Today News
وفاقی حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی
وفاقی حکومت نے معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لیے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو ’صفر‘ یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک‘ نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔
نئے طریقہ کار کے تحت اس چیک کے نفاذ کے بعد اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق اضافی بجلی سسٹم پر شامل تو ہو جائے گی، تاہم نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اس پر کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی جنریشن پر ریلیف بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی منظور شدہ جنریشن لائسنس سے زیادہ پینلز لگانے کی صورت میں ایکسپورٹ یونٹس پر بھی ریلیف ختم کر دیا گیا ہے۔
Today News
کفایت شعاری پالیسی؛ پنجاب حکومت نے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی
عالمی توانائی بحران پر پنجاب حکومت کفایت شعاری کے فارمولے پر گامزن ہے اور اس حوالے سے مختلف محکموں کے لیے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہوا اور نہ ادائیگی کی گئی ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ سے بہت سے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اسی طرح، دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے مختلف محکموں کو گاڑیوں کی ضرورت ہے لیکن فی الحال پرانی گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت آئندہ جب بھی گاڑیاں خریدے گی وہ ہائبرڈ یا الیکٹرانک گاڑیاں ہوں گی۔
Source link
Today News
وزیراعظم نے ایس ای سی پی میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کر دی
وزیراعظم نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، ایس ای سی پی کی انفورسمنٹ رجیم کو فعال اور مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ ایس ای سی پی سے متعلقہ 2000 سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں، عدالتوں میں زیرا التوا مقدامات کے فوری حل کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔
وفاقی وزیر قانون، اعظم نذید تارڑ نے کہا کہ ایس ای سی پی کو بااختیار بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں گے۔
ڈاکٹَر کبیر سدھو کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کو جرمانوں کی ریکوری کے لیے بااختیار بنایا جائے۔
ایس ای سی پی کے متعلقہ مقدمات کے لیے خصوصی ٹربیونلز کی تجویز دی گئی۔ ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ کارپوریٹ جعلسازی کی روک تھام کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی آئندہ اجلاس میں جامع اصلاحاتی پلان پیش کرے، ایس ای سی پی زیر التوا مقدمات کا مکمل ڈیٹا فراہم کرے۔
Source link
Today News
شہری کو ٹرک سے کچلنے کا الزام: سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیخلاف 9 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر
کراچی:
عید کے روز گلشن بہار میں ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عمر طارق کی بیوہ عظمیٰ نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیخلاف 9 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
دعویٰ سینئر سول جج غربی کی عدالت میں عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کیا گیا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 21 مارچ 2026 کو شوہر عمر طارق کام سے واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ گھر واپسی کے دوران جب شوہر گلشن بہار پہنچے تو ایک ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔
خاتون کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے شوہر عمر طارق شدید زخمی ہوگئے۔ عمر طارق کو اسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ میڈیکل رپورٹ میں موت کی وجہ ٹرک کی ٹکر سے آنے والے زخموں کو قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جان لینے والا ٹرک سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا تھا۔ عمر طارق کی موت کا ذمہ دار سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ہے۔
اہلیہ کے مطابق عمر طارق ملازمت کرکے ماہانہ 60 ہزار روپے کماتے تھے۔ اس کمائی سے گھر کا گزر بسر ہوتا تھا۔ متوفی چار بچوں کا والد اور واحد کفیل تھا۔
متوفی کی بیوہ نے استدعا کی ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 9 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper