Connect with us

Today News

چترال میں جیپ گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

Published

on



خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے علاقے جنالی زیارت کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق چترال کے علاقے جنالی زیارت میں پیش آنے والے جیپ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی، بیٹی اور بہن شامل ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

شوٹنگ کے دوران موت کا سامنا، لارا دتہ نے خوفناک واقعہ سنا دیا

Published

on



بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے ایک انتہائی خوفناک واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبتے ڈوبتے بچی تھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں لارا دتہ نے اپنی ڈیبیو فلم ’انداز‘ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت انہیں تیراکی نہیں آتی تھی، مگر ایک سین کے دوران انہیں پانی میں اترنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بھاری لیدر لباس میں تھیں جس کی وجہ سے پانی میں سنبھلنا مزید مشکل ہو گیا اور وہ تقریباً ڈوب گئیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ پانی میں کسی پتھر کی طرح ڈوب رہی تھیں اور صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی تھی، تاہم اسی دوران ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انہیں پانی سے نکال لیا اور یوں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

لارا دتہ نے اس واقعے کو اپنی زندگی کے سب سے ڈراؤنے لمحات میں سے ایک قرار دیا اور بتایا کہ اس کے بعد وہ شدید صدمے کا شکار ہو گئی تھیں۔ ان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد شوٹنگ روک دی گئی اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت کو سنبھالا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کا امکان

Published

on



وزارت خزانہ مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے مہنگائی میں نمایاں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ رواں ماہ مہنگائی 7.5 سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ آؤٹ لک میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی لاگت بڑھا سکتا ہے، تیل مہنگا ہونے سے درآمدی بل بڑھنے کا خدشہ ہے تاہم عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود معیشت مستحکم رہنے کی امید ہے ۔

اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری)میں مالی خسارہ 64.7 ارب روپے رہا ہے اور پرائمری بیلنس 4 ہزار 151 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ جولائی تا فروری کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ کم ہو کر 70 کروڑ ڈالر پر آگیا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 33 فیصد کمی سے 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٴٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے مہنگائی میں نمایاں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 7.5 سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی لاگت بڑھا سکتا ہے، تیل مہنگا ہونیسے درآمدی بل بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آؤٹ لک کے مطابق عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود معیشت مستحکم رہنے کی امید ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کا قریبی منظرنامہ محتاط طور پر مثبت قرار دیا گیا جبکہ کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبے میں بہتری کے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکسٹائل مشینری اور تعمیراتی اشیاء کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم ذخائر برقرار رکھنے کے اقدامات جاری ہیں توانائی کی طلب پر قابو اور اخراجات میں کمی پر توجہ ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق عید کے باعث بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ متوقع ہے، آئی ٹی برآمدات میں بہتری سے زرمبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جاری کھاتے کے حوالے سے وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ  کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ قابو میں رہنے کی توقع ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا فروری ترسیلات زر کا حجم 8.12 ارب ڈالر رہا، اس دوران پاکستانی برآمدات میں 5.4 فیصد کمی آئی ،جولائی تا فروری ملکی برآمدات کا حجم 20.7 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق 8ماہ میں درآمدات 8.8 فیصد کمی سے 41.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جولائی تا فروری کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ کم ہو کر 70 کروڑ ڈالر پر آگیا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 33 فیصد کمی سے 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم صرف 70 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، 8ماہ میں ٹیکس ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے 10.6 فیصد بڑھ گیا، جولائی تا فروری ٹیکس وصولی کا حجم 8 ہزار 122 ارب روپے رہا، اس دوران نان ٹیکس ریونیو 7.4 فیصد اضافے سے 4 ہزار 41 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاہے۔

اس کے علاوہ جولائی تا فروری مالی خسارہ 64.7 ارب روپے رہا، پرائمری بیلنس 4 ہزار 151 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سات ماہ میں زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 11 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری زرعی قرضوں کا حجم ایک ہزار 649 ارب روپے رہا، اس دوران نجی شعبے کو بینکوں نے 887 ارب روپے قرضہ فراہم کیا، جولائی تا جنوری بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.75 فیصد بہتری آئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 24.6 فیصد تک اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 46 ہزار سیتجاوز کر گئی، اسٹیٹ بینک کیزرمبادلہ ذخائر 16.4 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل کا لبنان کے سرحدی گاؤں تباہ کرنے اعلان، حزب اللہ کے 5 ہزار ڈرونز، میزائل حملے

Published

on



اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے لبنان میں غزہ جیسی تباہی مچانے کی تنبیہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرحد کے قریب لبنانی دیہات میں تمام گھروں کو تباہ کر دیا جائے گا اور جنوب سے نقل مکانی کرنے والے 6 لاکھ افراد کو اس وقت تک واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک شمالی اسرائیل محفوظ نہیں ہو جاتا جبکہ حزب اللہ نے 5 ہزار ڈرونز اور میزائل حملے کیے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے جنوبی لبنان میں ایک بفر زون قائم کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کی حمایت تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد اسرائیل دریائے لیتانی تک کے علاقے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا۔

اسرائیلی وزیردفاع نےکہا آپریشن کے اختتام پر اسرائیلی فوج لبنان کے اندر ایک سیکیورٹی زون قائم کرے گی جو اینٹی ٹینک میزائلز کے خلاف دفاع کی لائن ہوگی اور لیتانی پل کے ساتھ ساتھ دریائے لیتانی تک کے پورے علاقے پر سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز حزب اللہ کے خاص رادوان فائٹرز کو ختم کریں گی جو جنوب میں گھس آئے ہیں اور تمام ہتھیار تباہ کیے جائیں گے، بے گھر ہونے والے رہائشیوں کو لیتانی کے جنوب میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کی حفاظت اور سکیورٹی یقینی نہ ہو۔

اسرائیل کاٹز نے کہا کہ غزہ میں رافہ اور بیت حنون میں استعمال کیے جانے والے ماڈل کی طرح لبنانی سرحد کے قریب دیہات میں تمام گھروں کو تباہ کیا جائے گا تاکہ شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کے قریب موجود خطرات کو مستقل طور پر ختم کیا جا سکے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے ایک نئی حملوں کی لہر کا بھی اعلان کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لبنان میں 2 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے ایران کی حزب اللہ کے خلاف کارروائی شروع کیے جانے کے بعد12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور مزید1,200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ دریائے لیتانی بحیرۂ روم میں اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹرشمال میں جا گرتا ہے اور اس دریا اور اسرائیلی سرحد کے درمیان کا علاقہ لبنان کے تقریباً 10 فیصد رقبے کے برابر بنتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں حزب اللہ کے زیرانتظام علاقوں سمیت بیروت کے جنوبی لبنان کے وسیع علاقوں اور مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں کے نام پر شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

حزب اللہ کے 5 ہزار ڈرونز اور میزائل حملے

اسرائیلی فوج کے ترجمان نیدو شوشانی نے کہا کہ حزب اللہ نے اس تنازع کے دوران تقریباً 5 ہزا ر راکٹ اور میزائل اسرائیل کی طرف داغے ہیں۔

یہ جنگ 2024 کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دوسرا بڑا تصادم ہے اور پچھلی جنگ میں اسرائیل نے حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچایا تھا اور ان کے سربراہ حسن نصراللہ اور ہزاروں افراد کو شہید کردیا گیا گیا تھا۔

لبنانی وزارتِ صحت نے رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہزار 247 افراد اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں، جن میں 124 بچے اور 52 طبی عملے کے ارکان شامل ہیں، ذرائع نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ400  سے زائد حزب اللہ کے جنگجو مارے گئے۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس کے 10 فوجی حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending