Source link
Today News
کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے اہم اقدامات کیے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم سپلائی اور عوامی ریلیف پر بحال رکھنے اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین، بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کم آمدنی والے طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صوبوں سے مشاورت کے بعد حتمی تجاویز جلد پیش کریں۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی، کفایت شعاری اور دیگر اقدامات کے ذریعے عوام کو 129 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ضروریات کے لیے وافر مقدار موجود ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور سپلائی چین کی نگرانی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی
Source link
Today News
ہمارے ساتھ دیگر ممالک کو بھی آبنائے ہرمُز کھلوانے کیلیے آگے آنا چاہیے: امریکی وزیرِ جنگ
امریکا کے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگزیت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے انتظام کے بعد سے منگل کے روز آبنائے ہرمُز سے پہلے سے زیادہ جہاز گزر رہے ہیں۔
منگل کے روز رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری برائے جنگ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے انتظام کیے جانے بعد آبنائے ہرمُز سے منگل کے دن پہلے سے زیادہ جہاز گزر رہے ہیں۔
تاہم، انہوں نے صدر ٹرمپ کی آج صبح ٹروتھ سوشل پوسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی صدر کے خیالات واضح ہیں کہ دنیا میں اور بھی ممالک ہیں جن کو اس اہم مسئلے میں قدم آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آخری بار جب انہوں نے جائزہ لیا تو ایک بڑی اور خطرناک رائل نیوی اس طرح کے مسائل کے لیے تیاری کر سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ یہ ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ جس کو امریکا کم لیکن ممالک زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا دنیا کو اس جانب توجہ دے کر اس کے لیے کھڑے ہونے کی تیاری کرنی چاہیے۔
پیٹ ہیگزیتھ نے مزید کہا کہ امریکی بمبار طیاروں نے اصفہان کے اصلحے کے ڈپو پر بمباری کی ہے جہاں ایران کے مرکزی نیوکلیئر مقامات میں سے ایک ہے۔
Source link
Today News
پاکستان نے گریٹر اسرائیل کے خواب کو ایک بار پھر چکنا چور کر دیا، حافظ طاہر محمود اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اتحادِ امت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس حوالے سے علماء کرام کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
اتحادِ امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران میں پاکستان کی قیادت کا مثبت کردار کسی سے مخفی نہیں اور پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا پرچم عزت اور وقار کی علامت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر امن کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایران بھی پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب ممالک کو جنگ میں دھکیلنے کی سازش کر رہا ہے تاہم پاکستان نے گریٹر اسرائیل کے خواب کو ایک بار پھر چکنا چور کر دیا ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دن رات محنت کر رہے ہیں اور ملک میں وحدت و یکجہتی برقرار رکھنا علماء کرام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صہیونیت کے عزائم کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملے کے بعد سے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا نہیں کی جا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے اور اب یہ قابل قبول نہیں کہ ہم لاشیں بھی اٹھائیں اور مذاکرات بھی کریں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے مطالبہ کیا کہ ملا ہیبت اللہ واضح حکم جاری کریں کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم