Today News
ایران کے جدید میزائلوں سے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر شدید حملے، اسرائیل میں سائرن گونجتے رہے
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے میزائل سسٹمز کے ساتھ امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ دعویٰ پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔
بیان کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کی 88 ویں لہر کے دوران مشترکہ اور ہمہ جہت کارروائیاں کیں، جنہیں حزب اللہ کے شہدا کے نام کیا گیا۔
حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد دشمن کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا اور خطے میں دباؤ بڑھانا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں میں جدید اور بھاری میزائل سسٹمز استعمال کیے گئے، جن میں عماد، خرم شہر-4 اور قدر جیسے میزائل شامل ہیں۔
ان میزائلوں کے ذریعے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، جن میں بیرشیبا، الجلیل، نقب اور تل نوف ایئر بیس جیسے مقامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنی براک میں ایک مبینہ اہم اجلاس کے مقام کو بھی نشانہ بنانے کا ذکر کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ اور فضائیہ نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ان میں علی السلیم ایئر بیس، ال دفرہ ایئر بیس اور وکٹوریا بیس شامل ہیں، جہاں ڈرونز اور گائیڈڈ میزائلز کے ذریعے حملے کیے گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں جدید حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور مزاحمتی محاذ کے ذریعے جنگ کے دائرہ کار کو مرحلہ وار بڑھایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت میدانِ جنگ میں ایک اہم اسٹریٹجک تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ان کا طویل المدتی ہدف خطے میں اسرائیلی اور امریکی فوجی طاقت کو کمزور کرنا ہے، تاکہ مستقبل میں اپنے اسٹریٹجک مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
Today News
’تمام شرائط پوری؛ پاکستان کیلیے آئی ایم ایف فنڈ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں‘
اسلام آباد:
وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ تمام شرائط پوری کیے جانے کے بعد اب پاکستان کے لیے آئی ایم ایف فنڈ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان کے تیسرے اقتصادی جائزہ پر ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دینے کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ( مئی )کے پہلے ہفتے منعقد ہوگا۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اور آئی ایم ایف کو دوست ممالک کے قرض کے رول اوور کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے، اس لیے اب آئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط کے اجرا کی منظوری کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ای ایف ایف کے تحت قرضے کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے آر ایس ایف پروگرام کی 21 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط بھی ملے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اعتماد میں لیا گیا ہے۔ اسی طرح تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منتقل کرنے سے پہلے آئی ایم ایف سے مشاورت کی گئی ہے۔
ٹارگٹڈ سبسڈی کی رقم رواں مالی سال کے بجٹ سے خرچ ہوگی اور مشکل حالات کے لیے 300 ارب کے ہنگامی فنڈز بھی دستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کے ڈیپازٹس طویل مدت کے لیے روول اوور کرنے پر بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ یو اے ای پاکستان کے ذمہ قرضہ جلد رول اوور کر دے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو دوست ممالک کے قرض کے رول اوور کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے جبکہ اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں۔
یو اے ای کے 2 ارب ڈالر رواں ماہ اور ایک ارب ڈالر کی واپسی جولائی میں ہونا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔ تمام ادائیگیاں بروقت ہوں گی۔
Today News
سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی، چاندی بھی مہنگی
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا جب کہ چاندی بھی مہنگی ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 2915 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 73.10 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 160 روپے مہنگی ہوکر 7794 روپے اور فی 10 گرام چاندی 138 روپے بڑھ کر 6682 روپے کی سطح پر آ گئی۔
Today News
اسرائیل، امریکا کی ایران دشمنی نے نیٹو کو سخت مُشکلات میں ڈال دیا ہے
اسرائیل اور امریکا کی ایران کے ساتھ جنگ عالمی سیاست میں ایک پیچیدہ صورتحال پیدا کر رہی ہے اور اس سے نیٹو براہِ راست متاثر ہورہا ہے اور سخت دباؤ کا شکار ہے۔
امریکا اور اسرائیل ایران کو خطے میں ایک بڑا خطرہ سمجھتے آئے ہیں، خاص طور پر اس کے جوہری پروگرام اور علاقائی اثر و رسوخ کی وجہ سے۔ جبکہ دوسری طرف ایران اپنے مؤقف کو دفاعی اور خودمختاری کا مسئلہ قرار دیتا ہے۔
اس حوالے سے نیٹو کے تمام رُکن ممالک ایک جیسی سوچ نہیں رکھتے۔ یورپی ممالک جیسے فرانس اور جرمنی ایران کے ساتھ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔ جبکہ امریکا نسبتاً سخت پالیسی اپناتا ہے۔
اس اختلاف کی وجہ سے نیٹو کا مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا مشکل ہو گیا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں کسی ممکنہ جنگ میں نیٹو کا کردار متنازع ہو سکتا ہے۔
اس جنگ سے توانائی کی متاثرہ سپلائی بھی جو یورپ کے لیے ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ جو نیٹو کیلئے ایک بحران کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔
اگرچہ نیٹو ٹوٹنے یا کمزور ہونے کی سطح تک نہیں پہنچا تاہم ایران جنگ کے حوالے سے اندرونی اختلافات اور جغرافیائی دباؤ بڑھ رہے ہیں۔ ایران پر مسلط کردہ یہ جنگ نیٹو کے لیے ایک اسٹریٹیجک چیلنج بن چکا ہے۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Magazines6 days ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
-
Today News2 weeks ago
امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports6 days ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins