Connect with us

Today News

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی بسوں میں لوٹ مار، درجنوں مسافر قیمتی سامان سے محروم

Published

on


عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق رات گئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے خضدار اور سوراب کے درمیان حصے پر نامعلوم مسلح افراد نے متعدد مسافر کوچز کو روک کر لوٹ لیا۔

واقعے میں سوار درجنوں مسافروں کو نقدی، موبائل فونز، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے رات کے اوقات میں سڑک پر رکاوٹ کھڑی کر کے کوچز کو روکا اور مسافروں کی تلاشی لے کر ان کا قیمتی سامان چھین لیا۔

ایک مسافر نے بتایا کہ ڈاکو منظم تھے اور جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ خواتین اور بچوں سمیت کسی کو بھی نہیں بخشا گیا۔

یہ واقعہ اسی شاہراہ کے اس حصے پر پیش آیا جہاں گزشتہ چند ماہ کے دوران لوٹ مار کی متعدد شکایات سامنے آ چکی ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سوراب تا خضدار سیکشن رات کے اوقات میں شدید غیر محفوظ ہو چکا ہے اور مسافر ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز بھی اس روٹ پر رات کے سفر سے گریز کر رہے ہیں۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی،تاہم اب تک کوئی آفیشل بیان یا تصدیق حاصل نہیں ہو سکی۔

تاہم متاثرہ مسافروں نے پولیس میں شکایات درج کرانے کا ذکر کیا ہےمسافر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے فقدان کی وجہ سے مسافروں کی جان و مال کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

حکومت کو فوری طور پر اضافی فورسز تعینات کرنی چاہییں اور باقاعدہ گشت یقینی بنانا چاہیےبلوچستان میں قومی شاہراہوں پر لوٹ مار کے واقعات میں اضافے نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اور لوٹا گیا سامان واپس دلایا جائے





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مسافر وین میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published

on



راولپنڈی:

تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد میں مسافر وین کا ڈرائیور، کنڈیکٹر اور ان کا ایک ساتھی شامل ہیں۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے 2 بچوں کی ماں کو اس کی ساس اور نند کی ایما پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے شاپنگ کے لیے جانے والی خاتون کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر روات پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس بھی کروایا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی (وین) کو تحویل میں لے لیا گیا ہےمزید برآں متاثرہ خاتون کی ساس اور نند کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، جن سے مقدمے  کو اصل حقائق پر یکسو کیا جائے گا۔

ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی حمایت اور سرپرستی ایک بار پھر بے نقاب 

Published

on


طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی نا صرف افغانستان بلکہ خطے بھر کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔

بین الاقوامی جریدے نے بھی  افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے بھیانک گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا، آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پرقبضہ کے بعد شر پسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا ہے۔

دی کنورسیشن کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے، افغان طالبان رجیم  نے فتنہ الخوارج کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کررکھی ہے۔

آسٹریلوی جریدے کے مطابق فتنہ الخوارج افغان طالبان کے نام نہاد سیاسی نظام کو پاکستان پر بھی مسلط کرنا چاہتا ہیں، طالبان رجیم نے فتنہ الخوارج کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبان اپنے بھارتی آقاوں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں، پاکستان دنیا کو بارہا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت پیش کرچکا ہے جسکی عالمی سطح پرتائید کی جاچکی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان میں زرعی ترقی کا نیا باب، گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، جبکہ جدید زرعی منصوبے تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چولستان کے وسیع صحرا میں جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے بنجر زمین کو زرخیز بنانے کی عملی مثال سامنے آئی ہے، جہاں پینٹیرا فارمز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

پراجیکٹ منیجر ڈاکٹر عطا اللہ کے مطابق پینٹیرا فارمز کے اقدامات سے نہ صرف بنجر زمین قابلِ کاشت بنی بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے، جس سے علاقے کی معیشت کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ پینٹیرا کمپنی کی آمد سے علاقے میں ہریالی آئی، بنیادی سہولیات میں بہتری ہوئی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ ان کے مطابق دور افتادہ اور کٹھن راستوں تک رسائی بھی ممکن بنائی گئی ہے۔

پینٹیرا فارمز کے سی ای او فرقان علی کے مطابق فارم میں جدید اور اسمارٹ زرعی نظام متعارف کرایا گیا ہے جس میں سینٹرل پیوٹ، ڈرپ اریگیشن اور ڈرون کے ذریعے پیسٹی سائیڈ اسپرے جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چولستان میں پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے 7 سے 8 کلومیٹر طویل اندرونی نہری نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بنجر زمینوں کی بحالی، جدید زراعت کے فروغ اور زرعی خود کفالت کے حصول میں گرین پاکستان انیشیٹو کا کردار کلیدی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending