Connect with us

Today News

توانائی بحران، یورپ میں شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کا مشورہ

Published

on


یورپی کمیشن نے ایران سے جڑی بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے پیشِ نظر ممکنہ توانائی بحران کا انتباہ دیتے ہوئے یورپی شہریوں کو معمولات زندگی میں بڑی تبدیلیاں لانے کا مشورہ دیا ہے۔

یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیشن نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ جہاں ممکن ہو گھروں سے کام کو ترجیح دی جائے جبکہ غیر ضروری ڈرائیونگ اور فضائی سفر میں بھی واضح کمی لائی جائے تاکہ ایندھن کی بچت یقینی بنائی جا سکے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصاً ایران سے جڑی کشیدگی عالمی توانائی سپلائی پر طویل مدتی اثرات ڈال سکتی ہے، جس کے باعث یورپی ممالک کو سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یورپی کمیشن نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر متبادل ذرائع خاص طور پر قابل تجدید توانائی کی طرف تیزی سے منتقل ہوں تاکہ ممکنہ بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

مزید برآں ہنگامی منصوبہ بندی کو تیز کرنے اور توانائی کے استعمال میں کفایت شعاری اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں نظام کو مستحکم رکھا جا سکے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

رینجرز اور پولیس کی خفیہ معلومات پر لیاری میں مشترکہ کارروائی، بھتہ خور گرفتار

Published

on



پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے دریا آباد لیاری سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم ناصر عرف نانا ولد تاج محمد کو گرفتارکر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ایک شہری (رینٹ اے کار مالک) کو مبلغ 12 لاکھ روپے بھتہ کی پرچی اور دو عدد 30 بور پستول کی گولیاں بذریعہ بائیکیا پارسل بھجوائیں۔

بعد ازاں، ملزم نے واٹس ایپ نمبر سے دھمکی آمیز کال کرکے بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعہ کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج ہے۔ 

گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کو بڑا جھٹکا! پولینڈ نے پیٹریاٹ سسٹم مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے انکار کر دیا

Published

on


یورپی ملک پولینڈ نے اپنا جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جس کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے دفاعی نظام کو کسی دوسرے خطے میں منتقل نہیں کرے گا۔

اس حوالے سے پولینڈ کے وزیرِ دفاع نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیٹریاٹ بیٹریاں اور ان سے متعلق اسلحہ اس وقت ملک کی فضائی حدود کے تحفظ اور نیٹو کے مشرقی محاذ کے دفاع کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ان دفاعی نظاموں کو ملک سے باہر بھیجنا قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اس لیے انہیں پولینڈ کے اندر ہی رکھا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ان خبروں کے بعد سامنے آیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں ان سسٹمز کو مشرقِ وسطیٰ میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔ تاہم پولینڈ کے اس انکار کے بعد ایسی کسی بھی ممکنہ تعیناتی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پولینڈ کا یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یورپی ممالک اپنی دفاعی ضروریات کو ترجیح دے رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر سیکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ ختم یا جاری؟ غیر یقینی صورتحال میں تیل کی قیمتوں کا ڈرامائی اتار چڑھاؤ

Published

on


ایران سے متعلق جنگ کے خاتمے کی متضاد خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور معیشت کے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینڈ کروڈ آئل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 106 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکسز انٹرمیڈیٹ خام تیل 103 ڈالر فی بیرل کی سطح پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب مربن خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 3 فیصد اضافے کے بعد 121 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال قیمتوں میں اس اتار چڑھاؤ کی بڑی وجہ ہیں۔

ادھر عالمی مالیاتی منڈیوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر امریکی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران سے متعلق صورتحال واضح ہو جاتی ہے تو تیل کی قیمتوں میں استحکام آ سکتا ہے، بصورت دیگر عالمی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending